تازہ تر ین

شاہد خاقان کی نامزدگی بہتر فیصلہ ، مستقل وزیراعظم کیلئے شہباز شریف اچھا انتخاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیوکے پروگرام ”ضیاشاہدکے ساتھ“میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں شہباز شریف بہترین سلیکشن ہیں۔ انتظامی صلاحیتوں کی بنیاد پر وہ بہتر وزیراعظم ثابت ہو سکتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اچھے منتظم کے طور پر مشہور ہیں، ان کی اتی کمپنی بلیو ایئر لائن موجود ہے۔ ان کے والد خاقان عباسی ضیاءدور میں وفاقی وزیر تھے اور سعودی عرب میں ان کا بڑا کاروبار بھی تھا۔ پرویز مشرف نے جب نواز حکومت کا خاتمہ کیا تو اس وقت شاہد خاقان عباسی پی آئی اے کے چیف تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے جب سنیٹر شوکت عزیز کو وزیراعظم بنایا تھا تو پہلے 3 ماہ کےلئے چودھری شجاعت کو بنایا گیا تھا۔ عبوری نظام کے دوران شوکت عزیز کو الیکشن کے ذریعے ایم این اے بنا کر وزیراعظم کے عہدے پر لایا گیا تھا۔ اسی طرح شہباز شریف کو بھی وزیراعظم بنانے میں تھوڑا وقت درکار ہے۔ اپنے پروگراموں میں بھی کہتا رہا اور شاید خبریں واحد اخبار ہے جس نے 11 دن پہلے شائع کر دیا تھا کہ شہباز شریف اگلے وزیراعظم ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کے ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 4 ججوں نے بھٹو کو پھانسی دینے اور ایک نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا تو اکثریت کی بنیاد پر پھانسی ہو گئی تھی۔ ذوالفقار بھٹو، نواز شریف سے کہیں زیادہ مقبول تھے، ان کی مقبولیت ملک بھر میں تھی جبکہ نون لیگ کو صوبہ پنجاب کی پارٹی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور ان کے حامیوں کا یہ مو¿قف درست ہے کہ کرپشن پر نااہل نہیں کیا گیا لیکن یہ درست نہیں کہ ان پر مالی بدعنوانی نہیں ہے۔ عدالت نے نیب کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ایک اور جے آئی ٹی بننے جا رہی ہے۔ نواز شریف پر پانامہ کی بنیاد پر سنگین چارجز ہیں، نیب اس کی تحقیقات کرے گی اور معاملہ پھر عدالت میں آئے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ فائنل نہیں ابتدا ہے۔ نیب نواز شریف و مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی تحقیقات کرے گی اور سپریم کورٹ کا ایک جج اس کی نگرانی کریگا۔ عدالت نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیکر ان کے بارے میں مالی بدعنوانی کے معاملات ریفرنس میں ڈال دئیے ہیں جن کے فیصلے آئیں گے۔ پہلے تحقیقات ہونگی پھر اسی طرح ججز فائنڈنگ کی بنیاد پر فیصلہ دیں گے۔ سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ہفتوں میں ریفرنسز بھیجنے اور 6 ماہ میں فیصلہ دینے کا حکم دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv