عوام کا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا، شہباز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ اب آئی ہے، عمران خان کی کنٹینر کی سیاست آج یہاں دفن ہورہی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا، جب تک ملک کی عمران خان سے جان نہیں چھوٹتی ہم اس کی جان نہیں چھوڑیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کوآزادی مارچ سے بڑی چڑ ہے، کنٹینرسیاست عمران خان نے شروع کی تھی، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا یہاں لوگ بے روز گارہورہے ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، 22 کروڑعوام کی چیخیں نکل گئیں آج عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہئے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مولانا کی جرات اور دلیری کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان میں تبدیلی آئے گی، جھوٹ کی سیاست ختم ہو گی، عمران خان کا دماغ اور بھیجا خالی ہے، جادو ٹونے سے حکومت چلائی جا رہی ہے، ہمیں عمران نیازی ڈینگی برادران کہتا تھا لیکن رواں سال 50 ہزار افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے اور ڈینگی کے دوران عمران خان کہیں نظر نہیں آیا، آج مفت ادوایات کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، تاجروں سے روزگار چھین لیا گیا ہے۔

عامر لیاقت سے پیسوں کیلئے شادی کرنے کے الزام پر طوبیٰ عامر کا جواب

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی میزبان، سیاستدان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے اور پیسوں کے لیے عامر لیاقت سے شادی کرنے کا الزام لگانے والے صارفین کو کرارا جواب دیا ہے۔عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کو ان کی معصومیت اور خوبصورتی کے باعث سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے تاہم ان کا شمار ان مشہور شخصیات میں بھی ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی زد میں رہتے ہیں لیکن طوبیٰ تنقید کرنے والوں پر بھڑکنے کے بجائے انہیں نہایت پ±رسکون انداز میں جواب دیتی ہیں۔حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال جواب سیشن کے دوران لوگوں نے طوبیٰ عامر سے دلچسپ اور چبھتے ہوئے سوالات کیے۔ ایک صارف نے عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کی عمر کے فرق کے بارے میں سوال پوچھا کہ آپ نے شادی کے لیے عامر انکل کو ہی کیوں منتخب کیا جب کہ دنیا میں ان سے بہتر انسان موجود تھے؟طوبیٰ عامر نے اس سوال پر بھڑکنے کے بجائے نہایت اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا وہ دنیا کے ان بہت سارے اچھے لوگوں سے بھی زیادہ اچھے ہیں۔ایک اور صارف نے سوال پوچھا کیا آپ واقعی عامر لیاقت سے محبت کرتی ہیں یا آپ نے ان سے پیسوں کے لیے شادی کی ہے؟ اس سوال پر طوبیٰ ذرا غصے میں آگئیں اور صارف کو کافی تفصیلی جواب دیتے ہوئے لکھا، شادی مذاق نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت اور توانائی ہے کہ وہ انہیں پیسوں کے لیے شادی کرنے میں ضائع کرے۔میں ایک بہت اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اور عامر لیاقت سے شادی کرنے سے قبل بھی میں اچھا کمارہی تھی۔ آپ لوگوں کو اس طرح کی باتیں لکھتے ہوئے دھیان رکھنا چاہیئے۔ سوچیں اگر کوئی آپ کے شوہر یا فیملی کے بارے میں اس طرح کی باتیں لکھے تو ا?پ کو کیسا لگے گا۔ خدا میرے عامر لیاقت کو صحت، لمبی زندگی اور کامیابی عطا کرے، آمین۔

ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

ٹیلر سوئفٹ کا شمار صرف امریکا میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہترین گلوکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔اور گلوکارہ کے اسیی ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے امریکی میوزک ایوارڈز میں آرٹسٹ آف دی ڈیکیڈ (دہائی کی بہترین فنکارہ) کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اے پی کی رپورٹس کے مطابق ایوارڈز انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کو نومبر میں اے بی سی چینل کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران یہ اعزاز دیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اعزاز کو قبول کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلر سوئفٹ مشہور زمانہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گی۔

ذہنی مسائل کے سبب میکسویل کا کچھ عرصے تک کرکٹ سے دور رہنے کا اعلان

جارح مزاج آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز سے چند دن قبل اپنے ذہنی مسائل کے سبب غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرکٹ سے دور رہنے کا اعلان کردیا۔

میکسویل نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف دو ٹی20 میچوں میں شرکت کی تھی اور ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں جارحانہ نصف سنچری بھی اسکور کی تھی لیکن اب انہوں نے کرکٹ سے کچھ عرصہ تک دور رہنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلین وزیر اعظم میچ کے دوران ‘واٹر بوائے’ بن گئے

سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ کے لیے ڈی آر سی شارٹ کو آسٹریلین اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی وہ ہی میکسویل کی جگہ لیں گے۔

آسٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے میکسویل کی کچھ عرصے تک کرکٹ کی سرگرمیوں سے علیحدگی اختیار کرنے کے معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 31سالہ جارح مزاج بلے باز کچھ عرصے سے صحیح معلوم نہیں ہو رہے تھے اور یہ واضح تھا کہ سب کچھ درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایڈیلیڈ میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل میکسویل سے خود بات کی اور ان سے مسئلہ دریافت کیا تو انہوں نے مجھے دیانت داری کے ساتھ مسئلے سے آگاہ کردیا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وارنر کی ٹی ٹوئنٹی میں شان دار واپسی، سری لنکا کو آسٹریلیا سے شکست

جسٹن لینگر نے کہا کہ میکسویل نے ایڈیلیڈ میں شاندار بیٹنگ کی جس کے لیے وہ شہرت رکھتے ہیں اور فیلڈنگ میں بھی وہ بہت متحرک نظر آئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے کھ

پاکستان میں ‘مقامی آلودگی’ اسموگ کی وجہ ہے، ماہرین

لاہور : ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کا ذریعہ بننے والی وجوہات مقامی ہیں جس کے نتیجے میں اسموگ پھیلتی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں فضائی آلودگی کے انڈیکس میں بدترین معیار کی فضا کی حد(اے کیو آئی) 550 سے تجاوز کرنے کے باعث ماحولیاتی ماہرین اور کارکنوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں نصب کچھ آلات کے مطابق گلبرگ میں 600 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی جبکہ فضائی آلودگی کے انڈیکس میں بدترین معیار کی فضا کی حد 300-250ہے جس میں دل اور پھیپڑوں کے امراض کا شکار افراد، بچوں، بوڑھوں کو گھر سے باہر نکل کر کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ماحولیاتی پالیسی کے ماہر عمران خالد نے کہا کہ سرد موسم (خزاں اور سرد) میں گرم ہوا، ٹھنڈی ہوا کو آگے نہیں بڑھنے نہیں دیتی جس کے نتیجے میں اسموگ واضح ہوجاتی ہے جو کہ لاہور اور یہاں تک کے اسلام آباد میں بھی نظر آتی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے  کا اضافہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی، جس میں پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا کرنے جب کہ لائٹ ڈیزل 6.56 روپے اور مٹی کا تیل 2.39 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔وزارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اور  ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56  پیسے اور مٹی کے تیل کے قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول

 اسلام آباد: عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی جس کو عدالت نے قبول کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان روسٹرم پر آئیں تو چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ بڑی پوزیشن پر ہیں وزیراعظم کی معاون خصوصی ہیں، آپ نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے زیر سماعت مقدمہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، میرے بارے میں جو کچھ کہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میری ذات کے حوالے سے جو کچھ کہاجاتا ہے میں پروا نہیں کرتا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ حکومت کی ترجمان بھی ہیں اور اہم ذمہ داری آپ کے پاس ہے، ہم نے حلف لیا ہوا ہے، حکومت کی عزت کرتے ہیں لیکن پریس کانفرنس نہیں کرسکتے، کبھی کوئی کہتا ہے ڈیل ہوگئی ہے آپ حکومت ہیں ذمہ داری دکھائیں جب کہ میں توقع کرتا ہوں کہ جو کچھ آپ نے کہا وہ وزیراعظم نے آپ کو نہیں کہا ہوگا۔فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ شکرگزار ہوں کہ آپ نے کچھ باتوں کی نشاندہی کی، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میرے الفاظ سے عدلیہ کی توقیر میں کمی ہو، میں آپ کی ذات کو اچھی طرح جانتی ہوں جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ میری ذات پر نہ جائیں جو مسئلہ ہے اس پربات کریں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے کہنے سے عدلیہ کی توہین ہوئی تو معذرت چاہتی ہوں تاہم کبھی بھی جان بوجھ کرعدلیہ مخالف بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

وزیراعظم کا کرتارپور آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور زیارت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے 2 شرائط ختم کردیں۔وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور زیارت کے لیے آنےوالے سکھوں کے لیے 2 شرائط ختم کردی گئی ہیں۔ پہلی انہیں پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا، محض درست شناخت ہی کافی ہوگی۔ جب کہ دوسری ختم کی جانے والی شرط کے مطابق سکھ یاتریوں کو 10 روز قبل اندراج کروانے کی زحمت بھی نہیں اٹھانی پڑے گی۔اس خبرکوبھی پڑھیں: بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر یادگاری سکہ جاریوزیراعظم نے مزید کہا افتتاح اور گروجی کے550 ویں جنم دن کے موقع پر بھی کوئی واجبات وصول نہیں کیے جائیں گے۔

بلوچستان یو نیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں کیمرے نصب کر نیکاا نکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے پابندی کے باوجودگیس سلنڈر ٹرین میں لیجانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت ریلوئے سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ۔کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ وزارت ریلوئے بتائے پابندی کے باوجود گیس سلنڈر کیوں اور کیسے ٹرین میں لائے گئے ۔ کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں خواتین کے واش رومز میں بھی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس پرکمیٹی نے برہمی کا اظہار اوروزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو تحقیقات کروانے اور تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے ملک بھر میں پرائیوٹ گرلز ہاسٹلز میں خواتین کو ہراساں کئے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور سفارش کی کہ ویمنز ہاسٹلز کو رجسٹر اور مانیٹر کرے کرنے کیلئےریگولیٹری اتھارٹیز بنائی جائیں تاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں قائم ہاسٹلز سے ملنے والی شکایات کی روک تھام اور ازالہ کیا جاسکے ۔جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا،جس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ وزارت قانون و انصاف کے سینئر حکام نے شرکت کی۔کمیٹی میں رحیم یار خان میں تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کیلئے فاتحہ کی گئی۔کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ وزارت ریلوے حادثے کی مکمل تحقیقات کرے اور تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے اور بتایا جائے کہ گیس سلنڈر کیوں اور کیسے ٹرین میں لائے گئے جب پاکستان میں اسی پابندی عائد ہے۔کمیٹی میں پنوں عاقل میں7سالہ بچی کے ریپ کا بھی نوٹس لیا اور آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے۔چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے پرائیویٹ وویمنزہوسٹلز کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ خواتین میں نوکری کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، حکومت نے اس جانب توجہ نہیںدی ،پرائیویٹ ہاسٹلوں میں سیکورٹی کے مسائل ہیں ،خواتین کو جنسی ہراساں کیا جاتا ہے، لوگوں کی عزتیں محفوظ بنانی چاہئیں، صوبائی حکومتوں کو قانون بنانے کی ضرورت ہے ۔کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ وفاق سمیت صوبوں میں ریگولیٹری اتھارٹی بنائے جائے جو ویمنز ہاسٹلز کو رجسٹر اور مانیٹر کرے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں قائم ہاسٹلز سے ملنے والی شکایات کی روک تھام اور ازالہ کیا جاسکے ۔کمیٹی ارکان عالیہ کامران نے بلوچستان یونیورسٹی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر قراداد مزمت منظور کی جائے، خواتین کے واش رومز میں بھی کیمرے نصب کئے گئے، بچیوں کے والدین میں خوف ہے،وہ اپنی بیٹیوں کو یونیورسٹی نہیں بھجوا رہے۔کمیٹی رکن آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، بلوچستان میں خواتین کیلئے ایک ہی بڑی درسگاہ ہے وہاں بھی خواتین کےلئے بہت سے مشکلات پیش آرہی ہیں، اس معاملے پر کمیٹی کوئی فیصلہ کرے۔ بلوچستان جامعہ میں لڑکیوں کے واش رومز اور باتھ رومز میں کیمروں کے انکشاف پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر سفارش کی کہ معاملے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خود تحقیقات کروائیں اور تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے،جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی میںرکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے آئینی ترمیمی بل 2019( آرٹیکل 25)،سید فخرامام کے وفاقی محتسب ادارہ جاتی ریفارمز ترمیمی بل 2019 کے (آرٹیکل 22)،،کشورہ زہرہ کے آئینی ترمیمی بل2019(آرٹیکل51،76 اور106)پر بھی غور کیا گیا اور تمام بلوں کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا اور رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کے معذور افراد کی نمائندگی کے حوالے سے بل سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آزادی مارچ کا اصل ایجنڈا مسلہ کشمیر سے توجہ ہٹا نا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگارمیاں سیف الرحمان نے کہا ہے کہ ریلوے محفوظ سفر تھا ، اب ریلوے نظام پر اعتماد نہیں رہا۔پاکستان ریل گاڑی کی 110کی رفتار نہیں سنبھال پا رہا، ایم ایل ون کے تحت 160کی رفتار کیسے سنبھالے گا۔ ریاست پاکستان میں حکومت حاکم اور قوم محکوم ہے۔پاکستان میں ایک ادارہ پارلیمنٹ کمزور ہے، عوام کے مقابلے میں پاکستان کی عدلیہ دنیا کی آزاد ترین عدلیہ ہے۔ کس کے مقابلے میں عدلیہ آزاد نہیں ، اس پر بحث کیسی!عمران خان کا 48روپے لیٹر پیٹرول کرنے کے بیان کا جادو چلا تھا ، اب دیکھنا ہے یہ جادو ٹوٹ کو واپس کیسے ہوگا۔ ایک کروڑ نوکریوں کے امیدوار عوام مہنگائی سے مر جائیں گے تو عمران خان کا بوجھ کم ہو جائے گا۔ میزبان کالم نگار آغا باقر کا کہنا تھا کہ ریلوے کے حادثہ پر وزیر ریلوے سے استعفیٰ لے لینا چاہئے جیسے بیرونی ممالک میں ہوتا ہے۔ ریلوے مینول پر عمل درآمد نہ ہونے کیوجہ سے مسافر گیس سلنڈر کیساتھ سفر کر رہے تھے،امیر حسین نامی شخص کے نام پر ٹرین کی دو بوگیاں بک کی گئیں جو نااہلی کی انتہا ہے۔ پاک فوج ریلوے حادثے کے زخمیوں کو بہترین ریسکیو سہولتیںمہیا کرنے پر خراج تحسین کی مستحق ہے۔ پاکستان میں امیر اور غریب کے لیے دو الگ پاکستان ہیں۔ کالم نگار اقبال شاہد نے کہا ہے کہ ریلوے حادثہ انتظامی غفلت کا نتیجہ ہے، ہم شہداءکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ بے حس معاشروں میں قانون پر عمل نہیں ہوتا۔ ریلوے کا نظام غلام احمد بلور نے تباہ کیا اور بیچ دیا۔ ریلوے کو بڑا بجٹ چاہئے، پٹڑیاں ناقص و ناکار ہ ہوچکی ہیں ۔پلیٹیں ، بریکیں ، سگنل سسٹم ، الیکٹرانک پھاٹک سسٹم کی طرف کسی کا دھیان نہیں کیونکہ ریلوے کا سفر اشرافیہ کی ترجیح نہیں ہے۔ 15لاکھ لوگ ساتھ لانے کی باتیں کرنے والے فضل الرحمان لاہور سے نکلے تو انہیںانکی اوقات پتا چل گئی ۔قافلے میں ایک ہجوم سمگلنگ کی گاڑیاںبیچتا ہوا اسلام آباد کی طرف جارہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود وردیوں میں ملبوس ملیشیا قافلے کا حصہ ہے۔ مولانا قانون کی خلاف ورزی کیساتھ ریاست کو دھمکا رہے ہیں۔پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھنا حکومت کی نااہلی ہے۔کالم نگار ثمن عروج نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ریلوے حادثہ کی رپورٹ مانگی ہے، یہاں غریب کی جان جانے پر صرف مذمتی بیان دیے جاتے ہیں۔ ٹرین میں آگ لگنا انتظامی غفلت ،سکیورٹی اورعوام میں احساس ذمہ داری کے فقدان کا نتیجہ ہے۔ وزیرریلوے صرف پیشین گوئیاں کرناجانتے ہیں، موجودہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے میرٹ پر کام کرتی تو آج صورتحال اور ہوتی۔قائد اعظم کی وفات کے بعد قوم یتیم ہوگئی ہے۔مولانا کے دھرنے کے تقویت نواز شریف کے بیان سے ملی تھی مگر اب اپوزیشن میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ اسلام آباد میں مولانا کا جلسہ ملتوی ہونے کیوجہ شہباز شریف کامارچ کیخلاف ہونا ہے۔ آزادی مارچ کا اصل ایجنڈا مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا تھا ، جو کامیاب ہوگیا۔ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں غریب اور امیر کے لیے مختلف قانون ہیں۔نواز شریف کو ہم سیاسی طور پر کھو چکے ہیں۔

ڈاکٹروں کی ہڑتال ،او پی ڈی ،آپریشن تھیٹر ،ریڈ یالوجی ،لیبارٹریز میں کام بند

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاذ کا معاملہ مریضوں کے لئے وبال جان بننے لگا ، محکمہ صحت کی تنظیموں پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال بائیسویں روز بھی جاری رہی ۔ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ملازمین سراپااحتجاج بنے رہے ۔احتجاج کرنے والوں میں ینگ ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس،پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز اور دیگر عملہ شامل تھا ۔ لاہور کے سروسزہسپتال، جناح، میو، شیخ زید، ی آئی سی، چلڈرن، جنرل ہسپتال، گنگارام، گجرات ، فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان سمیت دیگر اسپتالوں میں ملازمین کی کام چھوڑہڑتال جاری رہی جس کے باعث اوپی ڈی، آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سمیت لیبا رٹریز میں کام بند رہا ۔مختلف ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے شعبہ آﺅٹ ڈور میں مظاہرے کیے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔دوسری جانب گزشتہ روز گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے رہنما ڈاکٹر قاسم اعوان ، ڈاکٹرسلمان حسیب ،ڈاکٹر اویس ملک ، ڈاکٹر عمار یوسف ، ینگ نرسز کی رہنما سٹاف روزینہ ، خالدہ نسیم اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رہنما رانا پرویز نے سروسز ہسپتال کے باہر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لیاقت پوررحیم یار خان میں ٹرین حادثہ پیش آیا اس افسوس ناک سانحہ پر تمام ڈاکٹر پیرا میڈیکل اور نرسزافسوس اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ صوبہ بھر میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی وجہ سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ رحیم یار خان، بہاولپور کے ہسپتالوں میں برن یونٹ اور انڈور مکمل فنکشنل ہیں جہاں مریض آرہے ہیں ۔ٹرین حادثے کے باعث برن یونٹ مین کام جاری رکھیں گے جبکہ راولپنڈی سے رحیم یار خاں تک ہڑتال کا وہی لائحہ عمل ہے۔

ترکی کے خلاف پابندیوں کا پیکیج تیار ،دنیا کو ایران سے بچانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ،امریکہ

ریاض (این این آئی) امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انقرہ کے خلاف پابندیوں کا ایک پیکج تیار کر رکھا ہے۔ضرورت پڑنے پران پابندیوں کا نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اب تک امریکا شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے ترکی کی جنگ بندی پرعمل درآمد کی کوششوں کے بعد ترکی پرعاید پابندیاں ختم کی ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ اگر ترکی نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں تو ابندیاں دوبارہ عاید کی جاسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ایک انٹرویو میں منوچن نے کہا کہ انقرہ پرپابندیوں کی فہرست میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ نائب صدر مائیک پینس اضافی اہداف کی فہرست کے مطابق انقرہ میں ترک حکام سے مذاکرات کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوتی تو امریکا ترکی پرمالی پابندیاں عائد کردیتا۔ منوچن نے مزید کہا کہ ترکی کے خلاف مجوزہ پابندیوں کی فہرست کو ختم نہیں کرتے بلکہ اسے برقرا رکھتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پرانہیں نافذ کیا جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ معاملات جس طرح چل رہے ہیں اس سے ہم مطمئن ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے والے سینٹر کے فیصلوں کا خیرمقدم کیاہے جس نے دہشت گردی کے مالی معاونت کاروں کی فہرست میں 25 ایرانی اور ایران نواز اداروں اور افراد شامل کیا ہے۔ دنیاکو ایران کے شر سے محفوظ رکھنے لیے مزید اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے کے مرکز کے فیصلوں سے دنیا کو ایران سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جانے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ا±نہوں نے وضاحت کی کہ ایران میں حکومت دنیا کو یہ دکھانا نہیں چاہتی کہ وہ اپنے پیسوں کا غلط استعمال کیسے کرے۔انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے دو بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کرے۔