تازہ تر ین
imran khan

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے ن لیگ کومزید نقصان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے جا رہی ہے جبکہ ان کا نام ریفرنس میں ہے۔ کیا ان کے پاس وزیر اعظم بنانے کیلئے اور کوئی شخص نہیں ہے جو یہ شہباز شریف کو مستقل وزیر اعظم بنا رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر (ن) لیگ خود کو مزید نقصان پہنچائے گی۔ شہبازشریف کا نام حدیبیہ پیپر مل کیس میں آیا ہے۔ ہم شہبازشریف کے خلاف ریفرنس ضرور دائر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار قطری خط کی حقیقت جانتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے اپنے آپ کو اس معاملے سے الگ کر لیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں چوہدری نثار کے پارٹی کو نہ چھوڑنے کے فیصلے نے مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پریڈ گراﺅنڈ میں 5 بجے خوشیاں منائیں گے۔ عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اور قابل اطمینان ہے۔ بدلتے پاکستان کو دوبارہ کرپشن کے شکنجے میں جکڑنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی و سینٹ میں پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس کی زیر صدارت کرتے ہوئی کہی۔ اجلاس میں دونوں ایوانوں سے تحریک انصاف کے قائدین اور اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر مسرت، اطمینان اور شکر کا اظہارکیا گیا۔ جبکہ وزیر اعظم کی نااہلی اور نواز لیگ کی جانب سے مختلف سطحوں پر مزاحمت کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی۔ پارلیمانی رہنماو¿ں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خدوخال اور اسکے نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلے کے ثمرات ضائع کرنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقعہ پر عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اور ہر پہلو سے قابل ستائش و اطمینان ہے، کرپشن کیخلاف صبر آزما جدوجہد کو اہم کامیابی میسر آئی ہے، کرپشن کیخلاف جدوجہد میں کسی بھی سطح اور نوعیت میں حصہ ڈالنے والوں کا کردار تاریخ میں زندہ و جاوید رہے گا، پاکستان کو آگے بڑھانے اور نظام کی تطہیر آگے بڑھانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بدلتے پاکستان کو دوبارہ کرپشن کے شکنجے میں جکڑنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قوم کو ساتھ ملاکر پاکستان کی تعمیر کا ایجنڈا آگے بڑھائیں گے، اجلاس میں قومی سیاسی منظرنامے کے مختلف پہلوو¿ں اور آئندہ کے امکانات کا مفصل جائزہ لیا گیا اورحزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے پانامہ فیصلے پر مو¿قف کے جائزے کی روشنی میں مختلف سیاسی آپشنز پربھی غور کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv