تازہ تر ین

آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال : وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس آج صبح وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت اور وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزیر کشمیر امور امیر مقام، وزیر توانائی اور وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شرکت کریں گے۔

’احتجاج جاری رہے گا‘، عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی تردید کردی

اعلی سطح اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حل کے لیے تجاویز پر غور ہو گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں آزاد کشمیر معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق سے رابطہ کرکے انہیں بھی اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے معاملے کے حل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں پر زور دیتا ہوں مطالبات کے حل کے لیے پرامن طریقہ کار کا سہارا لیں، قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعاً برداشت نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے افراتفری کی صورتحال میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے میں جلدی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈائیلاگ ، بحث ومباحثہ اور پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

آزاد کشمیر میں ہڑتال کے دوسرے روز تصادم، پولیس اہلکار جاں بحق، راستوں کی بندش سے خوراک کی قلت

صدر کا آزاد کشمیر کشیدگی پر اجلاس، پی پی قیادت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے

وزیرا عظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے تمام عہدیداروں کو بھی ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv