تازہ تر ین

”دھندا ہے پر گندا ہے “ سینٹ الیکشن کیلئے کروڑوں کی بولیاں کس کا فائدہ کس کا نقصان۔۔۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سےنٹ آف پاکستان کے انتخابات مارچ 2018مےںسےنٹر بننے کے لئے سےاسی جماعتوں نے 25سے 30کروڑ روپے فی سےنےٹر کے لئے شرط عائد کردی ۔ سےنٹ کے ذمہ دار ذرائع نے بتاےا کہ مختلف سےاسی جماعتوں کی جانب سے 2018کے انتخابات مےں سےنےٹر بننے کے لئے خطےر رقم مانگی جارہی ہے اسکے لئے بڑی سےاسی جماعتوں نے ابتدائی طور پر سےنےٹر بننے کے لئے پارٹی فنڈ کے نام پر 25سے 30کروڑ روپے کی رقم کا تعےن کےا ہے۔ ےہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چاروں صوبوں کی کھرب پتی شخصےات نے سےاسی جماعتوں کے قائدےن سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردےا ہے ۔ مارچ 2018کے سےنٹ انتخابات مےں مجموعی طورپر 52نئے سےنےٹر بننے ہےں ۔ذرائع نے بتاےا کہ اگر سےاسی جماعتوں کی جانب سے فی سےنےٹر کی قےمت 25سے 30کروڑ کے مطالبے پر قائم رہے تو مجموعی طور پر نئے بننے والے 52سےنےٹر کو تقرےباً 13ارب روپے ادا کرکے اےوان بالا مےں پہنچنا ہوگا ۔ پارلےمنٹ کے اےک ذمہ دار سےنےٹر نے بتاےا کہ گزشتہ سےنٹ الےکشن کی طرح اس مرتبہ بھی پارلےمنٹ برائے فروخت کے تحت نئے سےنےٹرز کےلئے پارلےمنٹےرےن بننے کی حد مقرر کردی گئی ہے جو کہ سےاسی جماعتوں کے کارکنوں اور قائدےن کے لئے لمحہ فکرےہ کی حےثےت رکھتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv