وفاقی وزیر قانون بیرسٹرو فروغ نسیم وزارت سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب وہ سپریم کورٹ میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فروغ نسیم نے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاکہ وہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیروی کر سکیں۔

مستعفی ہونے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور مقدمے کی پیروی کی۔

بعدازاں حکومت نے سینیٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا عہدہ سونپ دیا  تھا۔

تاہم اب فروغ نسیم  ایک بار پھر  جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے لیے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔

روٹی نہ پکانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا

میاں چنوں میں روٹی نہ پکانے پر شوہر نے بیو ی پر تشددکر دیا جس کی اطلا ع ملنے پر خاتون کے بھائی گھرپہنچ گئے اور  بہنوئی پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق میاں چنوں کے علاقے منشاء موڑ میں روٹی پکانے سے انکار پر عبدالقیوم نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور  انہیں شدید زخمی کر دیا۔

اس بات کی اطلاع ملنے پر خاتون کے 2 بھائی اور دیگر ورثاء گھر پہنچ گئے اور بہنوئی کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق شدید تشدد کی وجہ سے بہنوئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے بھارتی سرحد پر پہنچا دہی

چینی اور بھارتی فوجیوں میں لڑائی،زخمی بھارتی فوجیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

چین (ویب ڈیسک) چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ میں بھرتی سرحد کے قریب پہنچا دیے ہیں۔چینی اور بھارتی فوج میں ایک بار پھر دوبدو جھڑپ ہوئی۔چینی فوج سے مار کھانے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔سویڈن میں جنگی امور کے ماہراشوق سیوین نے اپنی ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھایا۔بھارتی پروفیسر نے بھی زخمی بھارتی فوجیوں کی تصویریں شیئر کی اور کہا کہ بھارتی فوجیوں کی پٹائی پر مودی خاموش کیوں ہے۔اشوک نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اس پر سرجیکل سٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہا۔موہن بھگت کی آر ایس آرمی کہاں ہے؟۔ لداخ اور سکم سمیت لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر عسکری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا۔

چینی فوج نے لداخ کے ؤ مشرقی علاقے میں بھاری ہتھیار سرحد پر پہنچا دیے ہیں۔

چینی فضائیہ نے بھی لداخ کے قریب اپنے ایئر بس میں توسیع کردی اور لڑاکا طیارے وہاں واضح رہے کہ لداخ میں غیر قانونی تعمیرات پربھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں، چین نے کشمیر کے علاقے اکسائے چن پر بھی فوجی قوت بڑھا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، چین لداخ میں متنازع سڑک پر پل کی تعمیر روکنا چاہتا ہے، چین نے ائیرپورٹ پر ملٹری قوت میں اضافہ کر لیا۔لداخ میں بھارتی فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا، گولوان وادی کے تین پوائنٹس اور پینگانگ جھیل پر بھارتی اور چینی فوجی آمنے سامنے ہیں۔ لداخ کے علاقے میں بھارت اور چین تنازع شروع ہوئے ایک ہفتے سے زائد وقت گزر چکا ہے، بھارت نے اپنے توسیع پسندانہ غیر قانونی مقاصد پورے کرنے کیلئے پہلے نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع شروع کیا تاہم جب چین کے ساتھ جھڑپیں شروع کیں تو بھارت کو بھرپور جواب ملا جس پر بھارتی فوجیں پسپائی پر مجبور ہوئیں۔پہنچا دیے ہیں۔

معروف بالی وڈ شخصیت واجد خان کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

میوزک کمپوزر واجد خان کا انتقال 42 سال کی عمر میں ہوا،بالی وڈ شوبز انڈسٹری سوگوار ہو گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف میوزک کمپوزر واجد خان کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان بمبئی میں انتقال کرگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے میوزک کمپوزر واجد علی خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔واجد خان کے انتقال کی تصدیق میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے بھی کی۔اور کہاں کی کچھ دنوں سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بھی پڑ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ واجد کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے جبکہ واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔

میوزک کمپوزر واجد خان نے سلمان خان پر فلمائے گئے دو گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی جبکہ انھوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ، ایک تھا ٹائیگر اور ایکٹ میں کام بھی کیا تھا۔واجد خان کے انتقال پر بالی وڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔کئی فلمسٹارز نے واجد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ پرنتی چوپڑا نے انہیں بہترین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ یاد رہیں گے۔

عراق، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، متعدد دہشتگرد گرفتار

بغداد (ویب ڈیسک) عراق کی وزارت داخلہ میں انسداد دہشتگردی کے مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بصرہ میں داعش سے وابستہ ایک دہشتگرد گروہ کے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ میں انسداد دہشتگردی کے مرکز کے ڈائریکٹر ابوعلی البصری کا کہنا ہے کہ عراق کی رضا کار فورس الحشد الشعبی اور فوج کے خلاف بصرہ میں ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے اس گروہ کے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عراقی فوج اور رضاکار فورس الشحد الشعبی نے ملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے اب تک مختلف کارروائیاں انجام دی ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تھیٹر کھولو تھیٹر کھولو فنکاروں نے شور مچا دیا

کہا سے کھائیں بچوں کا پیٹ کسے پالیں گلوکاروں کی پکار

لاہور (ویب ڈیسک) تھیٹر کھولو تھیٹر کھولو فنکاروں نے شور مچا دیا،کہا سے کھائیں بچوں کا پیٹ کسے پالیں گلوکاروں کی پکار۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے موجودہ صورتحال نے شوبز فنکاروں کو کنگال کر دیا ہے، آخر فنکاروں نے آپس میں اکٹھ کرکے حکومت سے تھیٹر کھولنے کی اپیل کی ہے ،فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ مناسب وقت میں احتیاطی تدا بیر کے ساتھ تھیٹر کولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہمارا روزگار شروع ہو جائے،اس کے علوہ گلوکار بھی تڑپ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم کہا سے کھائیں بچوں کا پیٹ کسے پالیں،ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی احتیاطی تدا بیر کے ساتھ اکیڈمیز کھولنے اور کوئی مناسب وقت میں شو وغیرہ کرنے کی اجازت دی جائے ۔

ریلوے نے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کردیں

لاہور: پاکستان ریلوے نے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کردیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کرنے سے  142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 چل پڑی ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں،  اسٹیشن کی حدود میں صرف مسافروں کو آنے کی اجازت ہے۔

انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم کی اجازت کے بعد چند روز میں مزید ٹرینیں چلائیں گے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریلوے نے 28 مئی سے محدود پیمانے پر ٹرین آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد وزیر ریلوے نے یکم جون سے مزید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا۔

حکومت نے پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے ، اب جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 31 مئی ( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے اور اب جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں تیل کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں تقریبا دگنا ہیں جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں تیل کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں 50 سے 75 فیصد زیادہ ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

میں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، مجھ سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کے لیے دعا کریں۔ گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کا ٹویٹ

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء  اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، مجھ سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کے لیے دعا کریں۔ نامورمقبول ترین گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔جس پر ابرار الحق نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابرار الحق نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے پرخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے کے بعد ابرار الحق نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا ہے اور اب انہیں اپنی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈاکٹر نے ابرار الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک احتیاطا ًخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے۔ جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ مجھے امید ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی اور میں وائرس سے متاثر نہیں ہوں گا۔ ابرار الحق نے اپیل کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دنوں ان سے ملے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔  واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، لیکن اس کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔ جس میں اسد عمر نے ہدایت کی کہ لاک ڈاون میں نرمی کے منصوبے پر توجہ دیتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ فورم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت سزا دیئے جانے کی تجویز پیش کی۔ اسد عمر نے کہاکہ کورونا پر قابو پانے کے لئے بھرپور عوامی مہم چلائی جائے، اس مہم میں لوگوں کے طرز عمل میں تبدیلی کو یقینی بنانے پر توجہ دی جانی چاہئے اور اس بات پر بھی روشنی ڈالی جائے کہ حکومت کا بنیادی مقصد لوگوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ متاثرہ افراد کی معلومات کے لئے بستروں اور دیگر متعلقہ سہولیات کی دستیابی کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں۔ این سی او سی نے کہا کہ فورم کو بتایا گیا تھا کہ ریسورس مینجمنٹ سسٹم یکم جون سے ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا، اس سسٹم کے تحت ہسپتال اپنے پاس دستیاب سہولیات کی تفصیلات بھی شیئر کریں گے۔

عمر اکمل کی آخری ’’لائف لائن‘‘ کا جلد فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): عمر اکمل کی آخری ’’لائف لائن‘‘ کا جلد فیصلہ ہوگا،3 سالہ پابندی کے خلاف اپیل کو سپریم کورٹ کے سابق جج سنیں گے،جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کا تقرر کردیا گیا، سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کے آغاز سے قبل 2الگ واقعات میں عمر اکمل نے بکیز  کی جانب سے رابطے کا پی سی بی کو نہیں بتایا،اس پر انھیں عبوری طور پر معطل کرنے کے بعد چارج شیٹ جاری کردی گئی تھی، انھوں نے الزامات کو چیلنج نہیں کیا۔

اس لیے ٹریبیونل تشکیل دینے کے بجائے معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس(ر) فضل میراں چوہان کے سپرد کر دیا گیا، انھوں نے فریقین کا موقف سننے کے بعد عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی،مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے 19 مئی کو اپیل دائر کی تھی، کیس کی سماعت کیلیے گذشتہ روز سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر مقرر کردیا گیا، سماعت کی تاریخ کا فیصلہ ہونے پرپی سی بی اعلان کردے گا۔

یاد رہے کہ عمر اکمل نے اپنا کیس لڑنے کیلیے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کی لاء فرم سے رجوع کیا ہے، عام طور پر بکیز کے رابطہ کی اطلاع نہ کرنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد ہوتی ہے لیکن عمر اکمل کے تفصیلی فیصلے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ صاف لفظوں میں الزامات تسلیم کرنے کے بجائے حقائق  چھپانے کیلیے جواز تراشتے رہے، اسی لیے 3 سال کی پابندی عائد ہوئی، ان کے وکلا کی کوشش ہوگی کہ اگر سزا ختم نہیں ہوتی تو کم ضرور کرا دی جائے۔

امریکا میں فسادات پھوٹنے پر فوجی دستوں کو الرٹ کردیا گیا

سیاہ فارم کی ہلاکت پرفسادات، امریکا دہلی، گجرات کا منظر پیش کرنے لگا، پینٹا گون اور سی آئی اے کی ٹرمپ کو خطرناک صورتحال کی رپورٹ پیش، اگر فوجی آپریشن بھی کرنا پڑا تو باز نہیں آؤں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

لاہور(ویب ڈیسک ) امریکا میں فسادات پھوٹنے پرفوجی دستوں کو الرٹ کردیا گیا ، امریکا سیاہ فارم کی ہلاکت پر دہلی، گجرات کا منظر پیش کرنے لگا،پینٹا گون اور سی آئی اے نے ٹرمپ کو حالات بے قابو ہونے کی رپورٹس دیں،امریکی صدر نے کہا کہ اگر فوجی آپریشن بھی کرنا پڑا تو باز نہیں آؤں گا۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے اپنے تبصرے میں کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان کورونا سے تنازع شروع ہوا، امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات سرد مہری کے ہیں، جب امریکا کو ہماری ضرورت ہوتی ہے، تو تعلقات اچھے کرلیتا ہے ۔آج کل امریکا کو پاکستان کی ضرورت ہے لیکن وہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ پاکستان مکمل طور چین کے ساتھ چلا جائے۔ امریکا کو افغانستان میں ہماری ضرورت ہے، لیکن سی پیک منصوبہ امریکا کے ایجنڈے کے خلاف ہے۔

امریکا نے سوچا تھا کہ انڈیا ایک بچہ ثابت ہوگا، وہ امریکا کو پوری طرح سپورٹ کرے گا، لیکن اب امریکا اور بھارت کے تعلقات بھی خراب ہوگئے ہیں،اسی طرح بھارت میں مودی اور وزیرداخلہ کو ان کی ایجنسیز لتاڑ رہی ہیں، کہ اس نے ہمیں بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔

اسی طرح امریکا میں ٹرمپ کیلئے بھی یہی کچھ ہورہا ہے، ٹرمپ بھی اپنی ایجنسیز کے نشانے پر ہے۔انڈیا میں مودی نے الیکشن پاکستان کیخلاف نفرت بیچ کر جیتا۔اسی طرح سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ کیا۔ دوسری طرف ٹرمپ بھی اسی طرح کے اقدامات کررہا ہے۔کورونا نے ٹرمپ کو گھیرا ہی ہوا ہے لیکن ساتھ میں امریکا میں سیاہ فارم کی ہلاکت پر فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔وہاں مارکیٹس، گاڑیاں اور املاک جلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھیں تو کوئی اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ املاک گجرات ، دہلی میں جلائی جا رہی ہیں، یا امریکا کے مناظر ہیں۔امریکا میں فوجی دستوں کو الرٹ کردیا گیا ہے، پینٹا گون اور سی آئی اے خطرناک رپورٹس دے رہے ہیں، صدر ٹرمپ کافی غصے میں ہیں، وہ کہتے اگر فوجی آپریشن کرنا پڑا تو باز نہیں آؤں گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مودی اور ٹرمپ میں چین کے معاملے پر تلخی بھی ہوچکی ہے، مودی نے ٹرمپ کو چین کے خلاف مدد کیلئے فون کیا تھا۔ٹرمپ نے گزشتہ روز مودی کی فون کال کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، کہ مودی کے مزاج اچھے نہیں ہیں۔ چین کے ساتھ کشیدگی پر وہ شدید پریشان ہے۔اب خبر یہ ہے کہ لڑائی امریکا اور چین کے درمیان ہورہی ہے، کورونا وائرس بدستور اعصاب پر سوار ہے۔امریکا مثلا کہہ رہا ہے کہ کورونا چین کی شرارت ہے۔امریکا نے عالمی ادارہ صحت پر پابندیاں لگا کر عدم تعاون کا اعلان کردیا ہے۔عالمی ادارہ صحت پر الزام ہے کہ یہ چین کاماتحت بن چکا ہے۔امریکا ساری ناکامیوں کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا رہا ہے۔چین وائرس کیخلاف ایک طاقت بن کر ابھرا ہے۔چین نے کورونا وائرس کی جنگ میں امریکا کو چیلنج کردیا ہے۔