تازہ تر ین

پاکستان کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا کرنے والے ریڈیوکیخلاف آئی ایس پی آر کا ایکشن

اسلام آباد(ویبب ڈسک )وزارت داخلہ نے پاکستان کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈے میں ملوث غیرملکی ریڈیوکااسلام آباد میں واقع دفتربندکردیا،چیک ریپبلک کا ریڈیو مشال پاکستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بناکرپیش کرنے اور حقائق کومسخ کرتے ہوئے دشمن ایجنسیوں کے ایجنڈا پرعمل کرنے میں ملوث تھا۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ ریڈیو مشال پراگ چیک ریپبلک کے ریڈیو فری یورپ کی ایک برانچ ہے اور اس کا علاقائی ہیڈ کوارٹر ایف سیون مرکز اسلام آباد میں قائم ہے مذکورہ ریڈیو سے نشر کئے جانیوالے پروگرام پاکستان کے مفادات کے منافی اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ایجنڈا کے مطابق ہیں ۔ مذکورہ ریڈیو سے پاکستان کو دہشتگردوں اور مختلف دہشتگرد گروپوں کا مرکزاور محفوظ پناہ گاہ قرار دیا جاتا تھا ریڈیو مشال پاکستانی شہریوں بالخصوص اقلیتوں اور پشتونوں کو سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کو ناکام ریاست بنا کر پیش کرنے کے پراپیگنڈے میں ملوث تھا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ریڈیو ،پاکستانی ریاست اور ا س کے اداروں کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا کرتے ہوئے حقائق کو مسخ کرتاتھا ۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ آئی ایس آئی کی سفارشات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے ریڈیو مشال کادفترفوری طورپربندکرنے کافیصلہ کیاہے اوراس حوالے سے ضروری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق جمعہ کو مذکورہ ریڈیو کااسلام آباد میں واقع دفتر سیل کردیاگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv