فلم “نامعلوم افراد2”کے آئٹم سانگ پر سوشل میڈیا پر تنقید

کراچی(شوبزڈیسک) آئندہ عید الالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ”نامعلوم افراد 2“ کے آئٹم سانگ ” کیف و سرور “ کی مکمل ویڈیو جاری کردی گئی ہے ، جس پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم نا معلوم افراد 2 کے گانے ”کیف و سرور “ میں ماڈل گرل صدف کنول انتہائی مختصر لباس پہن کر بیلی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جس پر سنجیدہ حلقوں نے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو کلچر کی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔گانے میں تخلیق کاری کا بھی فقدان نظر آتا ہے ، گانے کا انداز بالی ووڈ فلم ایجنٹ ونودکے گانے ” دل میرا مفت کا“ جیسا ہے جس میں کرینہ کپور ایک ساتھی اداکارہ کے ہمراہ مجرا کرتی ہیں جبکہ گلشن گروور اور دیگر منفی کردار میٹنگ میں مصروف ہوتے ہیں اسی طرح کیف و سرور گانے میں بھی نیئر اعجاز دیگر منفی کرداروں کے ہمراہ میٹنگ کر رہے ہیں جبکہ سامنے صدف کنول کا مجرا ہو رہا ہے۔

ثانیہ چوہدری نے سپیشل ڈانس آئٹم تیار کر لی

لاہور (شوبز ڈیسک) اسٹیج کی نامور اداکارہ ثانیہ چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ اپنی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے اسٹیج پر کام نہیں کیا اور اب میں بہت جلد دوبارہ اپنے چاہنے والے شائقین کا اسٹیج پر نظر آﺅنگی اور اس کیلئے میں نے اسپیشل ڈانس آئٹم بھی تیار کر لی ہے ایک سوال کے جوب میں ثانیہ چوہدری نے کہا کہ میرا کام ہی میری پہچان ہے میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجع دی ہے،انہوں نے یو این پی سے مزید کہا کہ اب اسٹیج ڈراموں میں معیاری کہانیاں پیش کی جانے لگی ہے اس کی وجہ سے فیملیزایک بار پھر اسٹیج ڈراموں کا رخ کر رہی ہیں۔

پولیس کاتماثیل تھیٹر پر چھاپہ‘اسلحہ برآمد ‘سٹیج پروڈیوسر علی رضا سمیت متعدد افراد گرفتار

لاہور(شوبز ڈیسک) پولیس نے لاہور کے تماثیل تھیٹر پر چھاپے کے دوران اسلحہ برآمد کر کے سٹیج پروڈیوسر علی رضا سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔تفصےلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر لٹن روڈ پر واقعہ تماثیل تھیڑپر چھاپا مار کے چھپایا گیا غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ، کارروائی کے دوران سٹیج پروڈیوسر علی رضاسمیت دیگر افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 15پر کال موصول ہوئی جس میں تماثیل تھیٹر میں غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا جس پر کارروائی کی گئی برآمد اسلحے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

فلم ”طیفا ان ٹربل“ شائقین کو مایوس نہیں کرے گی‘

کراچی (شوبز ڈیسک)ہدایتکار احسن رحیم نے فلم طیفا ان ٹربل کا یورپ کا سپیل مکمل کرلیا مذکورہ سپیل میں علی ظفر ، مایا علی، جاوید شیخ ، فیصل قریشی، نئی اداکارہ ماہ نور حیدر ، فیا خان و دیگر نے پولینڈ کے شہر وارسا کی مختلف لوکیشنز پر شوٹنگ میں حصہ لیا۔مذکورہ فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں برس کے دوران 18 فروری سے لاہور سے ہوا تھا جس کا دورانیہ 40 روز تک جاری رہا جس میں علی ظفر ، مایا علی، نیئر اعجاز ، سیمی راحیل، اسماعباس، محمود اسلم، نئے فنکاروں محرم احمد بلال اور برطانوی اداکار ٹام کولسن نے حصہ لیا۔اس حوالے سے علی ظفر کا کہنا ہے کہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے خطرناک اسٹنٹ خود کئے اس میں کسی کی مدد نہیں لی۔ انہوں نے کہا یہ رومانس سے بھرپور مزاحیہ فلم ہے۔ مایا علی کا کہنا ہے کہ پہلی بار فلم میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔علی ظفر اور ہدایتکار احسن رحیم کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے فلم میں چانس دیا۔ہدایتکار احسن رحیم کا کہنا ہے کہ مقابلے کی فضا میں اشتہاری فلموں کے ہدایتکار نے پہلی بارفیچر فلم کی ہدایات دی ہیں ،امید ہے کہ فنکاروں کی پرفارمنس اور دیگر شعبوں کی کارکردگی شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

برانڈز کے بارے میں محتاط رویہ اپناتی ہوں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ برینڈز کے بارے میں محتاط رویے کی مالک ہے۔ اداکارہ سونم کپور نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ میں برانڈز کے بارے میں محتاط رویے کی مالک ہوں اسی لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پہناوے ، جوتوں اور بیگز کے لئے بہترین برینڈ کا انتخاب کروں،انہوں نے بتایا کہ انہیں انامیکا کھنہ اور مانا شیٹھی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات بہت پسند ہیں۔ جبکہ جوتوں اور بیگز میں ان کی پسندیدہ برینڈ ڈولسی،گبانا، جیمی اور دیگر ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے انتخاب کے کپڑوں،جوتوں اور بیگز کا علیحدہ کمرہ بنا رکھا ہے جہاں سے وہ معمول میں اور تقریبات میں جانے کے کپڑوں اوردیگر چیزوں کا انتخاب کرتی ہیں،اداکارہ کی آئندہ فلم ویرے دی ویڈنگ ہے جس کی عکسبندی جلد ہی شروع کی جائے گی۔

سلطان راہی اور شان کی پرانی فلمیں دوبارہ نمائش کیلئے پیش

لاہور ( شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار سلطان راہی ( مرحوم ) اور شان کی پرانی فلمیں دوبارہ نمائش کیلئے پیش کر دی گئیں ۔ سلطان راہی ( مرحوم ) اور اداکارہ انجمن کی پنجابی فلم ” اللہ رکھا “ کو اوڈین سینما جبکہ اداکار شان اور صائمہ نور کی پرانی فلم ” وحشی غنڈا “ کو میٹرو پول سینما میں دوبارہ ریلیز کر دیا گیا ہے اور ان پرانی فلموں کو دیکھنے کے لئے فلم بینوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کر رہی ہے ۔یاد رہے کہ پرانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے ۔

شاہد خاقان کی نامزدگی بہتر فیصلہ ، مستقل وزیراعظم کیلئے شہباز شریف اچھا انتخاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیوکے پروگرام ”ضیاشاہدکے ساتھ“میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں شہباز شریف بہترین سلیکشن ہیں۔ انتظامی صلاحیتوں کی بنیاد پر وہ بہتر وزیراعظم ثابت ہو سکتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اچھے منتظم کے طور پر مشہور ہیں، ان کی اتی کمپنی بلیو ایئر لائن موجود ہے۔ ان کے والد خاقان عباسی ضیاءدور میں وفاقی وزیر تھے اور سعودی عرب میں ان کا بڑا کاروبار بھی تھا۔ پرویز مشرف نے جب نواز حکومت کا خاتمہ کیا تو اس وقت شاہد خاقان عباسی پی آئی اے کے چیف تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے جب سنیٹر شوکت عزیز کو وزیراعظم بنایا تھا تو پہلے 3 ماہ کےلئے چودھری شجاعت کو بنایا گیا تھا۔ عبوری نظام کے دوران شوکت عزیز کو الیکشن کے ذریعے ایم این اے بنا کر وزیراعظم کے عہدے پر لایا گیا تھا۔ اسی طرح شہباز شریف کو بھی وزیراعظم بنانے میں تھوڑا وقت درکار ہے۔ اپنے پروگراموں میں بھی کہتا رہا اور شاید خبریں واحد اخبار ہے جس نے 11 دن پہلے شائع کر دیا تھا کہ شہباز شریف اگلے وزیراعظم ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کے ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 4 ججوں نے بھٹو کو پھانسی دینے اور ایک نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا تو اکثریت کی بنیاد پر پھانسی ہو گئی تھی۔ ذوالفقار بھٹو، نواز شریف سے کہیں زیادہ مقبول تھے، ان کی مقبولیت ملک بھر میں تھی جبکہ نون لیگ کو صوبہ پنجاب کی پارٹی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور ان کے حامیوں کا یہ مو¿قف درست ہے کہ کرپشن پر نااہل نہیں کیا گیا لیکن یہ درست نہیں کہ ان پر مالی بدعنوانی نہیں ہے۔ عدالت نے نیب کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ایک اور جے آئی ٹی بننے جا رہی ہے۔ نواز شریف پر پانامہ کی بنیاد پر سنگین چارجز ہیں، نیب اس کی تحقیقات کرے گی اور معاملہ پھر عدالت میں آئے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ فائنل نہیں ابتدا ہے۔ نیب نواز شریف و مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی تحقیقات کرے گی اور سپریم کورٹ کا ایک جج اس کی نگرانی کریگا۔ عدالت نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیکر ان کے بارے میں مالی بدعنوانی کے معاملات ریفرنس میں ڈال دئیے ہیں جن کے فیصلے آئیں گے۔ پہلے تحقیقات ہونگی پھر اسی طرح ججز فائنڈنگ کی بنیاد پر فیصلہ دیں گے۔ سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ہفتوں میں ریفرنسز بھیجنے اور 6 ماہ میں فیصلہ دینے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے ن لیگ کومزید نقصان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے جا رہی ہے جبکہ ان کا نام ریفرنس میں ہے۔ کیا ان کے پاس وزیر اعظم بنانے کیلئے اور کوئی شخص نہیں ہے جو یہ شہباز شریف کو مستقل وزیر اعظم بنا رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر (ن) لیگ خود کو مزید نقصان پہنچائے گی۔ شہبازشریف کا نام حدیبیہ پیپر مل کیس میں آیا ہے۔ ہم شہبازشریف کے خلاف ریفرنس ضرور دائر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار قطری خط کی حقیقت جانتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے اپنے آپ کو اس معاملے سے الگ کر لیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں چوہدری نثار کے پارٹی کو نہ چھوڑنے کے فیصلے نے مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پریڈ گراﺅنڈ میں 5 بجے خوشیاں منائیں گے۔ عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اور قابل اطمینان ہے۔ بدلتے پاکستان کو دوبارہ کرپشن کے شکنجے میں جکڑنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی و سینٹ میں پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس کی زیر صدارت کرتے ہوئی کہی۔ اجلاس میں دونوں ایوانوں سے تحریک انصاف کے قائدین اور اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر مسرت، اطمینان اور شکر کا اظہارکیا گیا۔ جبکہ وزیر اعظم کی نااہلی اور نواز لیگ کی جانب سے مختلف سطحوں پر مزاحمت کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی۔ پارلیمانی رہنماو¿ں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خدوخال اور اسکے نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلے کے ثمرات ضائع کرنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقعہ پر عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اور ہر پہلو سے قابل ستائش و اطمینان ہے، کرپشن کیخلاف صبر آزما جدوجہد کو اہم کامیابی میسر آئی ہے، کرپشن کیخلاف جدوجہد میں کسی بھی سطح اور نوعیت میں حصہ ڈالنے والوں کا کردار تاریخ میں زندہ و جاوید رہے گا، پاکستان کو آگے بڑھانے اور نظام کی تطہیر آگے بڑھانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بدلتے پاکستان کو دوبارہ کرپشن کے شکنجے میں جکڑنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قوم کو ساتھ ملاکر پاکستان کی تعمیر کا ایجنڈا آگے بڑھائیں گے، اجلاس میں قومی سیاسی منظرنامے کے مختلف پہلوو¿ں اور آئندہ کے امکانات کا مفصل جائزہ لیا گیا اورحزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے پانامہ فیصلے پر مو¿قف کے جائزے کی روشنی میں مختلف سیاسی آپشنز پربھی غور کیا گیا۔

غالب مارکیٹ میں موج مستی منانے والے 20 لفنگے ، 7 تتلیاں گرفتار ، شرمناک حرکات

لاہور (کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں پولیس کا گیسٹ ہاﺅس پر چھاپہ رنگ رلیاں مناتے ہوئے 7تتلیوں سمیت 20افراد قابل اعتراض حالت میں گرفتار پولیس کو دیکھتے ہی لڑکیوں کی چیخ و پکار ، رہائی کے لیے رات بھر سفارشیوں کے فون کھڑکتے رہے۔ بتایاگیا ہے کہ غالب مارکیٹ کے علاقہ صدیق ٹریڈسنٹر کے قریب واقع گیسٹ ہاﺅس کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ ہورہاتھا جس پر رات گئے پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو مین گیٹ پر موجود گیسٹ ہاﺅس کے ملازمین نے ”چھاپہ پے گیا“ کا شور مچاتے ہوئے دوڑیں لگا دیں۔ جبکہ وہاں پر موجود لڑکیوں نے چیخ وپکار شروع کردی۔ پولیس نے کمروں کی چیکنگ کے دوران ثنائ، صبائ، شہناز، پنکی ،تنزیلہ،فرح، گڑیاسمیت 20افرادکی گرفتاری کے بعد رات گئے تک سفارشیوں کے فون تھانے میں بجتے رہے۔

17 سینیٹرز ، 134 ارکان اسمبلی بارے چونکا دینے والی خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) لینڈ مافیا کے شراکت دار 17سنیٹرز، 32 ارکان اسمبلی ،102 ارکان صوبائی اسمبلی اور 28 اعلیٰ افسروں کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ معلوم کیا جائے گا کہ پراپرٹی کے کاروبار کیلئے کن کن جرائم پیشہ گروہوں کو استعمال کیا جا رہا ہے اور ان میں سے کتنے افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں یا ان کو فنڈنگ کرنے سے ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اہم حساس اداروں نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اوردو نمبر طریقہ سے جایدادیں بنانے والے افراد کے خلاف خفیہ انکوائری شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری آئندہ سخت احتساب کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر چاروں صوبوں سے 102 ارکان صوبائی اسمبلی کے نام سامنے آئے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ زمین کا کاروبار کر رہے ہیں۔ ان میں سے 37 ایسے ہیں جو بڑے لینڈ مافیا گروپوں کو نہ صرف سپورٹ کرتے ہیں بلکہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کرتے ہیں اور اپنے اثرورسوخ سے مہنگی ترین سرکاری اراضی کو مختلف ہاﺅسنگ کالونیوں کے اندر شامل کرکے فروخت کرواتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لینڈ مافیا کے طور پر کام کرنے والے ارکان صوبائی اسمبلی میں پنجاب کے ارکان پہلے، سندھ دوسرے نمبر پر ہے، سندھ کے چار وزراءاور ایک سابق وزیر کے حوالے سے تو یہاں تک رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ دبئی میں ان کی اربوں روپے کی پراپرٹی ہے جو کہ رینٹ پر دی ہوئی ہے اور یہ پیسہ کرپشن سے اکٹھا کرکے وہاں لگایا گیا ہے جبکہ سندھ کے اہم شہروں اور کراچی، حیدرآباد میں بھی ہربڑی ہاﺅسنگ کالونی میں ان کا حصہ ہے، پاکستان کی ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت اور ان کی بہن کے حوالے سے بھی کہا گیا کہ وہ معرف ترین ہاﺅسنگ کالونیوں میں نہ صرف ان کا حصہ ہے بلکہ اس لینڈ مافیا کو کی طریقوں سے سرکاری مراعات بھی دی گئی ہیں۔ پنجاب کے ارکان اسمبلی جو اس کام میں متحرک ہیں ان میں سے چھ کا تعلق لاہور، چار کا گوجرانوالہ، پانچ کا فیصل آباد سے ہے، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سولہ ارکان کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ بھی لینڈ مافیا سے ملے ہوئے ہیں اور انہوں نے بے انتہا جائیداد بھی بنالی جو ان کے ڈرائیوروں اور رشتہ داروں کے نام پر ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ن لیگ کے ایک وزیر نے مشرف دور میں ن لیگ میں ہتے ہوئے سب سے زیادہ لاہور میں پراپرٹی کا کاروبار کیا اور اس کے کاروبارمیں پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم کا بیٹا بھی حصہ دار ہے اور اس وقت بھی اس کا شمار بڑے لینڈ مافیا میں ہوتا ہے، اس نے بھی فرنٹ پر کسی اور کو رکھا ہوا ہے۔ پولیس سے تعلق رکھنے والے اٹھائیس پولیس افسران کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف لینڈ مافیا کو سپورٹ کرتے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے خاندان کا کوئی نہ کوئی شخص اس کا حصہ دار بنایا ہوا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ان کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے نیب اور احتساب کرنے والے دیگراداروں کے حوالے کردی جائے گی۔

این اے 120 کی ارائیں برادری یاسمین راشد سے ناراض ، کس کو لانے کا مطالبہ کر دیا ، دیکھئے خبر

لاہور (سیاسی رپورٹر) تحریک انصاف کی طرف سے میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی سیٹ پر قومی اسمبلی کے لئے این اے120 میں یاسمین راشد کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے شہباز شریف ان کے مدمقابل ہونگے۔ ارائیں برادری کے حلقوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حلقے میں ارائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یاسمین راشد کی بجائے سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو ٹکٹ دیں جن کا سیاسی قد کاٹھ یاسمین راشد سے زیادہ بڑا ہے۔ ان کے سیاسی رابطوں کے علاوہ جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ پیپلز پارٹی سے بھی ذاتی مراسم بہت اچھے ہیں۔ ارائیں برادری کے سرکردہ لیڈروں کا ایک وفد بنی گالہ جا کر عمران خان سے بھی ملاقات کرنے کا خواہش مند ہے۔

آرٹیکل 63,62 ختم کرنے بارے سوچ رہے ہیں

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ آئین میں آرٹیکل 63,62 کو نکالنے کی ترمیم منظور کروائی جائے تاکہ جس بنیاد پر نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے وہ سرے سے ختم ہو جائے۔

عمران نے وزیراعظم کیلئے شیخ رشید کا نام پیش کردیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپوزیشن کی طر ف سے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام دیدیا۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کی نامزدگی کے لئے شیخ رشید کا نام اپوزیشن کی جانب اپنے نام دیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جس کے لئے ہم نے اپوزیشن سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیئے ہیں اور پوری قوت سے شیخ رشید کو منتخب کر انے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو تاکہ ہم کرپٹ مافیا کو کسی طر ح بھی اقتدار پر قابض نہ ہونے دیں۔ ان کا کہناتھا کہ میں جس بھی میدان میں جاتا ہوں میں سمجھتا ہوں میں جیتوں گا،21 سال پہلے 5 سیٹیں جیتیں تب بھی جیتنے کیلئے ہی لڑا تھا،الیکشن جیتنے کیلئے ہی لڑا جاتاہے۔