وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک):  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ ملکی سلامتی و خود مختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم  عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،اسد عمر اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی موجود تھے۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو علاقائی اور داخلی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی کاوشوں سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم کی جانب سے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہاگیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چین سے زیادہ ہو گئی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جو کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چین سے زیادہ ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چین سے زیادہ ہو گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 84 ہزار 921 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد وائرس زدہ افراد کی کل تعداد کورونا کے ابتدائی مرکز چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت کورونا کے متاثرین کی تعداد 83 ہزار 22 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کا صرف ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی گنتی بھی 1700 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کے متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 32 ہزار 910 ہے جبکہ پنجاب میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 31 ہزار 104 ریکارڈ کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5 ہزار 224، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 824، جبکہ آزار کشمیر میں 298 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو پاکستان میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 84 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 1776 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 لاکھ 35 ہزار 453 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش

راولپنڈی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی پیشی کے موقع پر نیب اولڈ ہیڈ آفس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سولر لائٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے اور سندھ روشن پروگرام کے کیس میں طلب کیا تھا۔

نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب کے سوالات کے جواب دیے، سوال تھا کہ سولر اسکیم بجٹ میں نہیں تھی بعد میں منظوری دی گئی، پوچھا گیا کہ بجٹ میں جو اسکیم شامل نہیں تھی منظوری کیوں دی گئی ؟

مراد علی شاہ نے بتایا انہوں نے جواب دیا کہ آئین کے مطابق بجٹ میں شامل نہ ہونے والی اسکیم کی بھی اجازت دی جاسکتی ہے، آئین اور قانون کے مطابق سولر اسکیم کی منظوری دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے سوالات کے جواب دیے اور کوشش کی کہ آئینی حقیقت سے ان کو آگاہ کریں ، ابھی سوالنامہ دیا نہیں لیکن کہا گیا کہ مجھے سوالنامہ دیا جائے گا۔

’ وزیراعظم کو پورے ملک اور انسانی جانوں کا سوچ کر فیصلے کرنے چاہئیں‘

کورونا سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے اس کا الزام لوگوں کو نہیں دوں گا، حکومت کی جانب سے کورونا وبا سے متعلق مکس پیغامات عوام تک گئے اس سے متعلق عوام کو ایک پیغام جانا چاہیے کہ یہ سنجیدہ مسئلہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں کورونا وبا زیادہ ہے،تمام اقدامات طبی ماہرین کی مشاورت سے کیے، وزیراعظم کو پورے ملک اور انسانی جانوں کا سوچ کر فیصلے کرنے چاہئیں، میں کسی فیصلے میں وفاقی حکومت کے خلاف نہیں گیا،  این سی سی میں فیصلے کے باوجود کچھ صوبوں نے مارکیٹیں کھولیں، باقی صوبوں نے مارکیٹیں کھولیں تو عدالت نے ہم سے مارکیٹوں سے متعلق پوچھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے اسٹیل ملز میں کھڑے ہوکر کہا تھا کہ اگر ملازمین کو حق نہیں ملا تو ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، ہم اسٹیل ملز ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہےکہ وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور سندھ روشن پروگرام میں نیب 298 ملین روپے ریکور کر چکا ہے، منصوبے میں شامل دو کمپنیوں نے پلی بارگین میں رقم واپس کی تھی جب کہ 4 ملزمان بھی اس کیس میں پلی بارگین کرچکے ہیں۔

کورونا وائرس میں کس طرح خود کو صحت مند رکھاجائے، ندا اور یاسرکے مشورے

کراچی (ویب ڈیسک): مارننگ کی شو کی میزبان ندا اور ان کے شوہر یاسر نواز نےانسٹاگرام پر لائیوسیشن کے دوران چند تجاویز اور دیسی ٹوٹکے شیئر کیے ہیں جنہیں استعمال کرکے کورونا وائرس ہونے کی صورت میں خود کو صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔

ندا یاسر ، یاسر نواز اور ان کی بیٹی تینوں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور گزشتہ 13 دنوں سے اپنے گھر میں خودساختہ تنہائی یعنی قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔ لیکن اس دوران ندا اور یاسر لوگوں سے دور نہیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت اور سرگرمیوں  کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ رکھ رہے ہیں۔

ندا اور یاسر نے دو روز قبل قرنطینہ کے دوران اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی یاد گار شادی کی سالگرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار

اسی دن  دونوں نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اپنے پرستاروں کو نہ صرف اپنی سرگرمیوں سے آگا ہ کیا بلکہ کورونا وائرس ہونے کی صورت میں خود کو صحت مند رکھنے کی ٹپس بھی بتائیں۔

ندا اور یاسر نے بتایا کہ انہوں نے قرنطینہ کے دوران ایئر کنڈیشن کا استعمال کم کردیا ہے ۔ وہ دونوں اپنی صحت کی بہتری کے لیے کلونجی، وٹامن سی کی گولیاں کھارہے ہیں ہیں، زنک لے رہے ہیں، ہربل چائے، دارچینی، ادرک کی چائے اور لیموں پانی پی رہے ہیں اور جتنے بھی دیسی ٹوٹکے ہیں ہم نے وہ سب استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے شکار ندا اور یاسر کی مداحوں سے دعا کی درخواست

ندا نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے مزید چیزیں اپنے مارننگ شو میں بھی شیئر کریں گی کہ کوروناہونے کی صورت میں کیا کیا استعمال کرنا چاہئے اور کس طرح اپنا خیال رکھنا چاہئے۔

ن) لیگ کے ایم پی اے میاں نوید کورونا وائرس میں مبتلا)

پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں نوید علی نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ ان کی طبیعت گزشتہ چند روز سے خراب تھی اور انہوں نے بخار سمیت دیگر علامات پر کورونا ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت آگیا۔

میاں نوید علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے اور ان کی حالت اب بہتر ہے۔

لیگی ایم پی اے نے صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے

شعیب اختر کو پی ایس ایل کی فکرستانے لگی

لاہور (ویب ڈیسک): شعیب اختر کو پی ایس ایل کے مستقبل کی فکرستانے لگی جب کہ انھوں نے دعویٰ کیاکہ لیگ معاشی بحران کا شکار ہوگئی۔

ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہاکہ آئندہ18ماہ تک پی ایس ایل کے مقابلے شروع ہونے کا امکان نہیں، لیگ کو معاشی بحران کا سامنا ہے، بہت سے لوگوں یہ بات نہیں سننا چاہتے لیکن اس صورتحال میں مالکان اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ورلڈکپ کے انعقاد کیلیے بھی 8 ماہ تک انتظار کرناہوگا، ستمبر تک کوئی کرکٹ نہیں تو پی ایس ایل 4 ماہ میں کس طرح ہوسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ بورڈ ان حالات میں فرنچائزز کو پیسے دینے کیلیے نہیں کہہ سکتا، میری معلومات کے مطابق مالکان ٹیمیں بیچنے کیلیے تیار اور پیشکش بھی موجود ہے، میری خواہش اور کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل بقا کی جنگ جیتنے میں سرخرو ہواور پہلے سے بڑا برانڈ بن کر سامنے آئے، لیگ کیلیے مالی اور اخلاقی سپورٹ کرنا میری لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ بھارت اکتوبر، نومبر میں آئی پی ایل کے انعقاد کیلیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرانے کی کوشش کررہا ہے، آئی سی سی، کرکٹ آسٹریلیا اور بی سی سی آئی اس ضمن میں کچھ نہیں کرسکتے،اصل فیصلہ آسٹریلوی حکومت کو اپنے ملک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرنا ہے،اس کی پہلی ترجیح کرکٹرز، آفیشلز اور دیگر افراد کی صحت ہوگی، وہ کسی مصلحت سے کام نہیں لیں گے۔

گوجرانوالہ: کورونا سے ایک دن میں ایم پی اے، ڈاکٹر اور پرنسپل جاں بحق

 گوجرانوالہ ویب ڈیسک:  میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں ایم پی اے ، ڈاکٹر اور گورنمنٹ کالج کے سابق پرنسپل کی جان لے لی جب کہ ایک ڈاکٹر کی اہلیہ بھی انتقال کر گئیں۔

گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ضلع بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 37 ہو گئی جب کہ 1309 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں جان لیوا وائرس سے لڑتے ہوئے ن لیگ کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ، گورنمنٹ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر شریف عارف، ڈاکٹر سلیم مدان اور ایک ڈاکٹر کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے دو سینیئر ڈاکٹرز ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔

متاثرہ ڈاکٹرز میں کورونا وارڈ کے انچارج ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصم سلیم شیخ اور پی ایم کے سابق صدر ڈاکٹر گلزار چوہدری شامل ہیں۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد نہ کروایا تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

دورہ انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کے شدت سے منتظر ہیں: عماد وسیم

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اس سال دورہ انگلینڈ کے ساتھ  کرکٹ میں واپسی کے شدت سے منتظر ہیں، یہ کافی اہم سیریز ہے جس سے کرکٹرز کو اپنی روٹین کی زندگی میں واپسی کا موقع ملے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں 31 سالہ کرکٹر عماد نے کہا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں، ہر کھیل سے وابستہ کھلاڑی اپنے اپنے اسپورٹس کے ایکشن میں واپسی کو بے تاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیل سے دوری کو کافی وقت ہوگیا اور اب ہر کوئی چاہتا ہے کہ جلد از جلد معمولات بحال ہوں، میری بھی خواہش ہے کہ کرکٹ کے ایکشن میں جلد واپس آؤں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو مجوزہ شیڈول کے مطابق اگست سے انگلینڈ میں اسے 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، یہ میچز ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے اور عماد وسیم وائٹ بال ٹیم کے ریگولر ممبر ہونے کی وجہ سے 25 رکنی اسکواڈ کا یقینی حصہ بھی ہوں گے۔

عماد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ کرکٹ اور کرکٹرز کیلئے کافی اہم ہے، اس دورے کے ساتھ کرکٹ کی روٹین کی بحالی کی جانب بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بند دروازے کے پیچھے تماشائیوں کے بغیر ہو یا تماشائیوں کے سامنے، اِس وقت کھلاڑی کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں اور وہ ایک اسپورٹس مین کی زندگی کی جانب واپسی کے شدت سے منتظر ہیں۔

کرکٹ کی بحالی کے بعد پلیئرز کو آئی سی سی کی حفظان صحت کی گائیڈ لائنز پر بھی عمل کرنا ہوگا جس میں ایک گائیڈ لائن یہ بھی ہے کہ کھلاڑی گیند کو چمکانے کیلئے اپنا تھوک استعمال نہیں کرسکیں گے۔

عماد وسیم کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کیلئے آسان نہیں ہوگا کیوں کہ وہ اس عمل کے عادی ہیں لیکن اب نئی گائیڈ لائن پر عمل کرنا ضروری ہے ، جب سب کو یہ احساس ہوگا کہ گیند پر تھوک لگانے سے کسی اور کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے تو ہر کھلاڑی ایسا کرنے سے گریز کرے گا۔

ایک سوال پر آل راؤنڈر نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، خواہش ہے کہ پاکستان اس سیریز سے اپنی کھوئی ہوئی ٹاپ پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کی جانب پیش قدمی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ اچھی ٹیم ہے، اس لیے اس کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ضروری ہے، انفرادی گولز بھی ہیں لیکن ترجیح ٹیم کی جیت ہے۔

لاہور میں کرونا گلی گلی پھیل گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں بتایا گیا کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے سیمپل لیے گئے، عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5 اعشاریہ 18 اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6 اعشاریہ 01 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔

سمری میں انکشاف کیا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 14 فیصد رہا۔

محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔

سمری میں انکشاف کیا گیا کہ یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ نہیں، جہاں یہ بیماری نہ ہو۔

محکمہ صحت کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے لاہور میں 4 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاون کی سفارش کی ہے، سفارش کی گئی ہے کہ 50 سال سے اوپر کے لوگوں کو قرنطینہ میں یا علیحدہ رکھا جائے اور لوگوں کا گھروں میں رہنا لازمی قرار دیا جائے۔

کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کا کہنا ہے کہ ماہرین پر مشتمل افراد کی جانب سے سفارشات بھیجی گئی تھیں۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر دوسرے محکموں سے بھی رائے لی جائے۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ سفارشات سے پہلے باقاعدہ ٹیسٹ کرنے کی پوری مشق کی گئی، پچھلے دنوں میں مرض کی شدت بڑھنے کے بعد نئے مریضوں کا اندازہ لگانا مشکل تھا۔

نوجوان جبران کا سفاکانہ قتل ، ماہرہ خان نے بڑا مطالبہ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک): معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مقتول نوجوان جبران کے حق میں آواز اٹھا دی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبران کو انصاف دلوا کر مثال قائم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان مقتول نوجوان جبران کے حق میں میدان میں آگئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جبران کو انصاف دلوا کر مثال قائم کی جائے، جو لوگ سمجھتے ہیں وہ کچھ بھی کرکےفرار ہوسکتے ہیں،ان کونہ جانے دیں، کتنی آنکھیں سوئیں گی، کتنے چہرے مر جائیں گے؟ ہر سوال کا جواب احتساب ،بس احتساب

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ’جسٹس فار جبران‘ ہیش ٹیگ لکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور شیریں مزاری کو ٹیگ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ میں دوست نے معمولی تنازع پر اپنے دوست محمد جبران خان کو خنجر کے وار کر کے اس کی جان لے لی اوراس کے بعد فرار ہوگیا

سیاہ فام کا قتل، امریکا میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ

واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فام کے قتل کے طرز کا ایک اور واقعہ پیش آیا خوش قسمتی سے شہری کی جان بچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں پولیس اہلکار نے شہری کو دبوچ کر اپنا گھٹنا مذکورہ شخص کی گردن پر رکھا تاہم دیگر اہلکاروں نے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص مظاہرین میں شامل ہوکر سیاہ فام کے قتل کے خلاف احتجاج کررہا تھا اس دوران اس نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ایک موبائل اسٹور کو بھی لوٹا جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

                                                                                               امریکی سیاہ فام کا قاتل کہاں ہے؟

پولیس نے اسٹور لوٹنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جن میں مذکورہ فرد بھی شامل تھا لیکن جس طرح سیاہ فام کی گردن پر گھٹنا رکھ کر مارا گیا اس طرح کے دوبارہ اقدام کو سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جس طرح ’جیورج فلوئڈ‘ کی جان گئی اس طرح مذکورہ جونوان کی بھی موت ہوسکتی تھی۔ خیال رہے کہ واقعے کے دوران جائے وقوعہ پر دیگر شہریوں نے بھی پولیس کے خلاف آواز بلند کی۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے جب نوجوان کی گردن پر گھٹنا رکھا تو وہ مدد کے لیے پکار رہا تھا۔

ٹک ٹاک کے مقابلے پر لانچ کی گی متروں ایپ پاکستانی نکلی

متروں ایپ ، جو مقامی اور انٹی ٹِک ٹاک داستانیں دونوں کے لئے آوازیں ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ ایسا کسی بھی آئی ٹی کے طالب علم نے نہیں کیا تھا۔ نیوز 18 کو معلوم ہوا ہے کہ مائٹرن ایپ کا پورا ماخذ کوڈ ، بشمول اس کی خصوصیات کا مکمل سیٹ اور صارف انٹرفیس ، پاکستانی سافٹ ویئر ڈویلپر کمپنی کیو بکس سے خریدا گیا ہے۔ کیو بکس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو عرفان شیخ کے مطابق ، ان کی کمپنی نے اپنے ایپ کا ماخذ کوڈ Mitron کے پروموٹر کو $28 میں فروخت کیا۔
متروں ایپ ، جو مقامی اور انٹی ٹِک ٹِک داستانیں دونوں کے لئے آوازیں ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ ایسا کسی بھی آئی ٹی کے طالب علم نے نہیں کیا تھا۔ نیوز 18 کو معلوم ہوا ہے کہ مائٹرن ایپ کا پورا ماخذ کوڈ ، بشمول اس کی خصوصیات کا مکمل سیٹ اور صارف انٹرفیس ، پاکستانی سافٹ ویئر ڈویلپر کمپنی کیو بکس سے خریدا گیا ہے۔ کیو بکس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو عرفان شیخ کے مطابق ، ان کی کمپنی نے اپنے ایپ کا ماخذ کوڈ Mitron کے پروموٹر کو $28 میں فروخت کیا۔