تازہ تر ین

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد: اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (ہولڈکو) کے ذریعے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے) کے 100فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کے انتظامات کی اسکیم کی منظوری کا اعلان کیا۔

اپنے حکمنامے میں مسابقتی کمیشن پاکستان نے قرار دیا تھا کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے پی آئی اے کارپوریشن کے حصول کے مارکیٹ پر کوئی مادی اثرات نہیں ہونگے، ہولڈنگ کمپنی کو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہولڈنگ کمپنی اندرون و بیرون ملک موجود پی آئی اے کے قرضہ جات، مخصوص کاروباری جائیداد، حقوق، اور ذمہ داریوں کی ذمہ دار ہوگی۔

مسابقتی کمیشن کا حکمنامہ نجکاری بورڈ کی جانب سے نیلامی کیلیے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع دینے کے 2 دن بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی کی خریداری کیلیے کسی غیر ملکی ایئر لائن نے دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے جبکہ 3 پاکستانی ایئرلائنز نیلامی کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

مسابقی کمیشن کا کہنا ہے کہ منظور شدہ اسکیم کے تحت ہولڈ کو پی آئی اے کی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کرے گا، جبکہ نان کور اثاثے اور نان کور واجبات بھی ہولڈ کو کو منتقل کیے جائیں گے، ہولڈ کو کمپنی مکمل طور پر حکومت پاکستان کی ملکیت ہوگی، پی آئی اے کی بنیادی ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات کمپنی کے پاس رہیں گی اور ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی، ان بنیادی سرگرمیوں کی نجکاری کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv