Tag Archives: pti

جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کی ایک اور بڑی شخصیت کیخلاف بھی شکنجہ تیار ،نیب کا چونکا دینے والا اقدام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری نے چیئرمین نیب پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی تو چیئرمین نیب نے ٹکا سا جواب دیدیا۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد نے چیئرمین نیب کو پیغام بھجوایا کہ آپ کی پراسیکیوٹر جنرل اور سپیشل پراسیکیوٹر کی سمری اس وقت تک منظور نہ ہو گی جب تک میرے معاملات کلیئر نہیں ہوتے۔ ملتان میٹرو پیراگون، اورنج ٹرین اور 56 کمپنیوں کے حوالے سے آپ نے کیا کام شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ کو بند کریں۔ چیئرمین نیب نے جواب میں انہیں صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سمری منظور نہ کی تو میں خود اسے لیکر سپریم کورٹ میں چلا جاﺅں گا۔ فواد حسن فواد نے جسٹس(ر) جاوید اقبال سے کہا کہ ہم پراسیکیوٹر جنرل کی سمری واپس بھیجتے ہیں آپ اس پر نظر ثانی کریں تو چیئرمین نیب نے ایسا کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

کے پی کے اسمبلی تحلیل ۔۔؟تحریک انصا ف کے پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفے

پشاور (نیااخبار رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے اور وفاقی حکومت پر ڈالنے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل، سڑکوں پر نکلنے اور اجتماع استعفوں سمیت مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے اور مو¿قف اپنایا ہے کہ مرکز میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں‘ تمام پالیسیاں مریم نواز کے ٹیویٹس تک محدود ہیں اس لئے ملک میں امن کے قیام اور معاشی بہتری کیلئے نئے مینڈیٹ کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے۔ وفاق کو فوری انتخابات کے انعقاد پر مجبور کرنے کیلئے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے استعفے بھی حکمت عملی میں شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کیلئے کمر کس لی ہے اور باضابطہ طور پر میدان میں نکلنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق قبل ازوقت انتخابات اور اس ضمن میں وفاقی حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی غرض سے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے علامہ طاہرالقادری کی اعلان کردہ احتجاجی تحریک میں بھی بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری شوکت یوسفزئی نے تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مرکز میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں‘ تمام پالیسیاں شریف خاندان کے شاہی فرمان اور مریم نواز کے ٹویٹ تک محدود ہیں جس کے باعث حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ اندرونی خلفشار میں اضافہ ہو رہا ہے‘ امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے‘ ملکی معیشت بھی تباہی سے دوچار ہے چنانچہ ملک کو اس صورتحال سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے‘ امن اور معاشی بہتری کیلئے نیا مینڈیٹ ناگزیر ہو چکا ہے۔ مرکزی حکومت پر دباﺅ ڈالنے اور اسے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد پر مجبور کرانے کیلئے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے آپشنز بھی زیرغور ہیں اور ضرورت پڑنے پر عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پرویزخٹک گورنر خیبر پختونخواہ کو اسمبلی کی تحلیل کیلئے ایڈوائس ارسال کریں گے۔

تحریک انصاف آج اوکاڑہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی،پنڈال سج گیا

اوکاڑہ (ویب ڈیسک)تحریک انصاف انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج اوکاڑہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔اوکاڑہ کے فٹبال گراو¿نڈ میں پی ٹی آئی کی جانب سے بڑے پاور شو کے لئے پنڈال سجادیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے لیے اسٹیڈیم میں 15 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔مقامی رہنماوں کے مطابق جلسے میں 70 سے 80 ہزار کے قریب کارکنان کی آمد متوقع ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 6 کنٹینروں پر مشتمل اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔جلسے سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین خطاب کریں گے جب کہ جلسے کے لئے شرکا کو 4 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور خواتین کے لئے پنڈال میں خصوصی جگہ مختص کی گئی ہے جب کہ شرکا کو مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد جلسہ گاہ کے اندار داخلے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو اوکاڑہ میں ویلکم کرنے کے لیے مقامی رہنماو¿ں کی جانب سے شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

بڑے کھلاڑی کا بڑا اعلان ۔۔۔عدالتی فیصلہ نہیں ما نتا ،جہانگیر ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک ):تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے سپریم کورٹ فیصلے کوماننے سے انکارکردیا ہے،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”میں نہیں مانتا“۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیرترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کے فیصلے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹرسٹ ڈیڈ کی محض تشریح کی بنیاد پرمجھے نااہل قراردیا۔لندن پراپرٹی کی مکمل منی ٹریل قبول کی گئی چھپائی نہیں گئی۔لندن پراپرٹی کو2011ءسے بچوں کا اثاثہ ظاہرکردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پرلگائے گئے الزامات مستردہوئے۔ مجھ پرانسائیڈ ٹریڈنگ اور زرعی آمدن چھپانے کاالزام تھا۔ قرض معافی اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی ثابت نہیں ہوا۔ انسائیڈ ٹریڈنگ کاالزام بھی باہر پھینک دیا ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنمائ جہانگیرترین کونا اہل قراردے دیا ہے،سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیاہے۔نااہلی کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو بھی جہانگیرترین کی نااہلی کا نوٹیفکیش جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف سپریم کورٹ میں نااہلی کی درخواست مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی نے دائر کی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 405دن کیس کی سماعت ہوئی۔آج سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیس کافیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو اہل قرار دے دیاہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جہانگیرترین کو اہل قرار نہیں دیاجاسکتا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیاکہ جہانگیرترین درست جواب نہیں دے رہے تھے لہذا جہانگیرترین صادق اور امین نہیں رہے۔جہانگیرترین ایماندار شخص نہیں ہیں۔جہانگیرترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں۔جہانگیرترین نے اعتراف جرم بھی کیا اور جرمانہ بھی دیا۔واضح ہوگیاکہ جہانگیرترین کی ہی آف شورکمپنیاں ہیں۔ہائیڈ ہاو¿س کا اصل مالک جہانگیرترین ہے۔جہانگیرترین نے 50کروڑ روپے بیرون ملک منتقل کیے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ جہانگیرترین کی زرعی اراضی کیس کا فیصلہ ابھی فی الحال نہیں سنایاجارہاہے۔

تحریک انصاف میں 3کھلاڑیوں کی شمولیت نے ن لیگ کیلئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین نے سیاست میں انٹری دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔پاکستانی ڈراموں کی شہزادی کے نام سے معروف حسینہ معین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔حسینہ معین کے ساتھ ٹی وی شخصیات ظہیر خان اور یاسر مظہر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی۔عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران جہاں حسینہ معین نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، وہیں سیاستدان محفوظ النبی بھی تحریک انصاف کا حصہ ہوگئے۔تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے افراد نے چیئرمین عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔تحریکانصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر عمران خان کی حسینہ معین، ظہیر خان اور یاسر مظہر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ حسینہ معین سمیت دیگر رہنماو¿ں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔حسینہ معین اور دیگر شخصیات کی جانب سے پارٹی میں شمولیت پرعمران خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے اقدام سے پارٹی مضبوط ہوگی۔

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا ،اہم رکن باغی ،استعفیٰ بھی دیدیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے پی ٹی آئی کی مغربی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔پیر کو پی ٹی آئی رہنما رائے حسن نواز کو مغربی پنجاب کے صدر بنانے کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی ،رائے حسن نواز کے وکیل نے استعفیٰ کی کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جبکہ درخواست گزار حاجی ایوب اور محمد جہانگیر کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس استعفیٰ کے بعد اب کوئی اعتراض نہیں۔الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔

حکومت اپنی مدت سے قبل ہی ختم ؟کپتان کا پریس کانفرنس میں دبنگ انکشاف

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے، اگر ایسا ہوا تو 90 دن میں الیکش کرائے جائیں۔خان پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کونسا آئین کہتا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن ہونے چاہیے، اگر حکومت چلی جاتی ہے تو آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن کرائے جائیں۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے زیادہ تر لوگ نواز شریف کے ساتھ نہیں اور زیادہ تر لوگ عدلیہ پر خودکش حملہ کرنے کے حامی نہیں۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان 300 ارب روپے کی کرپشن سے تکنیکی طور پر بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز سے بچنے کے لئے شریف خاندان جتنے ہتھکنڈے استعمال کرے گا، عوام کا ان کی کرپشن پر اتنا یقین پختہ ہوگا جب کہ شریف مافیا وی ا?ئی پی طریقوں سے اپنے خلاف احتساب کا رخ پھیرنا چاہتا ہے۔

جہانگیر ترین نا اہلی کیس ،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی نا اہلی کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے تحریری جواب اور ان کی ٹرسٹ ڈیڈ میں تضاد ہے۔جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ میں کہاں لکھا ہے کہ جائیداد کو کرائے پر نہیں دیا جا سکتا؟ عدالت نے ٹرسٹ کے لیے شائنی ویو کو دئے گئے چیک کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ یہ چیک کس حق میں ڈرا ہوئے؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جہانگیر ترین ٹرسٹ کی انکم کسی کو دینے کی ہدایت دیں، کیا جہانگیر ترین کا ٹرسٹ پر کنٹرول نہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ جہانگیر ترین کمپنی کے بینیفیشل نہیں ہیں۔سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ پیسہ قانونی طریقے سے بھیجا گیا ، جہانگیر ترین نے تمام منی ٹریل بتائی ، ہو سکتا ہے کہ اثاثہ اآپ کا ہو لیکن ظاہر نہ کیا گہا ہو۔ کاغذات نامزدگی میں کسی کو بینیفشری نہیں بتایا گیا، جسٹس عمر عطا نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ٹیکس اتھارٹی کو بچوں کے بینیفشری ہونے کا بتایا ، ان کو اپنے گوشواروں میں ٹرسٹ کو ظاہر کرنا چاہئیے تھا ، چیف جسٹس نے کہا کہ جہانگیر ترین نے رقم ٹرسٹ کو نہیں بھیجی ، بلکہ براہ راست آف شور کمپنی کو بھیجی۔جس پر جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا ٹرسٹ خود ایک قانونی ادارہ ہے ، جسٹس عمر عطا نے کہا کہ ٹرسٹ کے کاغذات میں کسی کو بینیفیشری نہیں بنایا گیا۔ ٹرسٹ ڈیڈ میں صاف ظاہر ہے کہ دو لائف ٹائم بینیفیشری ہیں۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ اکاو¿نٹنگ مقاصد کے لیے بچوں کو بینیفیشل آنر ظاہر کیا۔جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ میں ڈرافٹنگ میں غلطیوں پر عدالت سے معافی مانگتا ہوں۔میں نے رضا کارانہ طور پر آف شور کمپنی ظاہر کی۔ ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں عدالت کی آبزرویشن سے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ جس کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ٹرسٹ بچوں کا اثاثہ نہیں ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ جہانگیر ترین کا تحریری جواب دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ ان کے تحریری جواب اور ٹرسٹ ڈیڈ میں تضاد ہے۔ عدالت نے جہانگیر ترین اہلیت کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

این اے 4 کپتان نے پھر بولڈ کر دیا

پشاور (رپورٹنگ ٹیم ‘مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور این اے 4ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، ن لیگ، پیپلزپارٹی، اے این پی ، جماعت اسلامی کو شکست تحریک انصاف کے ارباب عامر 47586ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں۔نون لیگ کے ناصر موسی زئی 25267ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔اے این پی کے خوشدل خان 25143ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ پیپلزپارٹی کے اسد گلزار کے 12802ووٹ لے چوتھے نمبر پر ہیں۔ آزاد امیدوار شفیق امینی 9169ووٹ لے کرپانچویں نمبر پرہیں۔ جماعت اسلامی کے واصل فاروق 7241ووٹ لے کر چھٹے نمبر پرہیں۔ آزاد امیدوار الحاج لیاقت علی نے 4116ووٹ لے کر ساتویںنمبر پر ہیں۔ غیر سرکاری حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے ارباب عامر، اے این پی کے خوشدل خان، مسلم لیگ (ن) کے ناصر خان موسیٰ زئی اور پیپلز پارٹی کے اسد گلزار سمیت کل 14 امید وار میدان میں تھے۔ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 3 لاکھ 98 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 269 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے جب کہ نتائج کے لئے پہلی بار الیکٹرانک مشین کا استعمال کیا گیا۔ پولنگ کے دوران امیدواروں اور ووٹرز کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، لوگ کھلے عام ہتھیار لے کر پولنگ اسٹیشن میں پھرتے رہے جب کہ ووٹرز کی جانب سے موبائل فون کا بھی بھر پور استعمال کیا گیا لیکن پولنگ اسٹیشنز پر موجود عملے نے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہی، پولنگ کےلئے پولنگ سٹیشنوں پر مرد حضرات کیساتھ خواتین کا بھی کافی رش رہا،جبکہ بزرگ، خواتین اور معذورا فراد بھی ووٹ ڈالنے آئے،تاہم پولنگ کے دوران بعض مقامات پر بدنظمی دیکھنے میں آئی اور مختلف علاقوں سے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بڈھ بیر میں کسی اور کا ووٹ ڈالنے کی کوشش میں پولیس اہلکار پکڑا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما گلزار احمد کی موت کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب لڑنے کے لئے 14 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے 9 آزاد اور5 کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔حلقے میں تین جماعتوں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔اس دوران بڈھ بیر،ارمڑ،موسیٰ زئی ،ہزارخوانی ،پھندو،باغوانان ،متنی اورترناب کے پولنگ سٹیشنوں پربہت زیادہ رش دیکھنے میں آیااس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حلقے میں سیکیورٹی کے لئے پولیس کے 7 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات رہے ۔یہ حلقہ تین لاکھ 97 ہزار 904 رجسٹرڈ ووٹروں پر مشتمل ہےجہاں پر2لاکھ 35ہزار164مرداور1لاکھ 62ہزار740خواتین ووٹرز ہیں یہ حلقہ زیادہ تر مضافاتی علاقوں پر مشتمل ہے جو ایک طرف قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے ملا ہوا ہے اور اس میں قبائلی علاقہ جات ایف آر پشاور بھی آتا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اےن اے چار کے ضمنی انتخاب کے لئے 35پولنگ سٹیشنوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کااستعمال کیایہاں پرپولنگ سٹیشنوں پر269پریذائیڈنگ افیسر،837اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افیسراور837پولنگ افیسرزاپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ ان پولنگ سٹیشنزپر امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے اورکیلئے تقریباً سات ہزارسکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار گلزار خان نے مسلم لیگ (ن) کے موجودہ امیدوار ناصر خان موسی زئی کو 34 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی ، عام انتخابات میں ناصر خان موسیٰ زئی 20 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے تھے جبکہ تیسری پوزیشن جماعت اسلامی نے لی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاورمیں این اے 4 میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر امیدوار ارباب عامر ایوب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج این اے 4 کی جیت مشترکہ اپوزیشن کیخلاف بڑی کامیابی ہے، اس کامیابی پر تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور پوری ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پشاور میں این اے4 کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبرپختوانخوا کی عوام پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکردگی پر پورا یقین رکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آج این اے 4 کی جیت مشترکہ اپوزیشن کیخلاف بڑی کامیابی ہے۔

لندن میں تحریک انصاف کی اہم ترین شخصیت کا عالیشان محل، مالیت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لندن(خصوصی رپورٹ)پاکستانی میڈیا نے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے مبینہ گھر ڈھونڈ نکالے ، انکی مالیت کم وبیش لین پانڈز اور 12ایکڑ پر مشتمل ہے ، جہانگیر خان ترین کا مبینہ گھر لندن کے امیر ترین افراد کے گھروں کے درمیان ہے ۔ معروف صحافی مرتضی علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جہانگیر خان ترین کی ملکیت اس جائیداد کی مالیت کم وبیش 7بلین پانڈ ز ہے جبکہ یہ جائیداد لندن سے باہر نیوبری کے علاقے میں موجود ہے، ہائیڈ ہاس نامی جائیداد جہانگیر ترین کے بیٹوں کی ملکیت ہے جبکہ اس فارم ہاس میں گھوڑوں کے اصطبل بھی موجود ہیں اور اس فارم ہاس کو سیرگاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔2011 میں اس پلاٹ کو حاصل کیا گیا جبکہ 2012 میں اس پراپرٹی کو گرا کر دوبارہ بنا دیا گیا تھا، اس کے 2بڑے گیٹ ہیں، اس میں گھوڑوں کا اصطبل بھی ہے اور یہاں گھوڑے بھی موجود ہیں۔

’حکومت جاتی ہے تو جائے‘۔۔۔۔عمران خان کا ایسا اعلان کے حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

پشاور (ویب ڈیسک)عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری چار دن سے پشاور کے چکر لگا رہے ہیں اور زرداری کرپشن کی بات کررہے ہیں جسے میں قیامت کی نشانی سمجھتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری تم بہت بڑے ڈاکو ہو، میں سندھ آرہا ہوں اور لوگوں کو تیار کررہا ہوں تاکہ خوف کی زنجیریں ٹوٹ جائیں۔انہوں نے کہا کہ قوم ٹیکس دیتی ہے اور یہ ملک کا پیسہ لے کر باہر لے جاتے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو میں بتاتا ہوں کہ اس لیے نکالا کہ 300 ارب قوم کا چوری کرکے باہر لے گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں اقامہ کی وجہ سے نکالا گیا تو ان کا منی لانڈرنگ کا طریقہ ہی اقامہ ہے جس ذریعے سے پیسہ منی لانڈرنگ کرکے باہر لے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد کی عدالت پر ہلہ بولا گیا جس میں جج جان بچا کر باہر بھاگا کیوں کہ ان کی کوشش ہے کہ احتساب سے بچ جائیں، اگر منی لانڈرنگ میں نواز شریف کو سزا ہوجاتی ہے تو 300 ارب روپے سے زیادہ پیسہ ضبط ہوکر پاکستان آجائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ’یہ اپنا پیسا بچانے کے لیے سپریم کورٹ اور فوج کو بدنام کررہے ہیں۔وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی تم وزیراعظم ہو یا شریف خاندان کے درباری؟ شاہد خاقان عباسی کی حکومت جاتی ہے تو جائے مگر ہم پاکستان سے جمہوریت جانے نہیں دیں گے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے پختون خوا پر بڑا ظلم کیا ہے اور کے پی اور فاٹا کے انضمام کی مخالفت کی لیکن اب ہم پرویز خٹک کے ساتھ مل کر فاٹا کے انضمام کے لیے پورا زور لگائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسفند یار ولی، نواز شریف، فضل الرحمان اور آصف زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں اور یہ سب مجھے کہتے ہیں کہ کہ میں انہیں گالیاں دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں انصاف کا انقلاب آئے گا، یہ ہی پاکستان عظیم ملک بنے گا اور جب تک ادارے قانون کے دائرے میں کام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اسی لیے ہم اداروں کومضبوط کریں گے۔

تحریک انصاف کی ریلی میں شرمناک اقدام،سنسنی خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی کی ریلی بدنظمی کا شکار، تلخ کلامی کے بعد کارکنوں میں لاتیں گھونسے اور مکے چل گئے۔ داتا دربار کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں دھکم پیل کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا۔ سینئر کارکنوں نے بڑی تگ و دو کے بعد حالات پر قابو پایا۔ ریلی کے دوران عمران خان کے ٹرک میں خرابی پیدا ہوگئی۔ جس پر عمران خان کو شرکاءسمیت ٹرک سے اترنا پڑا اور وہ ساتھیوں سمیت دوسرے ٹرک میں سوار ہوگئے۔ ریلی کی سست رفتاری پر عمران خان نے مزاحیہ فقرہ کس دیا ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے گاڑی کو نون لیگ کی طرح دھکا لگانا پڑے گا، تب ہی چلے گا۔عمران خان کی ریلی میں نواز شریف کی تقریر بھی گونجتی رہی۔

اہم خاتون شخصیت کے 2بھائیوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،کس پارٹی میں جارہے ہیں

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق کے بھائیوں ملک اخلاق اعوان اور محمد مالک اعوان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری طاہر اختر اعوان کی قیادت میں پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ سے ان کی رہائش گاہ لالہ موسیٰ میں ملاقات کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اعلان کیا۔