تازہ تر ین

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی

  کراچی: جمعرات کو  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام کے معاہدے سے قبل ہی نئے وفاقی بجٹ سے متعلق ہدایات اور شرائط دیے جانے، ایکسٹرنل فنانشل گیپ کو پورا کرنے کے لیے سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری معاہدوں کی توقعات جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

حکومت کی عالمی بینک سے 6ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج حاصل کرنے کی سرگرمیاں شروع ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 9پیسے کے اضافے سے 278روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3پیسے کی کمی سے 279روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv