تازہ تر ین

ڈاکٹروں کی ہڑتال ،او پی ڈی ،آپریشن تھیٹر ،ریڈ یالوجی ،لیبارٹریز میں کام بند

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاذ کا معاملہ مریضوں کے لئے وبال جان بننے لگا ، محکمہ صحت کی تنظیموں پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال بائیسویں روز بھی جاری رہی ۔ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ملازمین سراپااحتجاج بنے رہے ۔احتجاج کرنے والوں میں ینگ ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس،پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز اور دیگر عملہ شامل تھا ۔ لاہور کے سروسزہسپتال، جناح، میو، شیخ زید، ی آئی سی، چلڈرن، جنرل ہسپتال، گنگارام، گجرات ، فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان سمیت دیگر اسپتالوں میں ملازمین کی کام چھوڑہڑتال جاری رہی جس کے باعث اوپی ڈی، آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سمیت لیبا رٹریز میں کام بند رہا ۔مختلف ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے شعبہ آﺅٹ ڈور میں مظاہرے کیے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔دوسری جانب گزشتہ روز گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے رہنما ڈاکٹر قاسم اعوان ، ڈاکٹرسلمان حسیب ،ڈاکٹر اویس ملک ، ڈاکٹر عمار یوسف ، ینگ نرسز کی رہنما سٹاف روزینہ ، خالدہ نسیم اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رہنما رانا پرویز نے سروسز ہسپتال کے باہر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لیاقت پوررحیم یار خان میں ٹرین حادثہ پیش آیا اس افسوس ناک سانحہ پر تمام ڈاکٹر پیرا میڈیکل اور نرسزافسوس اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ صوبہ بھر میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی وجہ سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ رحیم یار خان، بہاولپور کے ہسپتالوں میں برن یونٹ اور انڈور مکمل فنکشنل ہیں جہاں مریض آرہے ہیں ۔ٹرین حادثے کے باعث برن یونٹ مین کام جاری رکھیں گے جبکہ راولپنڈی سے رحیم یار خاں تک ہڑتال کا وہی لائحہ عمل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv