Tag Archives: rana sana ullah

اے پی سی میں شامل جماعتوں کے بارے میں رانا ثنا ءاﷲ کا ایسا بیان کہ ہر کوئی حیران

 لاہور(ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس کا مقصد سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بنیاد بنا کر ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنا ہے، جب کہ اے پی سی میں بیٹھے لوگوں کے خود آپس میں اختلافات ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس ان کا سیاسی ایجنڈا ہے، جبکہ اے پی سی میں شامل سیاسی جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز میں طاہر القادری کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہیں۔

مسلم لیگ کا ”بھٹہ “ہی بیٹھ جاتا اگرنواز شریف ۔۔۔۔ ؟

لاہور( ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد گھر آ کر بیٹھ جاتے تو ہماری پارٹی کا ہی ’’ بھٹہ ‘‘ بیٹھ جاتا‘ نواز شریف ہی ہمارے لیڈر ہیں اور سادہ سی بات ہے اگر وہ سمندر یا دریا میں بھی چھلانگ لگائیں گے تو ہم بھی ان کے پیچھے چلیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف نے سیاسی رفقاء سے مشاورت کے بعد پارٹی کی صدارت کیلئے مشاورت کی تھی اور اس کیلئے سب رہنمائوں نے شہباز شریف کے نام کی توثیق کی تھی لیکن کچھ دنوں بعد قانون میں تبدیلی ہو گئی تھی ۔انہوں نے آئندہ وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کی نامزدگی کے بعد وزیر اعلیٰ کیلئے نام سامنے لانے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی پریکٹس نہیں ہے ۔جہاں تک وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی بات ہے تو سب کو معلوم ہے کہ اگر تحریک انصاف جیتتی ہے تو کون وزیر اعظم ہو گا اسی طرح پیپلز پارٹی کے بارے میں بھی سب کو علم ہے لیکن (ن) لیگ کے حوالے سے کنفیوژن تھی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نواز شریف اب وزیر اعظم نہیں بن سکتے ۔کیونکہ قانون اور آئین میں ترامیم موجودہ پارلیمنٹ کا مینڈیٹ نہیں اور یہ اگلی پارلیمنٹ کا کام ہے اس لئے یہ بات ہوئی کہ اگر (ن) لیگ کامیاب ہوتی ہے تو وقتی یا مستقل طور پر کون پارلیمانی گروپ کو لیڈ کرے گا اور اس کنفیوژن کو دور کرنے کیلئے نواز شریف نے پہلے سے منظور کئے گئے فیصلے کے حوالے سے بات کی جو میڈیا میں رپورٹ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی ہمارے لیڈر ہیں اور سادہ سی بات ہے کہ اگر نواز شریف فرض کریں سمندر یا دریا میں چھلانگ لگانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم آخری وقت تک انہیں سمجھائیں گے لیکن اگر انہوں نے چھلانگ لگائی تو ہم ان کے فیصلے یا پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ان کے پیچھے چلیں گے۔نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو بیانیہ بیان کیا ہے اگر وہ اسے نہ اپناتے تو ہم سیاسی طور پر زندہ ہی نہیں رہ سکتے تھے اور ہماری سیاسی مقبولیت ختم ہو جاتی ۔ نوازشریف کا جو بیانیہ اور موقف ہے وہ ہماری پارٹی ، ورکرز اور ووٹرز میں تسلیم شدہ ہے ۔ جب فیصلے کے بعد بابا رحمتے نے جس طرح معاملات کو ہینڈل کیا اس کے بعد یہ بیانیہ اس طرح لوگوں کے دلوں و دماغ میں گھر کر گیا ہے کہ انتخابی مہم شروع ہونے دیں اس بیانیے کو ملنے والی پذیرائی سب کے سامنے ہو گی ۔انہوں نے اس سوال کہ نواز شریف جو بیانیہ اپناتے ہیں شہباز شریف اس پر دو سطریں نہیں بولتے کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میری طرف سے دوصفحے بولنے کے بعد مجھے کبھی شہباز شریف نے یہ نہیںکہا کہ آپ غلط بولتے ہیں ضروری نہیں ہوتا کہ پارٹی میں تمام لوگ ایک ہی بات کریں۔ نواز شریف کا بیانیہ ہماری سیاسی بقاء کی بات ہے اگر وہ دوسرا راستہ اپناتے اور گھر آ کر بیٹھ جاتے تو ہماری پارٹی کا ہی ’’ بھٹہ ‘‘ بیٹھ جاتا ۔ سویلین بالا دستی ، ووٹ کے تقدس کی بحالی ، عدلیہ میں اصلاحات جس میں عام آدمی اور ایلیٹ کلاس کے سامنے لرزہ نہ ہو نواز شریف کی قیادت میں ہی کریں گے۔

حکومتی رٹ نظر نہیں آ رہی، ضیا شاہد، الیکڑونک میڈیا کا قصور ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (وقائع نگار) خبریں کی سلور جوبلی سالگرہ کے حوالے سے گزشتہ روز چیف ایڈیٹر ضیاشاہد نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی۔ اس دوران رانا ثناءاللہ سے ان کا مکالمہ ہوا۔ ضیاشاہد نے کہا میں خود بھی جمہوریت کا حامی ہوں اور یہ عمارت ملک میں جمہوریت سے وابستگی کی سب سے پرانی یادگار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کچھ امور پر اختلاف سہی مگر وہ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ تاہم کچھ عرصہ سے ملک اور صوبے میں حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عدالتی پابندی کے باوجود مال روڈ پر احتجاج کیوں ہوتا ہے؟ کیا حکومت پنجاب نے صحت کا شعبہ نظر انداز کردیا ہے کہ اب اس کے مخالفین بھی اس حوالے سے ان پر پھبتیاں کسنے سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں، کیا صوبے کی خواتین کے لیے صحت کی مکمل سہولیات دستیاب نہیں ہوسکتیں۔ مال روڈ پر پابندی کے حوالے سے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ یہ سب الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کا قصور ہے جب لوگوں کو پتا ہو کہ میری فوٹیج فوری تمام چینلز کی زینت بن جائے گی تو مظاہرین یہاں سے ہٹنے کو تیار نہیں ہوتے۔ اگر حکومت کسی بھی قسم کی رٹ قائم کرنے کی کوشش کرے تو سرخ دائروں میں فوٹیج چلا کر مزید بدنام کیا جاتا ہے اب تو یہ حال ہوچکا ہے کہ میڈیا کا کچھ حصہ خود مظاہرین کو بتاتا ہے کہ کیسی منظر کشی کریں اور مظاہرے کی باقاعدہ ڈرامائی تشکیل کی جاتی ہے۔ ہم نے تو یہ بھی دیکھا ہے کہ پندرہ مظاہرین کے لیے مال روڈ پر براہ راست کوریج کےلئے چینلز کی 25 گاڑیاں موجود ہیں۔ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا چلن بن چکا ہے اور لوگ جان بوجھ کر ایسے مناظر سوشل اور الیکٹرونک میڈیا پر شیئر کرتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ لوگ ایسی مزیدار خبریں پسند کرتے ہیں اس لیے انکی خاص انداز سے منظر کشی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک صوبے کے ہسپتالوں میں آئیڈیل حالات نہیں مگر بہتری ہوئی ہے جو نظر بھی آتی ہے اور یہی حالات تعلیمی شعبہ کے بھی ہیں۔ ملاقات کے موقع پر چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاشاہد نے انہیں اپنی کچھ تازہ تصانیف پیش کیں”باتیں سیاست دانوں کی“، ”گاندھی کے چیلے“ اور اپنی والدہ کے حوالے سے لکھی گئی کتاب ”امی جان“ مطالعہ کے لیے دیں۔ صوبائی وزیر قانون نے ان کا پنجاب اسمبلی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان کا لندن کی لڑکی سے ایک اور سکینڈل ،بلیک بیری سے تحقیقات کا مطالبہ

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کی باتیں ہزار فیصد درست ہیں ، ریحام خان کے ساتھ شادی بھی ایسا ہی سلسلہ تھا ، عمران خان ان الزامات سے بھاگ نہیں سکتے ، لندن میں بھی ایک ایسی لڑکی ہے جس کا معاملہ جلد سامنے آنے والا ہے ۔ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اخلاقی بے راہ روی کا معالہ پرانا ہے ، عائشہ گلالئی نے جو باتیں کیں وہ ہزار فیصد درست ہیں،دھرنا ون اور کنٹینر کے دنوں سے ایسی باتیں سنتے آرہے ہیں ، عمران خان کوتحقیقات کے لئے اپنا بلیک بیری پیش کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کے ساتھ شادی بھی ایسا ہی سلسلہ تھا،لندن میں بھی ایک ایسی لڑکی ہے جس کا معاملہ جلد سامنے آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہو گاجس میں پی سی بی کے عہدیدار اور پنجاب حکومت کے نمائندے شریک ہونگے، اجلاس میں پی سی بی اپنا پروگرام بتائے گااور اجلاس میں میچز کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہماری بھی خواہش اور کوشش ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ ہو، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ سیریز کو ممکن بنایا جائے۔

شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے حق میں نہیں ،ن لیگ اہم شخصیت سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت میں کئی ارکان کی رائے میاں شہباز شریف کو پنجاب کی وزارتِ اعلی سے ہٹا کر وزیر اعظم بنانے کے فیصلے کے حق میں نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ میاں شہباز کو اس مرحلے پر پنجاب سے ہٹا کر مرکز میں نہیں لے جانا چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے شاہد خاقان عباسی کی حلف برداری کی تقریب میں میاں شہباز شریف کی غیر حاضری اور میاں حمزا شہباز کی قومی اسمبلی میں عدم شرکت کو کوئی اہمیت نہیں دی اور شریف خاندان اور پارٹی کے ان دو اہم ارکان کی غیر حاضری سے پارٹی کے اندر اختلافات کی قیاس آرائیوں کی بھی سختی سے تردید کی۔میاں نواز شریف نے اپنی نااہلی کے اگلے روز نون لیگ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کو اپنی جگہ وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا تھا۔میاں شہباز شریف کے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے تک کی درمیانی مدت کے لیے مری سے متعدد مرتبہ منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو عارضی یا عبوری وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا تھا۔میاں نواز شریف کے اس فیصلے پر بڑی احتیاط سے رائے زنی کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے جو پارٹی کے فیصلے کے تابع ہے۔ پارٹی کے دیگر اراکین کی اس فیصلے پر رائے کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا جن ارکین کو بھی اپنی رائے دینے کا موقع ملا ہے ان کی اکثریت کا یہی خیال ہے کہ میاں شہباز شریف کو صوبہ چھوڑ کر مرکز میں نہیں جانا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف ہی رہیں گے : رانا ثنا اللہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نوا زشریف کی نا اہلی کے باوجود مسلم لیگ ن پاکستان کی سیاست میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی، ن لیگ کی طرف سے کارکنوں کو کسی قسم کے احتجاج کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ کارکنوں کو صبر کرنے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف ہی رہیں گے اور وہ 20 کروڑ عوام کی عدالت سے سرخرو ہوں گے۔ نوا زشریف کی نا اہلی کے باوجود مسلم لیگ ن پاکستان کی سیاست میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی پر کارکنوں کو کسی قسم کے احتجاج کی کال نہیں دی بلکہ عوام کو صبر کی تلقین کی ہے، پارٹی نے واضح ہدایت کی ہے کہ جذبات کو قابو میں رکھیں۔اگلے وزیر اعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی بھی شخص وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہے، میاں نواز شریف بطور قائد جسے حکم دیں گے وہی اگلا وزیر اعظم ہوگا۔

جے آئی ٹی ہے یا ’جن ‘آئی ٹی ،رانا ثنا ءاﷲ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شفافیت کےساتھ ملک میں سیاست کی ہے لیکن سپریم کورٹ آئندہ جوبھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ من گھڑت ہے اسے مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ جے آئی ٹی کم اور جن آئی ٹی زیادہ تھی، یہ رپورٹ 60 دنوں میں نہیں 4 برسوں میں تیارکی گئی ہے، دھرنوں کے دوران جو کچھ کہا گیا وہ سب کچھ جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے، جے آئی ٹی برٹش ورجن آئی لینڈ سے حکومتی دستاویزات حاصل کرنے میں ناکام رہی، انہیں لگتا نہیں کہ رپورٹ میں سپریم کورٹ کے 13 سوالوں کا جواب دیا گیا ہے، عدالت سے استدعا کریں گے اس رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جائے۔ سپریم کورٹ آئندہ جوبھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے شفافیت کےساتھ ملک میں سیاست کی ہے، وہ 36 سال کے دوران مختلف اعلیٰ عہدوں پر رہے ہیں، اس دوران انہوں نے ہزاروں منصوبے مکمل کرائے لیکن ان پر کسی ایک منصوبے میں بھی کرپشن کا ریکارڈ نہیں ہے، جناتی تحقیقات کے باوجود نوازشریف کے دامن پرکوئی داغ نہیں لگ سکا، ہم نوازشریف پر فخر کرتے ہیں اور پوری (ن) لیگ ان کے پیچھے کھڑی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کا شیطان کہتا ہے کہ شریف خاندان کے بچے ارب پتی کیسے ہوگئے، عمران خان کے دائیں اور بائیں اے ٹی ایمز ہیں جن کی جیب سے عمران پیسہ نکالتے ہیں، 1990 میں علیم خان ایک بینک میں ملازم اور جہانگیرترین لیکچرارتھے، عمران خان یہ نہیں پوچھتے کہ چند سالوں میں یہ ارب پتی کیسے بن گئے۔

عمران خان کا ”سیاسی ایزی لوڈ “ن لیگ کا تازہ بیان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حشر (ق) لیگ جیسا ہی ہوگا ‘عمران خان کو سیاست میں زندہ رکھنے کےلئے ”سیاسی ایزی لوڈ“کر نا پڑ رہا ہے ‘(ن) لیگ نہ صرف آئینی مدت پوری کر ےگی بلکہ آنےوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘جے آئی ٹی پانامہ انکوائری نہیں کچیھ ”اور“کر نا چاہ رہی ہے قوم (ن) لیگ کیساتھ کھڑی ہے عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ عمران خان چور راستے سے اقتدار مےں آنے کے اےک بار پھر خواب دےکھ رہے ہےں مگر وہ اےک بات اپنے ذہن مےں رکھ لےں کہ وزےر اعظم بننے کی انکی خواہش کسی صورت پوری نہےں ہوگی اور وزےر اعظم نوازشرےف بطور وزےر اعظم نہ صرف آئےنی مدت پوری کرےں گے بلکہ آئندہ وزےر اعظم بھی نوازشر ےف ہی ہوں گے ۔ انہون نے کہا کہ عمران خان تےزی کے ساتھ سےاسی دےوالےہ پن کا شکار ہو رہے ہےں اور انکو زندہ رکھنے کےلئے سےاسی اےزی لوڈ کروانا پڑ رہا ہے لےکن ہم سمجھتے ہےں کہ انکی سےاست ختم ہو چکی ہے اور آنےوالے انتخابات مےں انکا حشر (ق) لےگ سے بھی بدتر ہوگی اور (ن) لےگ حکومت اور عوامی دلوں پر راج کرتی رہے گی ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 10جولائی کو کچھ نہیں ہونے والا کوئی بھونچال نہیں آئے گا جے آئی ٹی نے ابھی صرف رپورٹ جمع کرانی ہے رپورٹ پر فیصلے میں وقت لگے گا،کراچی کے مسائل کے ذمہ دار گزشتہ حکمران ہیں مسلم لیگ(ن) سیاسی جماعت ہے دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جاسکتا ۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نیب کو ختم کردیا جائے گا۔ تو احتساب کیسے ہوگا؟ وفاق کو آئی جی سندھ کے لیے 3نام بھیجے تھے۔ کراچی کے مسائل کے ذمہ دار گزشتہ حکمران ہیں۔ پہلے امن قائم کیا اب کراچی کے مسائل ختم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ 10جولائی کو کچھ نہیں ہونے والا کوئی بھونچال نہیں آئے گا۔ جے آئی ٹی نے صرف رپورٹ جمع کرانی ہے۔ رپورٹ پر فیصلے میں وقت لگے گا۔ بیرون ملک مقیم وزیراعظم کے خاندان پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) سیاسی جماعت ہے۔دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انشاءاللہ ہماری قیادت پاناما پیپرز کیس میں فتح یاب ہو گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے کچھ اراکین پر تحفظات کے باوجود آئین و قانون کی بالادستی ہی کےلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ قومی ادارے میچور اور آزاد ہیں اور آئین کے مطابق اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاناما پیپرز کیس میں عدالتیں شریف خاندان کو انصاف فراہم کریں گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مشرف اور زرداری سے پہلے نواز شریف کا احتساب ، کھیل سب کومعلوم ہے ،چندعناصرکی خواہش ہے عدلیہ میں جسٹس منیرکی روح دوبارہ آجائے، عمران جو کام ووٹ سے نہیں کرسکے وہ سپریم کورٹ سے کروانا چاہتے ہیں ۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے مشرف کافیصلہ کرکے سول لیڈرزکااحتساب کرتی تو بات سمجھ میں آتی، مشرف اور زرداری سے پہلے نواز شریف کا احتساب ، کھیل سب کومعلوم ہے۔ انہوں نے کہا عمران جو کام ووٹ سے نہیں کرسکے،چاہتے ہیں سپریم کورٹ انکوکر کے دے ۔انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی عوام کی نظر میں متنازع ہو چکی ہے۔سازشوں کی پھونکوں سے یہ چراغ نہیں بجھائے جا سکتے۔مسلم لیگ (ن)اورنواز شریف مضبوط سیاسی حقیقتیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کوناکام کرنے کےلئے سیاسی انتشار پیدا کرنےکی کوششیں ہورہی ہیں،چندعناصرکی خواہش ہے عدلیہ میں جسٹس منیرکی روح دوبارہ آجائے۔

عمران خان کو 10 ارب تو دور10 روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 10 ارب کی بات کرتے ہیں انہیں تو10 روپے بھی نہیں دیئے جا سکتے۔ لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اداروں کو دباو¿ میں لانے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، انہوں نے اختلافی نوٹ کو بری طرح سے اچھالا ہے، عمران خان کو تو10 روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے، وہ ہرعزت دارکی عزت اچھالنا اپنا مقصد سمجھتے ہیں اور یہ باورکرانا چاہتے ہیں کوئی عزت بچانا چاہتا ہے تو ان کے مقاصد کے مطابق عمل کرے۔ الزام خان کے پریڈ گراو¿نڈ اسلام آباد میں جلسے کے مقاصد غیر آئینی ہیں جب کہ آج کا جلسہ قوم کے ساتھ بڑا بڑا مذاق ہے، عمران خان کو راولپنڈی کے شیطان اور ایک مکار مولوی کی حمایت حاصل ہے۔رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ کاروباری شخصیت کے پوری دنیا میں لوگوں کے ساتھ تعلقات ہوتے ہیں، جندال ایک کاروباری شخصیت ہے جن کا حسن اورحسین نوازسے بھی کاروباری تعلق ہے، جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی کوئی بیک یا فرنٹ ڈورپالیسی نہیں تھی، اس ملاقات سے متعلق کل جو وضاحت کی گئی ہے وہی سچ ہے، اب جس کا جتنا گھٹیا ذہن ہے وہ اس ملاقات کو ویسا ہی بنارہا ہے۔