تازہ تر ین

اپنے دکھوں کو اپنی طاقت میں بدلا ، پاکستان کھپے کا جھنڈا بلند کیا، بلاول بھٹو

ہب (ویب ڈیسک) بلوچستان کے شہر حب میں پیپلزپارٹی کے تحت منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک آمر نے بلوچستان میں نفرت کی آگ لگائی جسے ٹھنڈا کرنےکے لئے آصف زرداری نے بلوچوں سے معافی مانگی، وہ بلوچ عوام کےزخموں سے واقف تھے، اس لیے 2008 میں نواب اکبر خان بگٹی کی موت کے بعد پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے ماتھے سے خون صاف کیا اور نفرت کی گ کو ٹھنڈا کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی شہید نے وعدہ کیا تھا کہ میں بلوچستان میں ا?پریشن بند کراو¿ں گی اور مساوی حقوق دلاو¿ں گی، بلوچستان کو ہمیشہ پیچھے اور محروم رکھا، بلوچستان کے لوگوں کو بھی انصاف نہیں ملتا اور ہمیں بھی نہیں ملتا، بلوچوں کےلوگ بھی اغواء ہوتے رہےاور ہمارے بھی، لیکن ہم نے کہا کہ وہ ہمیں مارتے رہیں گے اور ہم جیوے جیوے پاکستان کہتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا، سی پیک کے منصوبوں پر ایوان صدر میں آصف زرداری اور چینی صدر کی موجودگی میں دستخط ہوئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv