تازہ تر ین
america flag

ترکی کے خلاف پابندیوں کا پیکیج تیار ،دنیا کو ایران سے بچانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ،امریکہ

ریاض (این این آئی) امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انقرہ کے خلاف پابندیوں کا ایک پیکج تیار کر رکھا ہے۔ضرورت پڑنے پران پابندیوں کا نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اب تک امریکا شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے ترکی کی جنگ بندی پرعمل درآمد کی کوششوں کے بعد ترکی پرعاید پابندیاں ختم کی ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ اگر ترکی نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں تو ابندیاں دوبارہ عاید کی جاسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ایک انٹرویو میں منوچن نے کہا کہ انقرہ پرپابندیوں کی فہرست میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ نائب صدر مائیک پینس اضافی اہداف کی فہرست کے مطابق انقرہ میں ترک حکام سے مذاکرات کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوتی تو امریکا ترکی پرمالی پابندیاں عائد کردیتا۔ منوچن نے مزید کہا کہ ترکی کے خلاف مجوزہ پابندیوں کی فہرست کو ختم نہیں کرتے بلکہ اسے برقرا رکھتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پرانہیں نافذ کیا جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ معاملات جس طرح چل رہے ہیں اس سے ہم مطمئن ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے والے سینٹر کے فیصلوں کا خیرمقدم کیاہے جس نے دہشت گردی کے مالی معاونت کاروں کی فہرست میں 25 ایرانی اور ایران نواز اداروں اور افراد شامل کیا ہے۔ دنیاکو ایران کے شر سے محفوظ رکھنے لیے مزید اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت کو نشانہ بنانے کے مرکز کے فیصلوں سے دنیا کو ایران سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جانے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ا±نہوں نے وضاحت کی کہ ایران میں حکومت دنیا کو یہ دکھانا نہیں چاہتی کہ وہ اپنے پیسوں کا غلط استعمال کیسے کرے۔انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے دو بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv