All posts by Channel Five Pakistan

ہری پو ر میں کا رکنوں نے ایسا کام کر دیا کہ مریم اور نوازشریف دونوں ہی دنگ رہ گئے

ہری پور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ہری پور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، نواز شریف کی آمد پر 8 من پھولوں کی پتیاں ہیلی کاپٹر سے نچھاور کی گئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز ہری پور پہنچے تو و ہاں پر لیگی کارکنوں نے انکا پر تپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر 8 من پھولوں کی پتیاں ہیلی کاپٹر سے نچھاور کی گئیں۔

تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،عمران خان خوشی سے نہال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے9لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ گذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 9 لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی،اس ریکارڈ توڑ کاوش پر میں اپنی ٹیم کا اور دبئی کے لوگوں کا بطور خاص شکر گزار ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں رواں سال میں 1 ملین ڈالر کی امداد بھی حاصل ہوگی۔

مس ورلڈ کااعزاز حاصل کرنیوالی بھارت کی 20 سالہ حسینہ بارے فلمسازکر ن جوہر نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی 20 سالہ حسینہ مانوشی چھیلر نے جب سے مس ورلڈ کااعزاز حاصل کیا ہے تب سے بالی ووڈ میں ان کی خوبصورتی کی دھوم مچی ہوئی ہے اور فلم انڈسٹری کے ہدایت کاروپروڈیوسرز نے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنی شروع کردی ہیں یہاں تک کہ انہیں کئی فلمسازوں کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی کردی گئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ہدایت کارکرن جوہر نےمانوشی کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر انہیں اپنی فلم ”اسٹوڈنٹ اف دی ایئر2“میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔مگر کرن جوہر نے اس بارے کہا ہے وہ کہ ان کو فلم میں لا نچ نہیں کر ینگے۔

نقیب اللہ کیس میں نیا موڑ

کراچی: نقیب اللہ کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے راو انوار کو معطل کرنے کی سفارش کے بعد انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔نقیب اللہ کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دے چکی ہے جب کہ کمیٹی نے راوانوار کو معطل کرکے گرفتار کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی۔نقیب اللہ بے گناہ قرار، تحقیقاتی کمیٹی کی راو انوار کو گرفتار کرنے کی سفارشذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش کے بعد راو انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ آئی جی سندھ اور صوبائی حکومت کو ارسال کی تھی۔

”پان کی دکان چلانے والے وکیلوں کی ضرورت کس کو ہے “چیف جسٹس کا دبنگ خطاب ، بڑا پیغام دیدیا .

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مقدمات کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمیں پان کی دکان چلانے والے وکیل پیدا نہیں کرنے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں اور غیر معیاری لا کالجز سے متعلق مقدمات کی الگ الگ سماعتیں ہوئیں۔ غیر معیاری لا کالجز سے متعلق مقدمے میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیا۔ عدالت نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو لا کالجز کے معائنے اورکالجز کی صورتحال سے متعلق بیان حلفی جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ وکالت کے لیے انٹری ٹیسٹ ختم کردیں، اگر نقل کرکے ہی وکیل بنناہے تو ایسے سسٹم کو ہی ختم کردیں۔ ایسے وکیل پیدا نہیں کرنے جو صبح پان کی دکان چلاتے ہوں اور بعد میں ڈگری حاصل کر لیں۔ شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں مگر ادارے قائم رہنے چاہئیں ، افسوس ہم اپنے ادارے مضبوط نہیں کر رہے، ایسے این ٹی ایس کا کیا فائدہ جہاں نقل کر کے امتحان دیا جاتا ہو۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تمام سرکاری یونیورسٹیز کو نئے لاءکالجز سے الحاق کرنے اور ملک بھر کی ماتحت عدالتوں اور ہائی کورٹس کو لاکالجز کے کیسز پر حکم امتناعی جاری کرنے سے روک دیا۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس نے یونیورسٹیز سےالحاق کیے گئے لا کالجز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سینیر قانون دان حامد خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔دوسری جانب نجی میڈیکل کالج میں اضافی فیسوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو بلایا تھا لیکن سننے میں آیا ہے کہ وہ باہر جارہے ہیں، ڈاکٹر عاصم کے وکیل کو فوری بلائیں ورنہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈال دیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہر یونیورسٹی نے اپنا نظام تعلیم بنا لیا ہے، جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کر رہا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی زیادہ پرائیویٹ یونیورسٹیاں کیسے بن گئیں۔چیف جسٹس نےعدالت میں میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پیش نہ ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، میڈیکل کالجز کے افسران کو بتایا جائے کہ وہ ملک میں واپس آ جائیں۔

شیخ رشید اچانک دبئی روانہ جلد اپنے ساتھ مزید استعفے بھی لاﺅں گا

اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے خود بیماری کو جواز بناکر دبئی چلے گئے۔پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 2 روز قبل قومی اسمبلی کی نشست ساستعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، ابھی تک شیخ رشید نے استعفیٰ تو نہیں دیا تاہم استعفے کا شوشہ چھوڑ کر خود دبئی چلے گئے۔شیخ رشید جمعہ کی صبح سویرے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ دبئی روانہ ہوئے، جانے سے قبل جب ا±ن سے استعفیٰ کے متعلق پوچھا گیا تو بات گول کرگئے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیمار ہوں اور نمونیہ ہوگیا تاہم (آج) ہفتہ کو واپس آجاو¿ں گا، واپس آنے کے بعد ان سے استعفے لوں گا اور خود بھی استعفیٰ دوں گا۔شیخ رشید سے جب پوچھا گیا کہ استعفیٰ کا اعلان کرکے عمل نہ کرنے پر مخالفین انہیں تنقید کا نشانا بنارہے ہیں جس پر شیخ رشید نے مخالفین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جوتیاں پڑیں گی۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے 17جنوری کو لاہور میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، 18جنوری کو قومی اسمبلی کےاجلاس میں استعفیٰ کا چرچا رہا مگر استعفیٰ دینے کوئی نہ پہنچا۔

راؤ انوار کی دبئی جانے کی کوشش ناکام

کراچی (نمائندگان) راؤ انوار کی دبئی جانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔اہم سیاسی شخصیت نے راؤ انوار کو دوبئی جانے سے روک دیا ہے۔راؤ انوار کے اہل خانہ بھی دبئی میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ راؤ انوار کو نقیب اللہ قتل کیس کے بعد ایس ایس پی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اور عدیل چانڈیو کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔نقیب اللہ قتل کیس کے بعد راؤ انوار کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی تا ہم اب ان کو دوبئی جانے سے روک دیا گیا ہے۔جب کہ ملک کے تمام امیگریشن کائونٹرز پر رائو انوار کا نام درج کروا دیا گیا۔جب کہ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کی شفاف تحقیقات کے لئے رائو انوار کو ایس ایس پی کے عہدے سے ہٹیا گیا ہے۔

کلثوم نواز کی ایک اور کیموتھراپی روں ماہ کے آخر میں ہوگی

لندن (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی ایک اور کیموتھراپی روں ماہ کے آخر میں ہوگی، کیمو تھراپی کے بعد ڈاکٹرزآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ کلثوم نواز کے وطن واپس آنے کا بھی امکان ہے، تاہم ان کی وطن واپسی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ کینسر کی شکار کلثوم نواز کی اب تک پانچ کیمو تھراپیز ہوچکی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز اب بہتر محسوس کر رہی ہیں اور اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو وطن واپس آسکتی ہیں۔

نوازشریف آج ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہری پور (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین اور کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے مقامی قائدین کی نگرانی میں کارکنوں نے مختلف مقامات پر بڑے بڑے سائن بورڈ تشہیر کیلئے آویزاں کر دیئے ¾ مسلم لیگ (ن) کے جھنڈوں سے جلسہ گاہ اور جلسہ گاہ کی طرف آنے والے ضلع بھر کے راستوں کو سمجھایا گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کےلئے ہزارہ کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور تورغر سے لیگی کارکن ضلعی قائدین کی قیادت میں قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

بھارتی فوج کی شکر گڑھ سے سماہنی تک مسلسل 48گھنٹے گولہ باری

برنالہ، کوٹ جیمل آہی، چوکی سماہنی( نمائندگان خبریں) بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے نالی کا رہائشی65 سالہ بزرگ زندگی کی بازی ہارگیا، تفصیلات کے مطابق غلام نبی ولد محمد نور قوم اعوان ساکن باغ ہریاں نالی اپنے ہی گھر کے صحن میں کام کاج کررہا تھا کہ اچانک بھارتی افواج کی شدید بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، بزرگ غلام نبی کے فو ت ہونے کی خبر سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا، نالی باغ ہریاں و دیگر مقامات جو ورکنگ باو¿نڈری کے قریب ہیں وہاں کوئی فصل کاشت نہیں کرسکتانہ ہی معمولات زندگی سے کام کاج کرسکتا ہے، عوام علاقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں، عرصہ دراز سے بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری نے غریب لوگوں کا بے حد نقصان کیا ہے، جن میں مال مویشی بھی شامل ہیں، ادھر لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں سرحدی گاو¿ں چاہی نہالہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نہالہ تحصیل سماہنی کی پانچویں جماعت کی طالبہ چمن نیاز دختر نیاز علی گولی کا نشانہ بن گئی، گولی کمر میں لگی، طالبہ کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے، ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق آج صبح بھارتی فوج نے سکول جاتے ہوئے چاہی نہالہ کے بچوںکو نشانہ بنایا جس سے پانچویں جماعت کی طالبہ چمن نیاز دختر نیاز علی سکنہ نہالہ تحصیل سماہنی کمر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی لایا گیا فرسٹ ایڈ کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ریفر کردیا گیا، بچی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چاہی سماہنی سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا شکار بننے والی طالبات میں سے پانچویں جماعت کی ایک طالبہ چمن کی حالت زیادہ تشویشناک ہے اور اسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال بھمبرمنتقل کیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد شہریوں کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قراردے۔واضح رہے کہ دفترخارجہ کی جانب سے ا?ج جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کوگزشتہ ایک ہفتے میں تیسری بار دفترخارجہ طلب کرکے آج ہونےوالے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

مونس الہی ،علیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائر وسیع کرتے ہوئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور سٹیٹ بینک کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں جبکہ دونوں افراد کو 23 جنوری کو طلب کر لیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ایف بی آر کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں عبد العلیم خان اور چوہدری مونس الہیٰ کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔نیب نے علیم خان کی اوورسیز کمپنی” ہیکم“ اور مونس الہی کی کمپنی ” اولیو گروایسٹ لیمٹیڈ“ سے متعلق تفصیلات مانگ لیں ہیں۔نیب نے اپنے مراسلے میں اس سوال کا جواب بھی طلب کیا ہے کہ چوہدری مونس الہیٰ اور ان کی اہلیہ نے بیرون ملک ترسیلات کس طرح بھجوائیں ؟۔

سائبر کرائم کے نام پر استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرینگے

سےالکوٹ (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمر ان خان نے کہا کہ سائبر کرائم کے نا م پراستحصال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ سائبر کرائم قانون میں موجود پیچیدگیوں کو ختم کر کے عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے جائےں گے ۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی رہنما عمر ڈار سے ٹیلیفون پر با ت چیت کرتے ہو ئے چیئرمین عمران خان کو بتا یا کہ ایف آئی نے میرے نا م سے منسو ب ایک تصویر کے لیے مجھ سے تین گھنٹے تحقیقات کی ہے جبکہ اس سے میرا کو ئی تعلق نہ ہے۔میرے کیس میں خود ایک ادارہ مدعی بن رہا ہے،جس پر چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے واقعی قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ الیکٹرانک جعل سازی، فراڈ، ہیکنگ اور کردار کشی سمیت مختلف جرائم کا تدارک کیا جا سکے۔ لیکن حکومت اس ضرورت کی آڑمیں اپنے سیا سی مقاصد کا استعما ل کرنا شروع کر دیا ہے ہما رے کارکنا ن کو بلاوجہ سیا سی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا یا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ کارکن عام انتخابات کی تیاریاں کریں تمام حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواران جلد نامزد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار این اے95 علی اشرف مغل سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علی اشرف مغل نے گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بریفنگ دی اور ملکی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے مسلم لیگ ن نے جمہوری نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی پی ٹی آئی نے حکمرانوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور مستقبل میں بھی جمہوریت کے استحکام کیلئے پی ٹی آئی اپنا اہم کردارادا کرے گی۔