تازہ تر ین
imran-khan

عمران خان نے وکیل کیوں تبدیل کیا ؟؟؟

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پارٹی اکاو¿نٹس کی تفصیلات پیش کرنے کےلئے مزید مہلت طلب کرلی۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی کی جانب سے اکاو¿نٹس کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر یہ درخواست پارٹی کے باغی اور بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے وکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آپ سے اکاو¿نٹس کی جو تفصیلات مانگی گئی تھیں وہ کیوں جمع نہیں کرائیں؟ جس پر تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک الیکشن کمیشن کے تفصیلی آرڈر کی کاپی موصول نہیں ہوئی، آئندہ درخواست پر دستاویزات جمع کرا دی جائیں گی۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ سالہا سال سے یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے، الیکشن کمیشن خود اسٹیٹ بینک سے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کرے۔ وکیل پی ٹی آئی کا دوران سماعت کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں جاری سماعت میں مصروف ہیں جس پر جسٹس سردار محمد رضا نے ان سے پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن اپنا سارا کام چھوڑ دے؟ تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور مہلت دیتے ہوئے 30 مئی تک بنک اکاو¿نٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت دے دی۔ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں عمران خان نے وکیل تبدیل کرلیا، نئے وکیل نے عدالت سے جواب جمع کرانے کےلئے مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے جواب دائرکرنے کےلئے 29 مئی کو آخری مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن نے جہلم اور ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کیا تھا ، تاہم حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی تھی۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق کے معاملے پر حکم امتناع جاری کر رکھاہے۔ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی ہے کہ پی ٹی آئی کو زیادہ کیسز میں الجھایا جائے۔حکومت پاناما کیس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ حکومت جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے، انہوں نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv