پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آ ج چاند گرہن دیکھا جاسکے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات کے مطابق پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب چاندگرہن ہوگا اور اسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔پاکستان سمیت مختلف ممالک میں گرہن دیکھا جاسکے گا اور کراچی میں نوے فیصد رنگ فائر نظر آنے کا بھی امکان ہے۔ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق چاند گرہن پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب دس بجکر پینتس منٹ پر لگے گا۔ گرہن بارہ بجکر پچیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور دو بجکر چار منٹ پر ختم ہوجائے گا۔اس سے قبل رواں برس10 جنوری کو بھی چاند گرہن لگا تھا جس کو پاکستان، بھارت، افریقہ، مغرب اور آسٹریلیا سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں دیکھا گیا۔ چاند گرہن کا آغاز شب دس بجکر سات منٹ پر ہوا ہے اور علی الصبح دو بجکر 12 منٹ تک جاری رہے رہا۔

ماہرہ خان کے پرستاروں میں بچے بھی شامل

آٹھ سالہ ننھی پرستار نے ماہرہ خان کو ٹویٹر پر خط لکھا اور بتایا کہ وہ ماہرہ خان کو کس قدر پسند کرتی ہے، جس پر ماہرہ خان نے خط کا محبت بھرا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، ماہرہ کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے انہیں بیٹی جیسی رحمت سے نوازا تو وہ اس کا نام بھی ننھی پرستار کے نام پر رانیہ ہی رکھیں گی، رانیہ نامی ننھی پرستار نے یہ خط اپنے والد کو دیا تھا جنہوں نے ماہرہ خان کو اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ سے ٹیگ کیا، ماہرہ خان بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی یکساں مقبول دکھائی دیتی ہیں

سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحیی بٹ کورونا کا شکار

لاہور(ویب ڈیسک): سابق مسٹر پاکستان  باڈی بلڈر یحیی بٹ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔

کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل ان کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے، یحیی بٹ ازخود تنہائی میں چلے گئے ہیں، پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی  نے  یحیی بٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ یحیی بٹ پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی باڈی بلڈنگ کے حوالےسے گراں قدر خدمات ہیں، وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی ہےکہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے وہ ماسک کے استعمال کے ساتھ لازمی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

گھوڑے پر سوار ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب

لاہور (ویب ڈیسک): ہردلعزیز ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اپنے انداز میں محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے، اسی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں کالونی کے رہائشیوں نے چوک میں گھوڑے پر سوار ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کر دیا۔

مرغزار کالونی کے جنرل سیکرٹری سہیل انور رانا کا ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں یہ بات آئی کہ اس چوک میں پڑی ہوئی خالی جگہ پر ہمارے گزرنے والے اسلامک ہیرو ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کیا جانا چاہئے۔ جنہوں نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی تھی، یہ مجسمہ ان کی یاد کے طور پر یہاں پر نصب کیا گیا ہے۔

سہیل انور رانا کا خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہماری یہ مرغزارکالونی کی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ بھی زیر غور ہے کہ اس چوک کا نام ارطغرل غازی کے نام سے منسوب کر دیا جائے ، اس بات کا تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ مجسمہ نصب کرنے کے بعد لوگوں کی جانب سے ہمارے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

چوک سے گزرنے والے اور مجسمے کو دیکھنے والے لوگوں کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کے مجسمہ کو یہاں نصب ہوا دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے، ارطغرل غازی ایک بہت ہی نیک نامی اور اچھے انسان تھے، یہ مجسمہ ہمیں اپنے اسلامی قومی ہیرو کی یاد بھی دلاتا ہے اور ان کے بہادری کے قصے بہت مشہور ہیں۔

مجسمہ کی بناوٹ کے لحاظ سے کالونی کی انتظامیہ کا بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کا یہ مجسمہ لوہے اور فائبر سے بنا ہوا ہے، جسے ہم نے تحصیل کمالیہ سے خصوصی آرڈر دے کر بنوایا ہے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی کالونی کے ہر چوک میں اس طرح کے اور مجسمے بھی نصب کرنے جارہے ہیں، جن کو بنوانے کے لیے ہم نے آرڈر دے رکھے ہیں اور جلد ہی آپ کو اس کالونی کے ہر چوک میں ارطغرل غازی کا ایک مجسمہ نظر آئے گا۔

آج پاکستان میں2020 کا پہلا چاند گرہن

ویب ڈیسک : کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ سیاروں کی آسٹرو فزکس (آئی ایس پی اے) کے مطابق ، سال 2020 کا پہلا چاند گرہن پاکستان معیاری وقت (پی ایس ٹی) کے مطابق جمعہ کی شب 10 بجکر 7 منٹ سے دوپہر 2 بجے کے درمیان پاکستان میں دیکھا جائے گا۔

یہ ایک قلمی چاند گرہن ہوگا جو ملک کے ساتھ ساتھ ایشیاء ، یورپ ، آسٹریلیا اور افریقہ کے مختلف شہروں میں نظر آتا ہے۔

چاند گرہن امریکہ ، وسطی کینیڈا اور جنوبی امریکہ کی اکثریت ریاستوں میں نظر نہیں آئے گا۔

چاند گرہن کو بھیڑیا چاند گرہن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک قلمی چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب سورج ، زمین اور چاند نامکمل ہوجاتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے تو ، زمین سورج کی روشنی کو براہ راست چاند کی سطح تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

چاند گرہن جمعہ کی رات 10:07 بجے شروع ہوگا اور ہفتہ کی صبح 12:07 بجے پورا چاند گرہن ہوگا۔

چاند گرہن ہفتہ کی صبح 2 بجکر 12 منٹ پر ختم ہوگا جب چاند زمین کے سائے سے نکلے گا۔

سائرہ یوسف لوگوں کی باتوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھنے کی قائل

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا کہ وہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ کئے بٖغیر آگے بڑھنے کی قائل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ نے شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جانتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں کہ لوگوں کا ردعمل کیسا ہوگا لیکن وہ لوگوں کے روئیے اپنے اوپر حاوی نہیں کرسکتی ہیں اور یہ بھی جانتی ہیں کہ اس کے بارے میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف کو شہروز سبزواری نے گزشتہ سال طلاق دے دی تھی اور طلاق کی وجہ بننے والی صدف کنول سے گزشتہ دنوں شادی کرلی ہے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کرانے کی تجویز

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کرانے کی تجویز دے دی۔

سابق آسٹریلوی کرکٹرڈین جونز نے ٹوئٹ کیا ہےکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ میں نافذ العمل سماجی فاصلے سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرسکتی ہیں۔ وہاں کی حکومت نے کرونا وائرس پر خاصی حد تک قابو پالیا ہے۔

ڈین جونز نے تجویز دی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد آسٹریلیا کے بجائے نیوزی لینڈ میں کرایا جاسکتا ہے۔

کرکٹ کا میگا ایونٹ اٹھارہ اکتوبر سے پندرہ نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے انعقاد یا ملتوی کرنے کے حوالے سے دس جون کواعلان کرے گی۔

کورونا کے تازہ حملے کرکٹرزکی ٹریننگ میں دیواربن گئے

لاہور (ویب ڈیسک ):کورونا کے تازہ حملے کرکٹرز کی ٹریننگ میں دیوار بن گئے،ملک میں وائرس کا پھیلاؤ تیز ہونے کے بعد دورئہ انگلینڈ کی تیاری کیلیے کیمپ کو بائیو سیکیور بنانے کا عمل مزید مشکل ہوگیا،تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ 15 جون سے شروع کرنے کی پلاننگ ہو رہی ہے، ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد الگ وینیوز پر چھوٹے گروپس میں ٹریننگ کی تجویز قابل عمل سمجھی جانے لگی،ایس او پیز وضع کرنے کے بعد حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے فی الحال کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کی مخالفت کردی، ان کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی کے ٹیسٹ کا نتیجہ ایک دن منفی تو 5 روز بعد مثبت بھی آ سکتا ہے، صرف تھوک کا استعمال روکنے سے وائرس کا خطرہ کم نہیں ہوگا، مختلف ہاتھوں میں جانے والی گیند پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے،وکٹ کیپر،سلپ اور کلوز فیلڈرز کے کھانسنے یا چلانے، زوردار اپیل سے ذرات ہوا میں معلق رہنے کے بعد میدان میں بھی گریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ملکوں میں جزوی تو کئی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، دوسری جانب کرکٹ کی دنیا پر جمود طاری ہے۔

اس صورتحال میں انگلش بورڈ نے بائیو سیکیور ماحول میں انٹرنیشنل سرگرمیاں بحال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا،جولائی میں ویسٹ انڈیز اور اگست میں پاکستان سے سیریز کی میزبانی کیلیے تیاریاں جاری ہیں، ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا جو 9 جون کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے انگلینڈ پہنچ کر قرنطینہ ٹریننگ کرے گا،پاکستان ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں روانہ ہوگی، ویسٹ انڈین جزائر میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے،دوسری جانب پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نے کاروبار 5 روز کیلیے کھولنے کی اجازت دیدی ساتھ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھی ہونے لگا، کھیلوں کی سرگرمیوں اور سماجی تقریبات پر بدستور پابندی ہے، پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم اور مینجمنٹ تربیتی کیمپ کیلیے بائیو سیکیور ماحول یقینی بنانے کی خاطر مسلسل سرگرم ہی، چیف سلیکٹرو ہیڈکوچ مصباح الحق نے ممکنہ 30 کھلاڑیوں کی فہرست بھی مرتب کر لی لیکن موجودہ صورتحال میں ٹریننگ جلد شروع ہوتی نظر نہیں آرہی،منتخب کرکٹرز کو 15 جون تک طلب کرنے کیلیے پلاننگ ہورہی ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بیک وقت 30 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کو رکھنے کی گنجائش نہ ہونے کے سبب پہلے سب کھلاڑیوں اور متعلقہ افراد کے ٹیسٹ لینے کی تجویز ہے، الگ الگ وینیوز پر چھوٹے گروپس کی شکل میں ٹریننگ کے بعد آخر میں سب یکجا ہوں گے، تمام تر ایس او پیز وضع کرنے کے بعد حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ دریں اثناء طبی ماہرین نے فی الحال کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کی مخالفت کردی، وائرل انفیکشن پر طویل ریسرچ کرنے والے ڈاکٹر ویوک نانجیا نے کہاکہ کورونا وائرس بڑا پیچیدہ ہے،ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کسی کرکٹر، آفیشل یا معاون اسٹاف کا ٹیسٹ آج منفی تو 5 روز بعد مثبت بھی آ سکتا ہے۔

بعض اوقات متعدد بار ٹیسٹ کیے بغیر صورتحال واضح نہیں ہوتی،ایسی صورت میں وائرس زدہ کھلاڑی لاعلمی میں دوسروں کیلیے زیادہ خطرہ بنے گا، ڈریسنگ روم میں ایک دوسرے کی اشیا نہ بھی استعمال کی جائیں تو وائرس کا شکار کھلاڑی کا ہاتھ کسی سطح پر لگنے سے بھی وہ دوسروں کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے،اسپتالوں میں وائرس زیادہ تر جوتوں کے ساتھ لگ کر آیا ہے،ڈریسنگ روم اور میدان اس وجہ سے خطرناک ہوسکتے ہیں۔ ایک اور ڈاکٹر رام گوپال نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرہ گیند پر تھوک کے استعمال سے ہے لیکن اس کے باوجود وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ موجود رہے گا۔

ایک ہاتھ سے دوسرے میں جانے والی گیند میدان میں بار بار گرے گی جہاں جوتے بھی لگتے رہے ہوں گے، بعض اوقات وکٹ کیپر، سلپ اور کلوز فیلڈرز کا سماجی فاصلہ اتنا نہیں ہوگا کہ محفوظ قرار دیا جا سکے۔

کھانسی، زور سے بولنے یا چلانے سے بھی وائرس فضا میں کچھ دیر تک معلق رہتا ہے،پھر زمین پر بھی موجود رہے گا جہاں گیند بھی گرے گی،جوتے بھی ہونگے،زوردار اپیل کرتے ہوئے بھی منہ سے نکلنے والے ذرات دوسروں کیلیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، دونوں ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیل کوئی ایسی سرگرمی نہیں جو زندگی کیلیے ناگزیر ہو، کھلاڑی عالمی کرکٹ کا اثاثہ ہیں، ان کو کسی خطرے میں ڈالنے کے بجائے مناسب وقت کا انتظار کرنا چاہیے۔

ہندستان اور چین کے درمیان بڑھی کشیدگی، ایل اے سی پر منڈرا رہے چین کے فائٹر جیٹ

ویب ڈیسک : ہندستان اور چین کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے مشرقی  لداخ پر سڑک تعمیر کو لیکر تنازعہ بڑتھا ہی جارہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ جیسے حالات پر قابو پانے کیلئے سنیچر کو ایک اہم میٹنگ ہونے جارہی ہے لیکن اس کے پہلے ایک مرتبہ پھر چین ۔ہندستان کو ڈرانے کی کوشش میں لگاہوا ہے۔ہندستانی فوج بھی مسلسل چین کی ہر ایکٹوٹی پر نظر جمائے ہوئے ہیں۔ معاملے کی سنجیدگی کے مد نظر فضائیہ کو الرٹ پر رکھا ہے۔

ہندوستان اور چینی افواج کے درمیان پچیس دن سے زائد عرصے سے جاری تعطل کے درمیان ، دونوں ممالک مشرقی لداخ کے متنازعہ علاقے کے قریب اپنے فوجی اڈوں پر توپ اور جنگی گاڑیوں سمیت بھاری سامان اور ہتھیاروں کا نظام فراہم کررہے ہیں۔ خطے میں جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے دونوں فوجوں کی یہ مشق ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دونوں ممالک فوجی اور سفارتی مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مرغی کے گوشت میں کرونا وائرس سے متعلقہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفیکیشن جعلی قرار

ویب ڈیسک : مرغی کے گوشت میں کرونا وائرس پائے جانے کا لیٹر سوشل میڈیا پر گردش کرنےلگا۔لیٹر کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے فوری طور پر پولٹری فارم کی مرغی کی فروخت ممنوع قرار دی گئی۔سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے لیٹر کے مطابق پولٹری فارم کی مرغی کے استعمال سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ چکن پر پابندی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا ۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق چکن پر پابندی عائد کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ چکن پر پابندی کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر بحث نہیں۔چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی کوئی تحقیق موجود نہیں۔

کیا یہ حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے، لاہور ہائی کورٹ

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ نے پولٹری مصنوعات سے متعلق ایک کیس میں سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کیا یہ حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں پولٹری مصنوعات کو سرکاری نرخ پر فروخت کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا، جس پر جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حکومت کو چکن کی قیمتیں مقرر کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیے کہ معاملہ انتہائی عام ہے اس لیے جلد فیصلہ کرلیں گے، مرغی انڈوں کی قیمتیں ایسی ہونی چاہیے جس کا اثر غریب آدمی پر نہیں پڑنا چاہیے، مرغی کا گوشت امیر غریب سب کھاتا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے واٹس اپ پر مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مقرر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا یہ حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے

امریکا میں نسلی منافرت کے خلاف احتجاج جاری، 10 ہزار سے زائد گرفتار

ویب ڈیسک : امریکا میں پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شروع ہونے والا احتجاج تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے اور پورے ملک میں جاری مظاہروں سے 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے 86 فی صد کا تعلق امریکا کے دارالحکومت سے ہے۔ اس کے علاوہ ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپلس میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت بعد شروع ہونے والے  احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 3ہزار سے افراد کی رہائی کے لیے لاس اینجلس میں قائم کردہ آن لائن فنڈ میں 20 لاکھ ڈالر کی رقم بھی جمع ہوچکی ہے۔

مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ لوٹ مار روکنے کیلئے نیشنل گارڈ تعینات کر دئیے گئے۔ اہم عمارتوں کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مرکزی ملزم کے خلاف مزید سخت دفعات

شدید عوامی دباو کے بعد واقعے کے مرکزی ملزم سفید فام پولیس اہلکار کے خلاف مقدمے میں مزید سخت دفعات شامل کر دی گئیں۔ تین دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی مقدمے میں شامل کر لیا گیا ۔اٹلانٹا شہر میں مظاہرین کیخلاف طاقت کے بے جا استعمال پر چھ پولیس اہلکاروں کو برطرف کر کے فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر مزید 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج

شہر شہر احتجاج

نسل پرستی اور سیاہ فام برادری سے منافرت کے خلاف تحریک پورے ملک میں پھیل گئی ہے۔ نیو یارک، واشنگٹن، نیو اورلینزاور مینی سوٹا میں مشتعل مظاہرین نے ریلیاں نکالیں۔ مقتول جارج فلائیڈ کیلئے انصاف کا  مطالبہ کرنے کے لیے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔

ٹرمپ کے وزیر دفاع صدر کی پالیسی کے خلاف

وزیر دفاع مارک ایسپر مظاہروں  بارے صدر ٹرمپ کی پالیسی کے مخالف بن گئے۔۔ میڈیا بریفنگ میں کہاکہ۔۔ مظاہرے ختم کرانے کیلئے پولیس کا استعمال درست نہیں۔ سابق وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے صدر ہیں جو امریکی عوام کو متحد کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔

کورونا کے پیش نطر پی سی بی نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ روک دیا

ویب ڈیسک : کورونا وائرس کے پیش نظر  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ضروری اور غیر فعال  اسٹاف کو فارغ  کرنے کا فیصلہ فی الحال روک دیا۔

دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا  اور  پہلے مرحلے میں لوئر گریڈ کے پانچ ہیلپرز اور آفس بوائز کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

جب کہ گزشتہ روز پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے 10 چھوٹے ملازمین کو فارغ کیا تھا جنہیں اب دوبارہ نوکریوں پر بحال کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کورونا وائرس کے موجودہ حالات کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ فی الحال روک دیا ہے