تازہ تر ین

لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک

پشاور: لکی مروت میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل ہوگیا، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسیز کا 10 مئی کی شب 08 بجے شروع ہونا والا آپریشن جوکہ لکی مروت ڈیرہ اسماعیل کے ساتھ منسلک سرحدی پہاڑی سسلسلہ وانڈہ ظریف والا پہاڑ اور شیخ بدین کی پہاڑی سلسلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع ہوا تھا، 36 گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔

اس مشترکہ آپرہشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسیز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس اور سیکورٹی فورسیز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جوکہ دو دن تک جاری رہا۔
آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس حملے میں بھی لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

پولیس نے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ اور بارود بھی قبضے میں لے لی ہے، دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت نے کہا کہ شر پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv