Tag Archives: pak foj.jpg

پاک فوج میں اچانک بڑی تبدیلیاں ،تقریر و تبادلے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارکو ڈی جی ایس پی ڈی اور لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد کو سرجن جنرل تعینات کردیا ہے، پاک فوج کے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر جنرل سرفراز ستار کو  لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر  ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کردیا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستاراس وقت کور کمانڈر ملتان ہیں ، اسی طرح میجر جنرل زاہد حامد کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنادیا گیا ہے جبکہ انہیں سرجن جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار اور لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کی مشقیں ،دشمن پر ہیبت طاری

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کالا شاہ کا کوانٹر چینج کے قریب اچانک پاک فوج کے جوان پہنچ گئے اور رینجرز، موٹروے پولیس، پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق مشقوں کا مقصد احمد پورشرقیہ جیسے واقعات سے نمٹنا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان مشقوں کے دوبنیادی مقاصد تھے، ایک کسی بھی سانحے کی صورت میں بروقت کارروائی کو یقینی بنانا اور دوسرا یہ کہ موٹرویزیا نیشنل ہائی ویزپر دہشتگردی کی اگرکوئی کارروائی ہوتی ہے تو اس سے کس طرح فوری طورپر نمٹاجاسکتاہے ۔

پاک فوج نے ایسا ہتھیار تیار کرلیا ،دشمن کی نیندیں حرام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان نے پاکستان فوج کو دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنیوالے پچاس جدید ترین آلات” فیڈو ایکس ” فراہم کیے ہیں۔” فیڈو ایکس ” ایک جدید ترین دستی آلہ ہے جس کی مدد سے پاکستانی فوجی دس سکینڈ سے بھی کم وقت میں کسی بھی چیز میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا پتہ چلاسکیں گے۔ یہ جدید آلات ، پاکستان فوج کو پہلے سے مہیا کیے گئے آلات کے ساتھاستعمال کئے جائیں گے ،جو ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے ذریعے قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد دے رہے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل کینتھ ایکمن نے دہشتگری کے خاتمے ، بالخصوص پاک۔افغان سرحدی علاقوں میں امریکہ اور پاک فوج میں اشتراک ِ کار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی دھماکہ خیز مواد کو غلط ہاتھوں سے دور رکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ امریکی حکومت نے پاکستانی فوج کو بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی کے حامل یہ ا?لات فراہم کیے ہیں۔ بم کو روکنے کا ایک بنیادی راستہ یہ ہے کہ بم بنانے والے شخص یا حملہ ا?ور کو بم نصب کرنے سے قبل ہی پکڑلیا جائے۔ یہ ا?لات عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان فوج کی جانب سیاستعمال کئیجانے والے پہلے سے موجود نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔فیڈو ا?لات کی فراہمی امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی فوج کو مہیا کی جانے والی ایک سو اٹھائیس ملین امریکی ڈالر کی اعانت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصدغیر قانونی دھماکہ خیز مواد کا تدارک ہے۔ دھماکہ خیز مواد کے خلاف پاکستان امریکہ پارٹنر شپ پروگرام میں ان ا?لات کے علاوہ بکتر بندگاڑیاں، بم ڈسپوزل روبوٹس، تربیت اور دھماکہ خیز مواد کے نمونو ں کے تفصیلی تجزئیے کے لیے ایک تجربہ گاہ کاقیام بھی شامل ہے۔فرائض کی انجام دہی کے دوران پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے پیش کی جانیوالی قربانیوں کے اعتراف میں پاکستان اور امریکہ اعضا سے محروم ہونے والے افراد کی معاونت کیپروگرام میں بھی شراکت دار ہیں۔ اس شراکت کے نتیجے میں جدید طبی سازوسامان اور تربیت کی فراہمی سے پاک فوج کے میڈیکل ٹیکنیثنز مصنوعی اعضا کی تیار ی کے ذریعے معذور ہونے والے افراد کی زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔