تازہ تر ین
nationa lassembly

پرسوں قائد ایوان کا انتخاب ، لیگی حلقوں میں بھونچال

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو عبوری اور شہباز شرےف کو مستقل وزےر اعظم بنانے کا فےصلہ کرلےا ہے۔ ہفتہ کو میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلےمانی پارٹی کے مشاورتی اجلاس میںفےصلہ کےا گےا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف حلقہ این اے 120 سے نواز شریف کی جگہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ نواز شریف بغےر پروٹوکول پنجاب ہاﺅس پہنچے جہاں پارٹی اجلاس میںشامل اراکےن نے ان کا بھرپور استقبال کیا گیااور زبردست نعرے بازی کی۔ اجلاس مےںوزےر اعلی شہباز شرےف ، ناراض پارٹی لےڈر چوہدری نثار علی خان ، وزےر اعظم آزاد کشمےر ، راجہ فاروق حےدر ،وزےر اعلی گلگت بلتستان ، وزےر اعلی بلوچستان و دےگر سےنئر پارٹی رہنما شامل تھے ۔ اجلاس کے دوران غور و خوص کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 45 دنوں کیلئے وزارت عظمیٰ کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پانامہ کےس کے فےصلے پر نظر ثانی اپےل دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ عبوری وزیراعظم نامزدگی کے بعد شاہد خاقان کو ہفتہ کی شام سرکاری پروٹوکول بھی دے دیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم اور دیگر وزراءکی طرح اقامہ رکھنے والے سیاسی راہنماءکی فہرست مےں شامل ہےں۔ ہفتہ کو نوازشریف کی زیرصدارت لیگ کا غیر رسمی اجلاس ہوا، شرکاءنے سابق وزیراعظم کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، شرکا نے کہا کہ آپکے ایک اشارے پر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے، چودھری نثار اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان بھی اجلاس میں شریک تھے ۔پارٹی اراکین نے میاں نواز شریف کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ایک اشارے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے،آپ کے نظریاتی کارکنان ہیں، انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں عہدے نہیں چاہئیں،ہم ہم یہاں پاکستان کے لیے ہیں۔شہباز شریف کو نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120سے الیکشن لڑوا کر منتخب کرایا جائے گا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کی سپردگی کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور کیاجائے گا۔عدالت سے سزا یافتہ کوئی شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لیے نواز شریف وزارت عظمیٰ کے ساتھ پارٹی کی صدارت سے بھی فارغ ہوگئے ہیں،مسلم لیگ ن کی صدارت کے لئے جلد پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائےگا۔ پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شہباز شریف کو نیا صدر نامزد کردیا جائے گا۔ شہباز شریف کی بطور پارٹی صدر تقرری کے بعد الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا جائے گا۔دوسری جانب مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کو بذریعہ جہاز لاہور جانے کی تجویز دی گئی ۔ تاہم شاہد خاقان عباسی چونکہ پہلے ہی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، اس لئے وہ آئندہ دو سے تین روز میں قومی اسمبلی سے ووٹ لے کر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔ شاہد خاقان میاں نواز شریف کے بعد نون لیگ کے سینئر ترین رکن نہ ہونے کے باوجود وہ خوش قسمت ترین شخص ہیں جن کے نام پر پارٹی کی پوری سینئر لیڈرشپ متفق ہو گئی ہے۔میاں نواز شریف جب میاں شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پنجاب ہاو¿س پہنچے تو ہال دیکھو دیکھو کون ا?یا، شیر ا?یا، شیر ا?یا کے نعروں سے گونج اٹھا۔یاد رہے کہ مشرف کی جانب سے 1999ئ میں نواز حکومت کا تختہ الٹا جانے کے وقت شاہد خاقان چیئرمین پی ا?ئی اے تھے اور انہیں بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہی طیارہ سازش کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مشرف حکومت نے ان پر میاں نواز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے شدید دباو¿ ڈالا مگر شاہد خاقان نے نواز شریف سے بے وفائی سے صاف انکار کر دیا تھا۔ یوں وہ میان نواز شریف کے قابلِ اعتماد ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے یکم اگست کو3 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیا ہے، ن لیگ نے عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف نے شیخ رشید کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔جبکہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی آج سہ پہر 3بجے تک حاصل کیے جا سکیں گے۔ سپیکرقومی اسمبلی کاغذات کی جانچ پڑتال پیر کو کریں گے۔ قائد ایوان کا انتخاب منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv