All posts by Channel Five Pakistan

امریکی نائب وزیر خارجہ کی بھڑکیں ،پاکستان کا دبنگ جواب ، چھٹی کادودھ یاد دلا دیا

نیویارک (ویب ڈیسک )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستان اور امریکا کے مندوبین کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورت حال پر ایک خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات اور رابطوں کے متعلق معاملات زیر غور آئے۔اجلاس کے دوران پاکستانی اور امریکی حکام کے درمیان اس وقت تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا جب امریکی نائب وزیر خارجہ جان سلیوان نے کہا کہ اب امریکا پاکستان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا کیونکہ ا±س نے دہشت گرد تنظیموں کے ارکان کو پناہ دے رکھی ہے۔ پاکستان کو افغان تنازعے کے حل کی کوششوں میں بھرپور طریقے سے شریک ہونا چاہیے۔ افغان سکیورٹی فورسز کا طالبان کے لیے واضح پیغام یہ ہے کہ اس تنازعے کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے اور وہ کسی صورت بھی مسلح کارروائیوں سے جنگ نہیں جیت سکتے۔امریکی نائب وزیر خارجہ کے اس موقف کے جواب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ گزشتہ 17 برس سے جاری افغان تنازع نے واضح کردیا ہے کہ جنگی حالات کے ساتھ نہ تو افغان حکومت کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے اور نہ ہی طالبان فتح یاب ہو سکتے ہیں۔ سفارتی مکالمت کے ساتھ ساتھ جنگی کارروائیوں کی حکمت عملی صرف اور صرف تشدد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ صرف لفاظی سے معاملات حل نہیں ہوتے اور اس کے لیے مو¿ثر اور عملی بات چیت کی بھی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے مزید کہا کہ افغانستان اور ا±س کے اتحادیوں، خاص طور پر امریکا اس تنازعے کا الزام کسی اور کے سر دھرنے سے پہلے افغانستان کے اندرونی چیلنجز پر توجہ دے۔ وہ جو تصور کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر قائم ہیں، ان کا حقیقت سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

ورلڈ ہاکی الیون دوسرے میچ میں حصہ لینے کے لئے لاہور پہنچ گئی، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(ویب ڈیسک) ورلڈ ہاکی الیون پاکستان کے ساتھ سیریز کے دوسرے میچ میں حصہ لینے کے لئے لاہور پہنچ گئی، مہمان ٹیم کیلیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے زیر کیا تھا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

شارجہ (ویب ڈیسک )بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بلو شرٹس نے ٹاس جیت کر بولنگ کو ترجیح دی، گرین شرٹس نے مقررہ 40اوورز میں 8 وکٹو ں کے نقصان پر 308رنز بنائے، بدر منیر57، ریاست خان 48 اور نثار علی 47 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر تھے، بھارت نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد39ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا ، سنیل رامیش 93، اجے ریڈی 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دوسری بار عالمی چیمپئن بنی ہے، اس سے قبل پاکستان بھی 2 بار ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے جب کہ جنوبی افریقا ایک بار یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم نے 13 جنوری کو گروپ میچ میں بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے مات دی تھی۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کےلیے آئی سی سی چیف ڈیوڈ رچرڈسن، سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس اور بھارت کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی بھی مدعو کیا گیا تھا۔

کامیڈی کنگ امان اللہ ہسپتال میں زیر علاج،مداحون سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

لاہور(ویب ڈیسک)امان اللہ کو زیادہ تر اسٹیج پر پرفارمنس میں مہارت حاصل ہے، انہیں براہ راست پرفارمنس کے بادشاہ فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔67 سالہ امان اللہ خان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 860 دن اور راتوں پر مشتمل طویل اسٹیج ڈرامے پر مسلسل فن کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔امان اللہ خان اسٹیج و ٹی وی پر براہ راست اداکاری کے جوہر دکھانے سمیت کم سے کم 2 فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، جب کہ انہوں نے متعدد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیاذرائع کے مطابق امان اللہ ایک ہفتہ قبل سردی لگنے کے باعث بیمار پڑ گئے تھے، جس وجہ سے انہیں لاہور کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ان کی بیماری پر اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکار علی ظفر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کے لیے صحت کی دعائیں کیں، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

پی ایس ایل تھری کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

پی ایس ایل (ویب ڈیسک ) فرنچائزز اور بورڈ میں اختلافات کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ پی سی بی حکام سر جوڑ کر کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فرنچائزز اور بورڈ میں اختلافات نے پی ایس ایل تھری کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا اور ٹیموں کی جانب سے واجبات ادا نہ کئے جانے پر بورڈ مالی مشکلات سے پریشان ہے۔ ذرائع کے مطابق 6 میں سے 5 فرنچائزز گزشتہ سال نومبر کی ڈیڈ لائن تک واجبات ادا نہیں کر سکی تھیں۔یو اے ای اور پاکستان میں 22 فروری سے 25 مارچ تک شیڈول تیسرے ایڈیشن کیلیے بورڈ کو درکار رقم میں 50 سے 60 لاکھ امریکی ڈالر کم پڑ جانے کا خدشہ ستا رہا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی حکام سر جوڑ کر کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، فرنچائزز کے عدم تعاون کی وجہ سے بظاہر بڑی کامیاب نظر آنے والی پی ایس ایل میں دراڑیں صاف نظر آنے لگی ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر فرنچائزز کا واجبات کے معاملے میں یہی رویہ جاری رہا تو بورڈ قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ٹیموں کی دوبارہ فروخت پر بھی غور کر سکتا ہے۔ دوسری جانب فرنچائزز کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے زرتلافی کا مطالبہ کیا تھا جس پر اس نے دباﺅڈالنا شروع کردیا، ٹی 10 کو سپورٹ کرنے پر بھی پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان ناراض ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ خود اس تنازع کو میڈیا میں لے آیا اور پی سی بی کے رویہ کی وجہ سے مالی معاملات خراب ہیں۔

کلبھوشن پاکستان میں بھارتی تخریب کاری کا کھلا ثبوت ہے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی مندوب نے پاکستان پر افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کابے بنیاد الزام لگایا تھا، ہمارے ملک کے خلاف تخریب کاری کا اپنا ریکارڈ دیکھیں، کلبھوشن اس کا کھلا ثبوت ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصور کرنے والے حقائق کا جائزہ لیں، کابل، اس کے پارٹنر بشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پر توجہ دیں۔پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ مائنڈسیٹ تبدیل کرنےکی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی، منشیات سےآمدن اور دہشت گردوں کو بیرونی مددکی ضرورت ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 17برس کی تاریخ بتاتی ہےافغانستان میں طاقت سےکام نہیں چلےگا اس لیے یہ سوچنا خام خیالی ہے کہ طاقت اور دباو¿ کی حکمت عملی افغانستان میں کام کر جائے گی۔

لعنت دینے والوں میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑ دیں، وزیراعظم

بھکر(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور لعنت دینے والوں میں ہمت ہے تو اس دھمکی پر عمل کر گزریں۔بھکر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کسی پر لعنت بھیجنے والی سیاست نہیں کرتی، لعنت دینے والوں میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑ دیں، ن لیگ کا پیغام محبت ہے جبکہ مخالفین کا پیغام لعنت ہے، اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ انہیں کس کا پیغام چاہئے۔شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں تقریر کرنے والے زیادہ اورسننے والے کم تھے، جلسے میں پارلیمنٹ پرلعنت بھیجی گئی، مجھے صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دی گئی، لعنت بھیجنے والوں اور مال روڈ پر سرکس کرنے والوں کو واضح پیغام ہے کہ جس میں ہمت ہے وہ اسمبلیاں توڑ دے، لعنت بھیجنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لے آئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ صوبوں کو ملانے کی بات کی ہے اور کبھی تفریق کی بات نہیں کی، عوام کو ملک کے تمام صوبوں میں ن لیگ کے منصوبے نظر آئیں گے، ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا اور دھرنے ہوئے لیکن ہم عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے، ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس بھی حکومتیں ہیں لیکن وہ کوئی کام نہیں کرسکے۔

عدالتی لاڈلا جس اسمبلی سے تنخواہ لیتا اس پر لعنت بھیجتا ہے، نواز شریف کے ہری پور جلسہ میں عمران خان پر سنگین الزامات

ہری پور(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو صادق و امین قرار دینے والے جج صاحبان کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ گالیاں اور لعنت دینے والا جیل جائے گا۔ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ ہری پور سمیت پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھادوں اور موٹروے بناو¿ں، ہم نے عوام کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا لیکن مجھے عوام کی خدمت کا صلہ نہیں ملا بلکہ الٹا بیٹے سے تنخواہ لینے کا الزام لگا کر مجھے نااہل قرار دے دیا گیا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدالتی لاڈلہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، وہ جس اسمبلی سے تنخواہ لیتا اور جس کے لیے الیکشن لڑتا ہے اسی پر لعنت بھیجتا ہے، لیکن دوسروں کو گالیاں دینے والا خود جیل جائے گا، عمران خان کہتے تھے ہم پورے ملک کو بدل دیں گے لیکن پاکستان کے ایک صوبے خیبرپختون خوا کو تبدیل نہیں کرپائے، وہ بتائیں کہ 4 سال کے عرصے میں بجلی کے کتنے کارخانے لگائے، کتنے اسکول بنائے، ایک ارب درخت لگانے کا دعویٰ کرنے والے مجھے 200 درخت دکھادیں۔نواز شریف نے کہا کہ آئے روز عمران خان کے حوالے سے اخباروں میں آتا رہتا ہے، ان کا کام سیاسی مخالفین اور قومی ادارے کے عہدیداروں اور سربراہوں کو گالیاں دینا اور بہتان تراشی و الزامات لگانا ہے، جلسوں میں قوم کے اخلاق کو بگاڑا جارہا ہے، دھمکیاں دیتے ہیں اور کبھی آئی جی اور کبھی قومی ادارے کے سربراہوں کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ تمھیں جیل میں ڈال دوں گا، عمران خان کو صادق و امین قرار دینے والے ججز کو سلام پیش کرتا ہوں اور بتا دیتا ہوں کہ دوسروں کو گالیاں دینے والا خود جیل میں جائے گا اور عوام گندی سیاست کرنے والوں کو رد کردیں گے۔

پانامہ پانامہ کہنے والے خالی کرسیوں کے سامنے رو رہے ہیں ،مریم نواز کا دبنگ خطاب

ہری پور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے والوں نے چار سال میں کوئی کام کیا ہوتا تو انہیں امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ سازشیوں نے جب پہلاحملہ کیا تھا تو ہری پور والوں نے ہی انہیں مزا چکھایا تھا۔ ہر الیکشن میں عوام نے نوازشریف کو زیادہ ووٹ دیے،  عوام کی محبت نوازشریف کی برسوں کی کمائی ہے۔ یہ کیسی نااہلی ہے کہ اقامہ کے سزایافتہ تو محبتیں سمیٹ رہے ہیں اور پاناما پاناما کہنے والے خالی کرسیوں کے سامنے رو رہے ہیں۔ دودن پہلےدیکھا کہ سازشیوں کی پوری ٹیم عوام سےشکست کھاگئی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کا رونا دھونا یاد آتا ہے، مخالفین نا تو استعفیٰ لے سکے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات کراسکے۔ 2018 میں دھاندلی کارونا مت رونا کیونکہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، کنٹینر پر چڑھنے والوں کی شکلوں پر 2018 کا فیصلہ واضح تھا۔ عوام مسلم لیگ (ن) کو پھرسے کامیابی دلائیں گے کیونکہ جب نواز شریف بجلی گھر بنارہے تھے تو وہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دے رہے تھے۔ اگر انہوں نے چارسال میں کوئی کام کیا ہوتا تو امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا، انہوں نے ناکامی کا بدلہ پارلیمنٹ کوگالی دے کرلیا۔