اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) پارلیمینٹ کی پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے سی ڈی اے کی جانب سے24قیمتی پلاٹس کی خلاف ضابطہ الاٹمنٹس پر دوہفتوں میں ان پلاٹس کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے زمہ داران کے تعین کی ہدایت کردی آڈٹ حکام نے بتایا ہے کہ جو افسران فراڈ پر مبنی پلاٹس کی الاٹمنٹس میں ملوث تھے ان کے خلاف کاروائی ہونے کے بجائے انھیں سی ڈے اے میں ترقیاں دی جارہی ہے اور ایک افسر تو ممبر سی ڈی اے بننے والا ہے اجلاس کی کاروائی کے دوران ریڈ زون میں گرینڈ حیات ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے فلیٹ اور ان کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کا تزکرہ بھی ہوا ہے۔منگل کوکمیٹی کا اجلاس سینیٹر مشاہد حسین سید کی صدارت میں پارلیمینٹ ہاو¿س میںہوا وزارت کیڈ کے مالی سال 2009-10 کے حسابات کا جائزہ لیا گیا 2002سے 2024کے دوران بوکس دستاویزات پر پلاٹس کے الاٹمنٹس کے معاملے پر سی ڈی اے کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیاگرینڈ حیات ہوٹل سکینڈل بھی زیر بحث آیا۔ میاں عبدالمنان نے کہا کہ سیاستدان تو محض ایسے ہی بدنام ہیں۔ گرینڈ ہوٹل سکینڈل پر ہائیکورٹ کے فیصلے کو دیکھ لیں اصل محرکات کا پتا چل جائے گااسی گرینڈ ہوٹل میں عمران خان کا بھی فلیٹ ہے۔ جب کہ عمران خان نے یہ فلیٹ ٹیکس گوشواروں میں بھی درج نہیں کیایہ ہوٹل اسکینڈل کرپشن کا ایک بہت بڑا سکینڈل ہے۔ پانامہ کا ڈرامہ اسلام آباد میں ہونیوالی بڑی کرپشن سے توجہ ہٹانے کیلیے ہے۔ ۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔ ۔ سیکریٹری کیڈ نے کہا کہ اس سکینڈل کی ایف آئی درج ہو چکی ہے بورڈ ارکان اور پراجیکٹ انچارج کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں۔ آڈٹ حکام کا موقف تھا کہ جو پانچ ارب روپے لے کر بھاگ گیا ہے اسکا کیا بنے گا۔؟متاثرین سے سامنے آنے کیلیے کہا گیا ہے۔اراکین نے کہا کہ متاثرین میں بہت سے شرفائ ہیں جو اپنی ذرائع آمدن نہیں بتا سکتے۔ اس سکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا بہت اہم کردار ہے، قانون اور انصاف پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے نے سرائے خربوزہ میں سیکٹر ایچ سولہ اور آئی سترہ کے لئے مارکیٹ پرائس سے زائد قیمتوں پر اراضی خرید جس سے قومی خزانے کو دو ارب 67کروڑ 79 لاکھ کا نقصان پہنچا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر اپنے حکم میں پہلے چھوٹے متاثرین کو رقم کی ادائیگی کا حکم دیا تھا ،میاں عبد المنان نے کہا کہ سی ڈی اے حکم کے خلاف سب سے پہلے ساڑھے آٹھ ارب میں سے چھ ارب روپے ملک ریاض اور کھوکھر برادران کو ادائیگی کر دی، ۔آڈٹ حکام کے مطابق دو ہزار غریب متاثرین ابھی تک رو رہے ہیں،سی ڈی اے نے دو سیکٹرز کے لئے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کے حساب سے سات ہزار ایک سو اکتالیس کینال اراضی خریدی۔اراضی کی اصل مارکیٹ پرائس چار لاکھ ساٹھ ہزار روپے فی کینال ہے۔ ایف آئی اے کو 15 جولائی تک ریکارڈ نیب کے سپرد کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسی طرح نیب کو ساٹھ دن میں سیکٹر آئی 16 اور 17 کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بتائے کہ ابھی تک کتنے چھوٹے متاثرین کو ادائیگی کی گی ہے ۔
Tag Archives: imran khan
نااہلی کیس؛ الیکشن کمیشن کی عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک اور مہلت
اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 6 جولائی تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہاشم بھٹہ کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے سپریم کورٹ کا 13 جون کا حکم نامہ الیکشن کمیشن میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہاشم علی بھٹہ اور اکبر ایس بابر کی درخواستیں ایک ہی نوعیت کی ہیں، عدالت عظمیٰ بھی یہ کیس سن چکی ہے، الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر کا کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرچکا، لہذا ہاشم علی بھٹہ کی عمران خان کے خلاف درخواست بھی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم تو کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کو تیار ہیں لیکن پہلے جواب جمع کرایا جائے، اور درخواست میں دی گئی وجوہات کو تسلیم یا مسترد کیا جائے۔ہاشم علی بھٹہ کے وکیل نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پٹیشن اکبر ایس بابر سے بالکل مختلف ہے اس لئے کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے۔ دوسری جانب عمران خان کے وکیل نے ممنوعہ فنڈنگ معاملے پر جواب کے لئے پھر مہلت مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کے لئے 6 جولائی تک کی مہلت دے دی۔
”عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنا دیا “پارٹی کے بانی رکن کے بیان سے نئی بحث چھڑ گئی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اس سے وہ ہٹ چکی ہے، تحریک انصاف کے کاوکنوں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کردیے ہیں، عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنادیا ہے،تحریک انصاف میں شامل ہونے والے لوٹے الیکشن میں مسترد ہوں گے،پی ٹی آئی انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے،جنوری سے چلنے والے کیس کا عمران خان نے ابھی تک جواب نہیں دیا،انصاف اوراحتساب سے چوربھاگتا ہے،ایماندار نہیں ۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ جنوری سے چلنے والے کیس کا عمران خان نے ابھی تک جواب جمع کرایا ۔عمران خان باقی شہروں میںجلسے کرسکتے ہیں ۔جواب پردستخط کیلئے اسلام آباد نہیں آسکتے۔ عمران خان ایسے رویے سے عدالتوں کا مذاق آڑارہے ہیں۔ پی ٹی آئی انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
عمران خان نے وکیل کیوں تبدیل کیا ؟؟؟
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پارٹی اکاو¿نٹس کی تفصیلات پیش کرنے کےلئے مزید مہلت طلب کرلی۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی کی جانب سے اکاو¿نٹس کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر یہ درخواست پارٹی کے باغی اور بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے وکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آپ سے اکاو¿نٹس کی جو تفصیلات مانگی گئی تھیں وہ کیوں جمع نہیں کرائیں؟ جس پر تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک الیکشن کمیشن کے تفصیلی آرڈر کی کاپی موصول نہیں ہوئی، آئندہ درخواست پر دستاویزات جمع کرا دی جائیں گی۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ سالہا سال سے یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے، الیکشن کمیشن خود اسٹیٹ بینک سے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کرے۔ وکیل پی ٹی آئی کا دوران سماعت کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں جاری سماعت میں مصروف ہیں جس پر جسٹس سردار محمد رضا نے ان سے پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن اپنا سارا کام چھوڑ دے؟ تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور مہلت دیتے ہوئے 30 مئی تک بنک اکاو¿نٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت دے دی۔ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں عمران خان نے وکیل تبدیل کرلیا، نئے وکیل نے عدالت سے جواب جمع کرانے کےلئے مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے جواب دائرکرنے کےلئے 29 مئی کو آخری مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن نے جہلم اور ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کیا تھا ، تاہم حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی تھی۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق کے معاملے پر حکم امتناع جاری کر رکھاہے۔ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی ہے کہ پی ٹی آئی کو زیادہ کیسز میں الجھایا جائے۔حکومت پاناما کیس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ حکومت جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے، انہوں نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔
عمران خان کا کرین سے گرنا حادثہ یا کچھ اور ؟ہولناک انکشاف
عمران خان پھنس گئے ….؟
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا معاملہ تو سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی کاپی ہمیں بھی موصول نہیں ہوئی، جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے اسی انتخابی ضابطہ اخلاق پر سینکڑوں ضمنی الیکشن کرائے ہیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔
خاموشی اختیارکرنے پر کتنے پیسے عمران خان کا سنسنی خیز انکشاف
پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جیسے ہی سپریم کورٹ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کا حکم دیا، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جے آئی ٹی پر اعتراض اور وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑتا گیا۔اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سب سے پیش پیش ہے تاہم گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا ایک ‘انکشاف’ خصوصی اہمیت اختیار کرگیا۔گذشتہ روز (25 اپریل) کو پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں وزیراعظم نواز شریف نے پاناما پیپر لیکس کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔عمران خان کے فیس بک اکاو¿نٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں عمران خان کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جے آئی ٹی کے معاملے پر ‘اگر ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں تو وزیراعظم نواز شریف کے پاس بہت وسائل ہیں’۔عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ‘ہمیں اس بات کا خطرہ ہے کہ تحقیقات کرنے والے سارے ادارے ان کے ماتحت ہیں’۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق ‘اب وزیراعظم اس معاملے سے نکل نہیں سکتے تاہم اگر ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں تو ان کے پاس بہت وسائل ہیں، جب مجھے چپ کرنے کے لیے 10 ارب روپے آفر کرسکتے ہیں تو یہ اداروں کو کتنا آفر کرسکتے ہیں؟’۔
یوم تاسیس کے موقع پر کپتان کا اہم پیغام
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت قومی سیاست میں کلیدی مقام رکھتی ہے پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدل و انصاف کے قیام کا باعث بنے گا تاہم کرپشن کے خاتمے اور اقبال ؒو قائد اعظم کے پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پارٹی کے یوم تاسیں کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیاچیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف قومی سیاست میں اہم مقام رکھتی ہے اور اپنے منشور کے تحت انصاف کے پیغام نے نہ صرف عوام کو شعور دیا بلکہ کرپشن کرنے والے لیٹروں کے احتساب کیلئے ایک قومی تحریک برپا کی 21برس قبل شروع ہونے والی انصاف کی تحریک آج پاکستان عوام کی آواز بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کو کرپشن کا احتساب دینا پڑرہا ہے پانامہ تحریک کی کامیابی سے مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ ملک میں عدل وانصاف کا باعث بنے گا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کرپشن کا خاتمہ انصاف کی حکمرانی اقبالؒ اور قائد اعظم کے پاکستان کا قیام ہے جس کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
کپتان کی زردار ی پر کڑی تنقید ۔۔پیپلز پارٹی آگ بگولہ
لاہور (خصوصی رپورٹ) اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا خواب ابتدا میں ہی بکھرنا شروع ہوگیا۔ عمران خان کی زرداری پر کڑی تنقید کے بعد پیپلزپارٹی ناراض ہوگئی، پیپلزپارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ اتحادی سیاست کے لیے عمران خان کو سیاسی آداب سیکھنا ہوں گے۔ تحریک انصاف بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، سراج الحق نے بھی پیپلزپارٹی کو ہدف تنقید بنالیا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کو مضبوط کرنے کے بجائے حکومت کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں۔ جب بھی اپوزیشن قریب آنے لگتی ہے عمران خان منفی ایجنڈے پر چل پڑتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے رواداری کی سیاست کو خدا حافظ کہہ دیا۔ ایک دوسرے پر تنقید میں ایک دوسرے سے بڑھ کر فقرے بازی ہونے لگی، مخالفین کو ڈاکو، چور، سیاسی میراثی کے القاب دیئے جانے لگے، ایان علی کا نام سیاسی جماعتوں میں طعنہ زنی کے کام آنے لگا، حکومتی ٹیم پیچھے ہٹنے کو تیار ہے نہ ہی اپوزیشن رہنما ایک دوسرے کو معاف کرنے کو تیار ہیں۔ سیاسی میراثی اور دوسرے طعنے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو تقویت دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ شیخ رشید کی فقرے بازی بھی لیگی قیادت کو اشتعال دلانے کا باعث بن رہی ہے۔ مولا بخش چانڈیو کے چوروں کے سردار اور دوسرے فقرے بھی سیاست میں اشتعال پیدا کررہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کی طنزیہ گفتگو بھی کچھ کم نہیں۔ طلال چودھری، دانیال عزیز، عابد شیر علی، خواجہ آصف کو کوئی بھی روکنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ وزیراعظم کے استعفیٰ کے لیے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد سعید قاضی، مسلم لیگ (ق) کے وقاص حسن موکل اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر سے رابطہ کرکے ان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اجلاس آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن چیمبر میں ہوگا جس میں وزیراعظم کے استعفے پر مشترکہ قرارداد لانے، ایوان میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی اختیار کرنے اور ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ میاں محمود الرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو ججوں کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد دُنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، اس لیے وزیراعظم کو مستعفی ہوکر خود کو تحقیقات کے لیے پیش ہونا پڑے گا۔
دھڑن تختہ
ملکی سیاست میں بھونچال،پانامہ فیصلے کے بعد عمران خان کا دھماکہ دار اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے لئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 28 اپریل کو جلسے کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کے حوالے سے جو تاریخی ریمارکس دیئے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنے، سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا جب کہ دنیا کے کسی ملک میں اگر ججز کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی رائے دی جاتی ہے تو وزیراعظم کی پارٹی کے ممبران ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ججزکی جانب سے نوازشریف کے لیے ان ریمارکس کے بعد پارٹی ممبران کیسے عوام کے پاس جائیں گے، ڈیوڈ کیمرون کوکیا ضرورت تھی استعفی دینے کی لیکن اس نے کہا کہ میرا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جوازختم ہوگیا، سپریم کورٹ نے قطری کا خط بھی مسترد کردیا۔عمران خان نے کہا کہ عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی ہے، ایک طرف سپریم کورٹ کہتی ہے کہ انصاف کے ادارے مفلوج ہو گئے ہیں، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے تو اب یہ ہی ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے تحقیقات کریں گے، اداروں نے کام کرنا ہوتا تو نوازشریف کب کے پکڑے جا چکے ہوتے۔
مشال خان قتل ….عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز
صوابی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل ایک سازش ہے اور پختونخواحکومت انصاف کے لیے آخر حد تک جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کیا گیا، اس سازش میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، جو بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس سے قبل پرویزخٹک نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جب کہ خوشی اس بات کی ہے کہ دینی ہوں یا سیاسی لوگ سب اس بات پرمتفق ہیں کہ جن لوگوں نے یہ سنگین جرم کیا انہیں سزا دی جائے۔ ہم اس کیس میں انصاف کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اس کے ذمہ دارپی ٹی آئی سے ہوں یا کسی بھی جماعت سے، ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہچائیں گے تاکہ آئندہ توہین مذہب کا الزام لگا کرکوئی کسی کو قتل نہ کرے۔
راہیں جُدا جُدا ….عمران خان کو ایک اور جھٹکا
چکوال (خصوصی رپورٹ) چکوال کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کر دیا، عمران خان کی پی پی قیادت پر تنقید اتحاد ٹوٹنے کی وجہ بنی۔ تفصیلات کے مطابق چکوال کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کی رہایں جدا ہو گئیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پیپلز پارٹی ی قیادت پر بے جا تنقید اور الزام تراشی کی ہے ۔ پی ٹی آئی سے چکوال کے ضمنی انتخابات میں اتحاد نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کو الزام تراشی کی سیاست ترک کرنی ہو گی۔ واضح رہے کہ چکوال کے ضمنی انتخابات کے لئے پی پی پی اور پی ٹی آئی نے اتحاد کیا ہوا تھا جو اب نہیں ہو گا۔