تازہ تر ین

زرداری حجام نکلے ، کرپشن کنگ کی شرمناک حرکت نے پیپلز پارٹی کا مورال مزید گرا دیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ ”اقامہ“ کے مطابق وہ فری زون ایکسپرٹ میں واقع ایک سیلون کے پارٹنر ہیں جبکہ ان کے اقامے کی معیاد 31اگست 2021ءتک ہے۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا اقامہ بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے جس کے مطابق وہ ٹریفک مون سون نامی کمپنی میں پارٹنر ہیں جبکہ ان کے اقامے کی میعاد 6فروری 2019ءہے۔ سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف علی زرداری کے متعلق ایک مبینہ اقامہ کی فوٹو کاپی دراصل جعلی، من گھڑت اور فوٹو شاپ کے ذریعے بنائی گئی ہے تاکہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کو بدنام کیا جا سکے اور یہ ان لوگون کا کام ہے جو پاکستان کے تمام سیاسی طبقے کی ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری ابوظہبی کے وزارت صدارتی امور کی جانب سے جاری کئے گئے ویزے پر یو اے ای میں جا کر قیام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے پاس کسی بھی کمپنی کی ملازمت یا پارٹنرشپ کا کوئی اقامہ نہیں اور سوشل میڈیا پر یہ غلط اور جھوٹی فوٹو کاپی دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد کچھ لوگوں نے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے یہ مہم شروع کی ہے تاکہ عوامی نمائندوں اور سیاستدانوں کو بدنام کیا جا سکے اور ان کی ساکھ خراب کی جا سکے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سابق صدر کے خلاف اس قبیح مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ ملک کے مفاد میں کام نہیں کررہے۔ جو لوگ آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی اور منتخب نمائندوں کو بدنام کرنا چاہتے انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں خود ان کی الماریوں میں ان کے رازوں کے ڈھانچے تو نہیں چھپے ہوئے۔لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے نہایت دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کی معزولی کے بعد وزارتِ عظمیٰ کا ایک نہایت مضبوط امیدوار اس لیے وزیراعظم نہ بن سکا کہ اس کے پاس خاکروب کا اقامہ ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے نئے وزیراعظم کے بارے میں کہا کہ شنید ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کیلئے (ن) لیگ کے تین مضبوط امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر وقت میں ایک امیدوار کا خاکروب کا اقامہ نکل آیا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کا نام نئے وزیراعظم کے طور پر فائنل کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک اور سوال پر کہا کہ یہ بھی شنید ہے کہ ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی میں سے 60 ایسے ہیں جو اقامہ ہولڈر ہیں اور ان اقاموں میں کوئی اسسٹنٹ ہے تو کوئی سکیورٹی گارڈ اور کوئی کسی اور عہدہ پر تعینات ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv