کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل 2024ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.8 ارب ڈالر کی رقم آئی۔
نمو کے لحاظ سے اپریل 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر 27.9 فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال 24ء کے پہلے 10مہینوں کے دوران مجموعی طور پر کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 23.8 ارب ڈالر کی رقم آئی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 3.5 فیصد زیادہ ہے۔
اپریل 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (712.0 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (542.3ملین ڈالر)، برطانیہ (403.2 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (329.2 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔