امریکہ، جنوبی کوریا و دیگر مخالفین کو ایٹم بم سے اڑا دینے کی دھمکیاں

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کی طرف سے امریکہ، جنوبی کوریا و دیگر مخالفین کو ایٹم بم سے اڑا دینے کی دھمکیاں تو دی جاتی رہتی ہیں لیکن اب شمالی کوریا پہلی بار ایسی تصاویر منظرعام پر لے آیا ہے جس نے اس کے مخالف ممالک کے نیندیں اڑا دی ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے 200تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں اس کے ایٹمی ہتھیار دکھائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان تصاویر میں شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو شروع سے آخر تک دکھایا گیا ہے کہ کیسے اس نے روسی ساختہ ہتھیاروں میں تبدیلیاں کرنے سے کام شروع کیا اور آج اپنا بین البراعظمی ایٹمی میزائل بنا چکا ہے۔ان تصاویر میں شمالی کوریا کے تمام ایٹم بموں اور ایٹمی میزائلوں کی تصاویر ہیں جن میں ان ہتھیاروں تیاری کے مراحل میں دکھایا گیا ہے۔جیمز مارٹن سنٹر کے تحقیق کار ڈیو سکیمرلر کا کہنا ہے کہ ”ان تصاویر میں شمالی کوریا کے بانی کم ٹو سنگ کے دور میں بننے والے ایٹمی ہتھیاروںکی تصویریں بھی شامل ہیں۔ان تصاویر کی مدد سے پہلی بار مغربی ممالک کو شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں ، ان کی تیاری کے مراحل اور سٹوریج کے اندرونی مناظر دیکھنے کا موقع ملا ہے۔“

آج 124واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور (خصوصی رپورٹ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا 124واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 30جولائی 1893ءکو کراچی میں پیدا ہوئیں۔تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ کے حوالے سے ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی زندگی، ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔ محترمہ فاطمہ جناح 31جولائی 1893ءکو کراچی میں پیدا ہوئیںوہ1947ءمیں دہلی کو خیر باد کہہ کر کراچی منتقل ہو گئیں۔ محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967ءکو انتقال کر گئیں۔
فاطمہ جناح

”اگر وزیراعظم بننا چاہتے ہو تو یہ کام کرو “،زرداری کے پیر کی عمران خان کو انوکھی پیشکش سے سب حیران

لاہور(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اورروحانی پیشوا اعجاز قادری نے آسان شرط پر عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کی پیشکش کردی، تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے روحانی پیشوا اور مشہور زمانہ پیر اعجاز قادری نے عمران خان کو پیش کش کی ہے کہ وہ اگر ان کے پاس آئیں تو وہ ان کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کرواسکتے ہیں، پیر اعجاز قادری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے علم میں ہے کہ عمران خان کا کام کہاں پر رکا ہوا ہے، وہ اس کا حل کرسکتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے عمران خان کو تین دفعہ میرے دربار پر حاضری دینی ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو اپنی پیشکش دے دی ہے اب آگے ان کی مرضی ہے وہ میرے پاس آتے ہیں یا نہیں۔

شریف فیملی کیخلاف ریفرنس بارے نیب متحرک

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے سپریم کورٹ کی جانب سے شریف فیملی کے خلاف پانچ ریفرنسز تیارکرنے کی حکمت عملی کے حوالے سے کل پیرکے روز اہم اجلاس طلب کر لیا ۔شریف فیملی کے خلاف تمام مقدمات راولپنڈی نیب کو بھیجنے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے حکم کے فوری بعد شریف فیملی کے خلاف پانچ ریفرنسسز تیار کرنے حوالے سے چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے پیر کے روز 31 جولائی بروز کل سینئر نیب حکام کا اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں ڈپٹی چیئرمین امتیاز ‘ ڈی جی آپریشن نیب ظاہر شاہ اور ڈی جی راولپنڈی نیب سمیت دیگر کو بلایا گیا ہے اس اجلاس میں شریف خاندان کے خلاف پانچ ریفرنسسز کی لیگل فارمیلٹی اور حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اور تمام کیسز کا جائزہ لے کر مکمل تفتیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ڈی جی راولپنڈی نیب کو شریف خاندان کے خلاف تمام مقدمات بھیجنے کا امکان ہے واضح رہے کہ نیب نے 6 ہفتوں میں شریف خاندان کے مقدمے میں پانچ ریفرنسز دائر ہیں ۔

زرداری حجام نکلے ، کرپشن کنگ کی شرمناک حرکت نے پیپلز پارٹی کا مورال مزید گرا دیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ ”اقامہ“ کے مطابق وہ فری زون ایکسپرٹ میں واقع ایک سیلون کے پارٹنر ہیں جبکہ ان کے اقامے کی معیاد 31اگست 2021ءتک ہے۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا اقامہ بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے جس کے مطابق وہ ٹریفک مون سون نامی کمپنی میں پارٹنر ہیں جبکہ ان کے اقامے کی میعاد 6فروری 2019ءہے۔ سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف علی زرداری کے متعلق ایک مبینہ اقامہ کی فوٹو کاپی دراصل جعلی، من گھڑت اور فوٹو شاپ کے ذریعے بنائی گئی ہے تاکہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کو بدنام کیا جا سکے اور یہ ان لوگون کا کام ہے جو پاکستان کے تمام سیاسی طبقے کی ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری ابوظہبی کے وزارت صدارتی امور کی جانب سے جاری کئے گئے ویزے پر یو اے ای میں جا کر قیام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے پاس کسی بھی کمپنی کی ملازمت یا پارٹنرشپ کا کوئی اقامہ نہیں اور سوشل میڈیا پر یہ غلط اور جھوٹی فوٹو کاپی دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد کچھ لوگوں نے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے یہ مہم شروع کی ہے تاکہ عوامی نمائندوں اور سیاستدانوں کو بدنام کیا جا سکے اور ان کی ساکھ خراب کی جا سکے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سابق صدر کے خلاف اس قبیح مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ ملک کے مفاد میں کام نہیں کررہے۔ جو لوگ آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی اور منتخب نمائندوں کو بدنام کرنا چاہتے انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں خود ان کی الماریوں میں ان کے رازوں کے ڈھانچے تو نہیں چھپے ہوئے۔لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے نہایت دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کی معزولی کے بعد وزارتِ عظمیٰ کا ایک نہایت مضبوط امیدوار اس لیے وزیراعظم نہ بن سکا کہ اس کے پاس خاکروب کا اقامہ ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے نئے وزیراعظم کے بارے میں کہا کہ شنید ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کیلئے (ن) لیگ کے تین مضبوط امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر وقت میں ایک امیدوار کا خاکروب کا اقامہ نکل آیا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کا نام نئے وزیراعظم کے طور پر فائنل کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک اور سوال پر کہا کہ یہ بھی شنید ہے کہ ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی میں سے 60 ایسے ہیں جو اقامہ ہولڈر ہیں اور ان اقاموں میں کوئی اسسٹنٹ ہے تو کوئی سکیورٹی گارڈ اور کوئی کسی اور عہدہ پر تعینات ہے۔

کرک میں المناک واقع، مدرسے کی چھت گرنے سے 6 طلبا جاں بحق

کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح صابرآباد کے علاقے علی خیل میں مدرسے کی چھت گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مدرسے کی چھت گرنے سے 6طالبعلم جاں بحق جبکہ 12کو زحمی حالت میں ملبے تلے سے نکال لیا گیا۔ 22طالبعلم ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ زخمی ہونے والے طلباءکو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مدرسہ کی چھت بارش کے باعث گری۔
مدرسہ کی چھت گر گئی

پرسوں قائد ایوان کا انتخاب ، لیگی حلقوں میں بھونچال

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو عبوری اور شہباز شرےف کو مستقل وزےر اعظم بنانے کا فےصلہ کرلےا ہے۔ ہفتہ کو میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلےمانی پارٹی کے مشاورتی اجلاس میںفےصلہ کےا گےا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف حلقہ این اے 120 سے نواز شریف کی جگہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ نواز شریف بغےر پروٹوکول پنجاب ہاﺅس پہنچے جہاں پارٹی اجلاس میںشامل اراکےن نے ان کا بھرپور استقبال کیا گیااور زبردست نعرے بازی کی۔ اجلاس مےںوزےر اعلی شہباز شرےف ، ناراض پارٹی لےڈر چوہدری نثار علی خان ، وزےر اعظم آزاد کشمےر ، راجہ فاروق حےدر ،وزےر اعلی گلگت بلتستان ، وزےر اعلی بلوچستان و دےگر سےنئر پارٹی رہنما شامل تھے ۔ اجلاس کے دوران غور و خوص کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 45 دنوں کیلئے وزارت عظمیٰ کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پانامہ کےس کے فےصلے پر نظر ثانی اپےل دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ عبوری وزیراعظم نامزدگی کے بعد شاہد خاقان کو ہفتہ کی شام سرکاری پروٹوکول بھی دے دیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم اور دیگر وزراءکی طرح اقامہ رکھنے والے سیاسی راہنماءکی فہرست مےں شامل ہےں۔ ہفتہ کو نوازشریف کی زیرصدارت لیگ کا غیر رسمی اجلاس ہوا، شرکاءنے سابق وزیراعظم کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، شرکا نے کہا کہ آپکے ایک اشارے پر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے، چودھری نثار اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان بھی اجلاس میں شریک تھے ۔پارٹی اراکین نے میاں نواز شریف کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ایک اشارے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے،آپ کے نظریاتی کارکنان ہیں، انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں عہدے نہیں چاہئیں،ہم ہم یہاں پاکستان کے لیے ہیں۔شہباز شریف کو نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120سے الیکشن لڑوا کر منتخب کرایا جائے گا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کی سپردگی کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور کیاجائے گا۔عدالت سے سزا یافتہ کوئی شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لیے نواز شریف وزارت عظمیٰ کے ساتھ پارٹی کی صدارت سے بھی فارغ ہوگئے ہیں،مسلم لیگ ن کی صدارت کے لئے جلد پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائےگا۔ پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شہباز شریف کو نیا صدر نامزد کردیا جائے گا۔ شہباز شریف کی بطور پارٹی صدر تقرری کے بعد الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا جائے گا۔دوسری جانب مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کو بذریعہ جہاز لاہور جانے کی تجویز دی گئی ۔ تاہم شاہد خاقان عباسی چونکہ پہلے ہی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، اس لئے وہ آئندہ دو سے تین روز میں قومی اسمبلی سے ووٹ لے کر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔ شاہد خاقان میاں نواز شریف کے بعد نون لیگ کے سینئر ترین رکن نہ ہونے کے باوجود وہ خوش قسمت ترین شخص ہیں جن کے نام پر پارٹی کی پوری سینئر لیڈرشپ متفق ہو گئی ہے۔میاں نواز شریف جب میاں شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پنجاب ہاو¿س پہنچے تو ہال دیکھو دیکھو کون ا?یا، شیر ا?یا، شیر ا?یا کے نعروں سے گونج اٹھا۔یاد رہے کہ مشرف کی جانب سے 1999ئ میں نواز حکومت کا تختہ الٹا جانے کے وقت شاہد خاقان چیئرمین پی ا?ئی اے تھے اور انہیں بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہی طیارہ سازش کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مشرف حکومت نے ان پر میاں نواز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے شدید دباو¿ ڈالا مگر شاہد خاقان نے نواز شریف سے بے وفائی سے صاف انکار کر دیا تھا۔ یوں وہ میان نواز شریف کے قابلِ اعتماد ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے یکم اگست کو3 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیا ہے، ن لیگ نے عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف نے شیخ رشید کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔جبکہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی آج سہ پہر 3بجے تک حاصل کیے جا سکیں گے۔ سپیکرقومی اسمبلی کاغذات کی جانچ پڑتال پیر کو کریں گے۔ قائد ایوان کا انتخاب منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

آج جشن میں چونکا دینے والے انکشافات

ملتان، اسلام آباد (وقائع نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی خوشی میں (آج) شکر پڑیاں کے قریب پریڈ گراو¿نڈ میں جشن منایا جائے گا۔ اظہار تشکر کیلئے جلسہ ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آئندہ کے پارٹی لائحہ عمل کا اعلان اور چونکا دینے والے انکشافات کریں گے۔ رات گئے عمران خان نے خود جلسہ گاہ کا معائنہ کیا اور منتظمین کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ واضح رہے نوازشریف کی نااہلی کے بعد کنٹینر کلچر ختم ہوگیا جبکہ قافلے روکنے میں ماہر پنجاب بیوروکریسی بھی راہِ راست پر آگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے قافلے بلا روک ٹوک جلسہ گاہ کی طرف جارہے ہیں جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے صبح سویرے تک قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری رہا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے رات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
جشن

سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں وکٹوں کی دوڑمیں وقار کی پیچھے چھوڑ دیا

لندن(آئی این پی) سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس کی پیچھے چھوڑ دیا اور وہ زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف لندن ٹیسٹ میں حاصل کیا ۔

،وہ اب تک 191 اننگز میں 374 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ سابق مایہ ناز فاسٹ باﺅلر وقار یونس کی 87 ٹیسٹ میچز میں 373 وکٹیں ہیں ، ٹیسٹ میں متایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

اوول ٹیسٹ ،ٹیکنالوجی نے علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت کردیا

لندن(آئی این پی) پاکستانی امپائرعلیم ڈار اپنے عمدہ فیصلوںکے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے دوران ٹیکنالوجی نے بھی انہیں درست ثابت کردیا ۔اوول کرکٹ گرانڈ پر برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے مابین 4ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 353رنز بناکر آٹ ہوگئی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا ، اننگز کا 9واں اوور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ٹوبی رونالڈ جونز نے کیا اور پروٹیز اوپنر ڈین ایلگر اوور کی چوتھی بال کھیل نے سکے ،وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو نے بلے کا کنارہ لگنے کی زوردار اپیل کی تاہم ٹوبی رونالڈ جونز زیادہ پراعتماد نہیں تھے لیکن علیم ڈار نے ڈین ایلگر کو آٹ قرار دے دیا ،ڈین ایلگر نے فوری طور پر فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو اشارہ دیا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں ٹکرایا تاہم ری پلیز میں علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ایلگر کو نہ چاہتے ہوئے بھی پوویلین لوٹنا پڑا۔

میتھیو ہیڈن کو اپنی سپیڈ سے ڈھیر کرنا چاہتا تھا

راولپنڈی (این این آئی) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اخترنے کہاہے کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی اسپیڈ سے ڈھیر کرنا چاہتا تھا ۔راولپنڈی ایکسپریس نے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے دوران ان کی خواہش تھی کہ وہ سابق آسٹریلین اوپننگ بیٹسمین میتھیو ہیڈن کو اپنی اسپیڈ سے ڈھیر کریں۔انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹسمین کو زخمی کرکے کبھی اچھا نہیں لگا تاہم یہ سچ ہے کہ میں ہیڈن کو گیند مارنا چاہتا تھا لیکن یہ ماضی کی باتیں ہیں ہم اب بہت اچھے دوست ہیں۔

اینڈی بھی پی سی بی کےساتھ کام کرنے کے خواہشمند

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش ظاہر کر دی ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اپنے بھائی اور انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں رول دلوانے کےلئے متحرک ہیں اور اینڈی فلاور بھی پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اینڈی فلاور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے بھی کوشاں ہیں اور وہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کےلئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطے میں پیش پیش ہیں اور انہیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضا مند کررہے ہیں۔

حدیقہ کیانی کے نئے گیت نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے نئے گیت نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی، ایک طرف گیت کوسراہا گیا تودوسری جانب وڈیو کوبھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ حضرت امیر خسرو کے گیت ”چھاپ تلک “ ایک ایسا گیت ہے، جو اآج سے نہیں بلکہ عرصہ دراز سے بے حدمقبول رہا ہے۔ میں نے جب اس گیت کونئے انداز سے ریکارڈ کرنے کی ٹھانی تواس کی دھن اوراس کے میوزک ارینج منٹ کو سن کر سکون محسوس ہونے لگا۔ میں نے اپنے سازندوں کی ٹیم کے ساتھ جب اس گیت کوریکارڈ کیا تو بہت مزہ آیا اور مجھے یقین تھا کہ اس گیت کو زبردست رسپانس ملے گا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جب اس گیت کوریلیز کیا گیا۔تومجھے اندازہ نہ تھا کہ اس قدر اچھا رسپانس ملے گا۔ راتوں رات دنیا بھرمیں بسنے والوں نے میرے گیت کو سنا اورپسند کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مثبت رائے کا اظہاربھی کیا ہے۔ یہی نہیں ای میل، ایس ایم ایس اوردیگرذرائع سے بھی گیت کوپسند کیے جانے کے پیغام موصول ہوئے ہیں۔حدیقہ نے بتایا کہ جب بھی کوئی اچھا میوزک سامنے آتا ہے تواس کوپسند کیا جاتا ہے۔ ’چھاپ تلک ‘ کومجھ سے پہلے بھی بہت سے معروف گلوکاروں نے گایا اوران کوبھی بہت پسند کیا گیا تھا، لیکن میں نے اس گیت کوتھوڑا تبدیل کرکے پیش کیا ہے۔ ایک طرف تواس کی دھن اوردوسری جانب میوزک ارینجمنٹس کرتے ہوئے، میں نے اس بات کا خاص خیال رکھا کہ جب لوگ اس صدا بہار گیت کوسنیں تو انھیں یہ محسوس نہ ہوکہ اس گیت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گیت کے وڈیو پربھی ہم نے بڑی محنت کی ہے۔ وڈیو میں بہت سے معروف ماڈلز نے کام کیا ہے اوراسی لیے ہمارا وڈیو بھی بہت پسند کیا گیا ہے۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ اس گیت کی کامیابی نے مجھے مزید بہترکام کرنے کا حوصلہ دیا ہے اورمیں آئندہ اسی طرح کے منفرد پروجیکٹس پرکام کرتی رہوں گی۔