Tag Archives: imran khan

ملکی سیاست میں بھونچال،پانامہ فیصلے کے بعد عمران خان کا دھماکہ دار اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے لئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 28 اپریل کو جلسے کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کے حوالے سے جو تاریخی ریمارکس دیئے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنے، سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا جب کہ دنیا کے کسی ملک میں اگر ججز کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی رائے دی جاتی ہے تو وزیراعظم کی پارٹی کے ممبران ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ججزکی جانب سے نوازشریف کے لیے ان ریمارکس کے بعد پارٹی ممبران کیسے عوام کے پاس جائیں گے، ڈیوڈ کیمرون کوکیا ضرورت تھی استعفی دینے کی لیکن اس نے کہا کہ میرا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جوازختم ہوگیا، سپریم کورٹ نے قطری کا خط بھی مسترد کردیا۔عمران خان نے کہا کہ عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی ہے، ایک طرف سپریم کورٹ کہتی ہے کہ انصاف کے ادارے مفلوج ہو گئے ہیں، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے تو اب یہ ہی ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے تحقیقات کریں گے، اداروں نے کام کرنا ہوتا تو نوازشریف کب کے پکڑے جا چکے ہوتے۔

مشال خان قتل ….عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز

صوابی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل ایک سازش ہے اور پختونخواحکومت انصاف کے لیے آخر حد تک جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کیا گیا، اس سازش میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، جو بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس سے قبل پرویزخٹک نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جب کہ خوشی اس بات کی ہے کہ دینی ہوں یا سیاسی لوگ سب اس بات پرمتفق ہیں کہ جن لوگوں نے یہ سنگین جرم کیا انہیں سزا دی جائے۔ ہم اس کیس میں انصاف کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اس کے ذمہ دارپی ٹی آئی سے ہوں یا کسی بھی جماعت سے، ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہچائیں گے تاکہ آئندہ توہین مذہب کا الزام لگا کرکوئی کسی کو قتل نہ کرے۔

راہیں جُدا جُدا ….عمران خان کو ایک اور جھٹکا

چکوال (خصوصی رپورٹ) چکوال کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کر دیا، عمران خان کی پی پی قیادت پر تنقید اتحاد ٹوٹنے کی وجہ بنی۔ تفصیلات کے مطابق چکوال کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کی رہایں جدا ہو گئیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پیپلز پارٹی ی قیادت پر بے جا تنقید اور الزام تراشی کی ہے ۔ پی ٹی آئی سے چکوال کے ضمنی انتخابات میں اتحاد نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کو الزام تراشی کی سیاست ترک کرنی ہو گی۔ واضح رہے کہ چکوال کے ضمنی انتخابات کے لئے پی پی پی اور پی ٹی آئی نے اتحاد کیا ہوا تھا جو اب نہیں ہو گا۔

اہم ترین معاملے پر عمران خان زرداری کے حامی نکلے ….سیاسی حلقوں میں دھماکے دار انٹری

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان حسین حقانی کے انکشافات، میمو گیٹ اور نیوز لیکس کے معاملات پر برہم نظر آئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے وہی بات کی ہے جو نیوز لیکس میں کی گئی، سیاست دانوں کی پرانی عادت ہے کہ یہ امریکہ اور بھارت کو خفیہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم تو آپ کے ساتھ ہیں لیکن فوج خلاف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی فوج کو بدنام نہ کیا جائے، اگر مسائل ہیں تو فوج سے بات کی جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب نواز شریف کا آلہ کار ہے، آصف زرداری نے درست دھمکی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نیا دور شروع ہو گا۔عمران خان نے قطری بزنس پارٹنر کو دو سو ارب کا پورٹ قاسم کا ٹھیکہ دینے پر عدالت میں جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے سعید احمد کو نیشنل بنک کا صدر بنا دیا گیا ہے۔بعد ازاں لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے انتخابی اصلاحات سمیت 10 مطالبات پیش کرنے کا اعلان بھی کیا، کہتے ہیں منظوری تک الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاناما کے معاملے پر کمیشن بنا تو یقینی بنائیں گے کہ وزیر اعظم عہدے پر نہ ہوں۔

ناصر درانی بارے اہم خبر ….عمران خان افسردہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ناصر درانی ریٹائر ہورہے ہیں ¾جدا ہوتے دیکھ کردل افسردہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سبکدوش ہونے والے خیبرپختونخوا کے آئی جی ناصردرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصردرانی ریٹائرہورہے ہیں ناصر درانی کو جدا ہوتے دیکھ کر دل افسردہ ہے کیونکہ پختونخوا پولیس کوپروفیشنل فورس بنانے میں ناصردرانی نے انتھک محنت کی۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ہمارا فخرہے، ایسی فورس بنانے پرناصر درانی کے شکرگذارہیں، ناصردرانی نے ثابت کیا ہے کہ ”ذرا نم ہو تویہ مٹی بڑی ذرخیزہے ساقی“ قابل افسران کوموزوں ماحول فراہم کیا جائے تووہ عالمی معیارکا ادارہ دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قابلیت کی جگہ ذاتی وفاداری کومعیاربنا کرنوازحکومت ریاستی ادارے تباہ کررہی ہے اوراسی وجہ سے شریف پنجاب میں اداروں کو پیشہ وارانہ خطوط پراستوارکرنے میں ناکام رہے ہیں۔