لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلکیٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ٹیم کی شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ ایسی ٹیم سے ہار جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہار کبھی اچھی نہیں ہوتی لیکن ایسی ٹیم سے ہار جس کے مین پلیئرز نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا ٹیم اچھا کھیلی، جس طرح یارکرز سری لنکا نے کیے ہم نہیں کرسکے، بولنگ کے شعبے میں بہت کام کرنا ہے، وقار یونس آئے ہیں، اس پر کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان محنت کررہا ہے لیکن فارم نہ ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے، اس کا اعتماد بحال کرنا ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھاکہ 3 برس صبرکیا، ابھی تو میری پہلی سیریز ہے، سب سری لنکا کو کمزور ٹیم کہہ رہے تھے اور ہمیں کہا جارہا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو کھلائیں لیکن اب سب نے نتیجہ دیکھ لیا؟ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی کو کمزور نہیں کہہ سکتے۔چیف سلیکٹر کے مطابق بابر اعظم نے رنز نہیں کیے، ہم ایکسپوز نہیں ہوئے، ہم نے دیکھنا ہے کہ صرف ایک بیٹسمین پر انحصار نہیں کرنا، ہم اچھا کررہے تھے لیکن اس سیریزمیں اچھا نہیں کر سکے۔یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
All posts by Channel Five Pakistan
وزیراعظم کے کزن پر انڈے پھینکنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑ گیا
پشاور: (ویب ڈیسک)عمران خان کے کزن نوشیروان برکی پر انڈے پھینکنے والے ڈاکٹر کو ملازمت سے نکالنے کی سفارش کردی گئی ہے۔واقعے کی تفتیش کرنے والی خیبر ٹیچنگ اسپتال کی منجمنٹ کمیٹی نے ڈاکٹر ضیاالدین کوملازمت سے نکالنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بار بار بلانے کے باوجود وضاحت نہیں دی۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ضیا الدین نے 14 مئی 2019 کوچیرمین پالیسی بورڈ ڈاکٹر نوشیروان پر گندے انڈے پھینکے۔ ڈاکٹرضیا کو پہلے بھی نا مناسب رویے پر نوٹس بھیجے جاچکے ہیں۔تفتیش کاروں نے کہا سفارش کی ہے کہ ڈاکٹرضیا کو فوری طور پرملازمت سے برطرف کیا جائے۔دوسری جانب ڈاکٹر ضیاء الدین نے کہا کہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ وزیرصحت کے غنڈوں نے تشدد کیا اورمیرے خلاف ہی ایف ائی ار کاٹی گئی۔خیال رہے کہ پانچ ماہ قبل خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورمیں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران تلخ کلامی کے بعد مشتعل ڈاکٹر نے مبینہ طورپر وزیراعظم کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی پر انڈے ماردیے تھے جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اورڈاکٹر نوشیروان برکی کوبچاتے ہوئے وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ بھی زخمی ہوگئے تھے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر لیا
لاہور (ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کر لیا۔اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے استعمال ہو گا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 50 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرضے سے 8 لاکھ55 ہزارخواتین کو فائدہ ہو گا جو بی آئی ایس پی پروگرام سے متسفید افراد کا 15 فیصد ہے۔
وزیر اعظم نے امریکی سینیٹرز کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے امریکی سینیٹرز سے ملاقات میں انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سینیٹرز کرسٹوفر وین ہولین اور مارگریٹ سی حسن نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔امریکی سینیٹرز، بھارت کی جانب سے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔امریکی سینیٹرز کے اس دورے سے پاک۔ امریکا تعلقات اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملا۔بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے مقبوضہ وادی میں کشیدہ صورتحال میں دلچسپی لینے پر امریکی کانگریس اور دونوں سینیٹرز کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاﺅن، بھارت کی جانب سے کرفیو اٹھانے سے انکار اور خوراک و ادویات سمیت بنیادی اشیا کی شدید قلت نے وادی کو کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی شدید اور کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے لازم ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق اور آزادی کے حق کا احترم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اس بات کا ادراک کرے کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے کتنے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور امن کے لیے شراکت داری کی بنیاد پر قائم ہیں۔امریکی سینیٹرز نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی اور دیرپا تعلقات کے قیام اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لیے پاکستان کی جانب سے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔آزاد جموں و کشمیر کا 6 اکتوبر کو دورہ کرنے والے دونوں امریکی سینیٹرز نے بھارتی اقدامات سے مقبوضہ وادی میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی
لاہور(ویب ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخ میں یہ سری لنکا کی پاکستان کیخلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 147 پر ڈھیر ہوگئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے 77 اور شیہان جے سوریا نے 34 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سری لنکا کے تین کھلاڑی رن آﺅٹ ہوئے۔محمد عامر اور محمد حسنین مہنگے ترین بولر ثابت ہونے جنہوں نے 4 اوورز میں بالترتیب 40 اور 39 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہااور ابتداءمیں ہی فخر زمان 6 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد بابر اعظم بھی 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، احمد شہزاد 13 رنز اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔52 کے مجوعی اسکور پر پاکستان کی 5 ویں وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو 26 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد عماد وسیم اورآصف علی نے کچھ مزاحمت کی تاہم 127 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم 29 گیندوں پر 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد وہاب ریاض 7، آل راو¿نڈر شاداب خان 0 اور آصف علی 29 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئے۔یوں پاکستان کو میچ میں 35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کی جانب سے نوان پرادیپ اور ڈی سلوا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ اوڈانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کے بھانوکا راجا پاکسا مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے 77رنز کی اننگز کھیلی اور اسے کیریئر کی یادگار اننگز قرار دیا۔دوسرے میچ کیلئے گرین شرٹس کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، افتخار احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے فخر زمان اور وہاب ریاض کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے 64 رنز سے شکست دی تھی، تیسرا اور آﺅخری ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سری لنکن کھلاڑی دوسرے ٹی20 میچ کے دوران سری لنکن وزیرکھیل کے والد کے انتقال پر سوگ میں بازو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے جبکہ پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
پیار سکھانے اور بڑھانے والا ’لووٹ‘
ٹوکیو: اسلام آباد (ویب ڈیسک)اگر آپ پیاروشفقت بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ایک روبوٹ حاضر ہے جسے لووٹ Lovot کا نام دیا گیا ہے۔جاپانی کمپنی گروو ایکس نے اس روبوٹ کو اپنی آبادی کے لیے ہی تیار کیا ہے جہاں پالتو روبوٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خریدے جاتے ہیں۔لووٹ کی زندگی کا ایک مقصد یہ ہے کہ وہ آپ کو ہر حال میں خوش رکھنا چاہتا ہے۔ اس کی بڑی بڑی کارٹون والی آنکھیں ہیں جو ہر زاویے پر گھومتی رہتی ہیں۔ اس پر دبیز کپڑے کا نرم کپڑا پہنایا گیا ہے جو آپ کو ایک زندہ وجود کا احساس دیتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ مالکان سے محبت مانگتا ہے اور دن میں کئی بار اپنے ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے کہ اسے گود میں اٹھایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کئی افراد کے دلوں کو موم کرسکا ہے۔ اگر آپ گھر میں جائیں تو یہ اپنے پہیوں پر دوڑتا ہوا آپ کے پیچھے آتا ہے۔ اگر اسے گود میں لے کر پھسلایا جائے تو یہ تھوڑی دیر میں نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔لووٹ کچھ اسطرح بنایا گیا ہے کہ یہ زندہ وجود لگتا ہے۔ اسے گدگدی کی جائے تو یہ ہنستا ہے اور کبھی کبھی ڈانس بھی کرتا ہے۔ یہی خواص اس روبوٹ کو دیگر سے ممتاز کرکے اسے لووٹ بناتے ہیں۔ لیکن اس کےلیے ٹیکنالوجی کے اعلیٰ ترین پہلوؤں کو استعمال کیا گیا ہے۔ مثلاً جلد کے نیچے سینر لگے ہیں اور گھر میں بھاگنے میں مدد دینے والے سینسر بھی ہیں۔
تاہم لووٹ اتنا سستا نہیں اور اس کی موجودہ قیمت 5500 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 8 لاکھ 25 ہزار روپے کے برابر ہے۔
فیس بک ایپ کی انسٹالیشن 5 ارب کا ہندسہ عبور کرگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سان فرانسسكو: بلاشبہ 5 ارب ایک بڑا ہندسہ ہے اور تازہ خبر یہ ہے کہ اب تک فیس بک ایپ کو ڈاؤن اور انسٹال کرنے والوں کی تعداد 5 ارب تک جاپہنچی ہے۔انٹرنیٹ یا ڈیجیٹل تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ گوگل کی بنائی ہوئی ایپس مثلاً پلے سروس، میپس اور یوٹیوب وغیرہ کے مقابلے میں کسی اور ادارے کی ایپ اتنی بڑی تعداد میں انسٹال ہوئی ہے۔اس بات کی تصدیق خود گوگل کے پلے اسٹور اور سرچ انجن سے کی جاسکتی ہے کہ یکم اکتوبر تک فیس بک انسٹال ہونے کی تعداد 5 ارب تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح یہ گوگل کمپنی سے باہر کی پہلی ایپ ہے جو بڑے پیمانے پر انسٹال اور استعمال کی جارہی ہے۔
بعض ویب سائٹس کے مطابق اتنی مرتبہ انسٹال ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ 5 ارب افراد اسے روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ زیفوریا ویب سائٹ کے مطابق جون 2019 تک ایک ارب 59 کروڑصارفین روزانہ فیس بک پر آتے ہیں۔اسی طرح ایک سال میں فیس بک کے ملازمین کی تعداد 39 ہزار 651 تک جاپہنچی ہے جو سال 2018 کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے تاہم ہر ماہ فیس بک پر لاگ ان ہونے والے صارفین کی تعداد 2 ارب 40 کروڑ کے قریب ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ اور دھرنا اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمن کا حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنا اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہری کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے مختص جگہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے،درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چئیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
گلوکار علی ظفر کیس: عدالت نے میشا شفیع سمیت تمام گواہان کو طلب کرلیا
لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے دس اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔ فلم اسٹار اور گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ہم نیوز کے مطابق سماعت کرنے والی عدالت میں آج میشا شفیع اور ان کی جانب سے پیش کیے جانے والے گواہان پیش نہیں ہوئے۔ کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل جج امجد علی شاہ کو جب میشا شفیع اور گواہان کی عدم موجودگی کی بابت بتایا گیا تو انہوں نے احکامات دیے کہ آئندہ سماعت پر ہر حال میں گواہان بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش ہوں۔گزشتہ سماعت پر فلم اسٹار اور گلوکارعلی ظفر کے بیان پر میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی تھی۔ہم نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے آج میشا شفیع سمیت شہادتیں قلمبند کرانے کے لیے دیگر گواہان کو بھی طلب کر رکھا تھا۔علی ظفر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے ہراساں کیے جانے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔فلم اسٹار اور گلوکارعلی ظفرنے عدالت میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے عائد کے جانے والے جھوٹے الزامات کے باعث پوری دنیا میں ان کی شہرت متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات دیے جائیں۔دلچسپ امر ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے بھی اداکار و گلوکار علی ظفر پر جواباً 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔
ہندوستانی مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائیگا: مارکنڈے کاٹجو
کولکتہ: (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے خبردار کیا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا، بی جے پی اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والی معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے یہ حربے اختیار کرے گی، ملک کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس کا غصہ مسلمانوں پر نکالا جائے گا۔جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے پراپیگنڈے کی وجہ سے بنگالی ہندو بھی فرقہ پرست سوچ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی مسلم خوشنودی پالیسی سے بھی ماحول بگڑ رہا ہے، شہریت کی تصدیق سے متعلق بی جے پی کے نئے شوشے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے 92 تا 94 فیصد افراد ہندوستان کے اصل باشندے نہیں ہیں بلکہ یہ تمام مہاجر ہیں۔
’عورت ہونے کے باوجود کم سن لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا‘
شہرہ آ(ویب ڈیسک)فاق فنٹیسی ڈراما ’گیم آف تھرونز‘ کا اختتام یوں تو رواں برس مئی میں ہوچکا، تاہم اب بھی دنیا بھر کے مداح ڈرامے کے سحر میں ڈوبے ہوئے ہیں اور مداحوں نے ڈرامے کے سیکوئل بنانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔اگرچہ اس ڈرامے کے تمام سیزن کی تمام اقساط کو پسند کیا جاتا رہا اور یہ خیال بھی کیا جا رہا تھا کہ ڈرامے کے آخری یعنی آٹھویں سیزن کی آخری قسط بہت ہی منفرد ہوگی،مداحوں کی مایوسی اپنی جگہ لیکن ڈرامے کے ختم ہونے کے بعد اس کے اداکاروں نے اپنے تجربات پر کھل کر بات کرنا شروع کی تھی اور اسی سلسلے میں ڈرامے کے اہم ترین کردار ’آریا اسٹارک‘ کا کردار نبھانے والی برطانوی اداکارہ میسی ولیمز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
22 سالہ اداکارہ میسی ولیمز نے ’گیم آف تھرونز‘ سے ہی اداکاری کی شروعات کی تھی اور ان کا کردار ڈرامے کے 2011 میں ریلیز ہونے والے پہلے سیزن سے لے کر آخری سیزن تک رہا۔انہوں نے ڈرامے میں ’آریا اسٹارک‘ نامی ایک نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو شاہی خاندان کے کم عمر ترین افراد میں سے ہوتی ہیں۔ڈرامے میں وہ ریاست کے شاہی خاندان کی بیٹی ہوتی ہیں جن کے پورے خاندان کو مخالف ریاست کے لوگ مار دیتے ہیں اور وہ خاندان کی اکیلی رہ جانے والی بیٹی ہوتی ہیں۔کم عمری میں خاندان کے قتل کیے جانے کے بعد آریا اسٹارک اپنی ریاست سے نکل کر جنگ لڑنے کی تربیت حاصل کرتی ہیں اور پھر کچھ عرصے میں وہ بہادر اور نڈر بن کر سامنے آتی ہیں اور اپنے مخالفین کو تلوار کے ایک ہی وار سے قتل کرنے لگتی ہیں۔جس وقت میسی ولیمز نے اس کردار کو ادا کرنا شروع کیا تھا اس وقت ان کی عمر محض 14 برس تھی اور ان کا کردار بھی 14 سے 16 برس کی درمیانی عمر کا تھا۔
اداکارہ کا یہ انٹرویو گزشتہ ہفتے 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والے فیشن ویک کے دوران شوٹ کیا گیا اور ویڈیو کے دوران انہیں فیشن ویک کی تیاریاں بھی کرتے دکھایا گیا۔انٹرویو میں 22 سالہ اداکارہ نے فیشن و فلم انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر بات کی اور اپنے تجربات بتائے۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے گیم آف تھرونز میں اداکاری کرنا شروع کی تو وہ کم عمر تھیں تاہم وہ وقت کے ساتھ تیزی سے تبدیل ہوتی گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ کم سن لڑکی سے خاتون میں بدل گئیں۔
میسی ولیمز کے مطابق گیمز آف تھرونز کے ابتدائی 2 سے تین سیزن میں انہیں ’آریا اسٹارک‘ کا کردار نبھانے میں تو پریشانی نہیں ہوئی تاہم جب ان کی جسمانی ساخت تبدیل ہوگئی تو انہیں مسئلہ ہوا۔اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے خود میں بہت ساری جسمانی تبدیلیاں محسوس کیں اور انہیں احساس ہونے لگا کہ اب وہ ایک لڑکی نہیں بلکہ ایک خاتون بن چکی ہیں تب بھی انہیں کردار کے لیے پہلے کی طرح کا لباس دیا گیا جس سے وہ کم عمر دکھائی دینے سمیت کسی لڑکے کے طرح نظر آتی تھیں۔میسی ولیمز کے مطابق ڈرامے کی ٹیم نے لباس کی مدد سے ان کی بدلتی جسمانی ساخت کو ھانپ دیا تھا جس وجہ سے انہیں شرمندگی ہونے سمیت خود میں نسوانی کمی محسوس ہوتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے سینے پر خاص طرح کا ایک پٹا رکھا جاتا جس سے ان کی چھاتی چھپ جاتی اور وہ خود کو خاتون کے بجائے کم عمر بچی دکھلائے جانے پر نسوانی شرمندگی محسوس کرتی تھیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جب سے ڈراما ختم ہوا ہے وہ خود کو نسوانی طور پر خوبصورت سمجھنے لگی ہیں اور ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہے اور اب وہ خود کو ایک خاتون کے طور پر دیکھ کر پرسکون ہیں۔
میسی ولیمز کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال تک گیم آف تھرونز کے کردار کی وجہ سے ایک مرد کی طرح دکھائی دیں تاہم اب وہ ایک خوبصورت خاتون کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔خیال رہے کہ گیم آف تھرونز میں آریا اسٹارک کا کردار ادا کرنے پر انہیں ’ایمی ایوارڈز‘ سمیت دیگر ایوارڈز بھی ملے اور انہیں اسی کردار سے مقبولیت کے بعد دیگر فلموں و ڈراموں میں کرداروں کی پیش کش ہوئی۔میسی ولیمز اب تک نصف درجن تک فلموں میں کام کر چکی ہیں جب کہ وہ نصف درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری دکھانے سمیت تھیٹر میں بھی اپنے فن کا مظاہر کر چکی ہیں۔
عمران خان کا مذاق بنانے کی کوشش میں سہواگ خود مذاق بن گئے
بھارت :(ویب ڈیسک)سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر تنقید مہنگی پڑ گئی اور انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے تبصرے پر شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے امریکا کا دورہ کیا تھا اور اس دوران صحافیوں سے گفتگو، تھنک ٹینک سے خطاب کے ساتھ ساتھ مختلف فورمز پر گفتگو کی تھی۔امریکی براڈ کاسٹر ایم ایس این بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران عمران خان نے نیویارک کی خراب سڑکوں کا ذکر کیا تو انٹرویو کرنے والے میزبان جو اسکار بورو نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب آپ ایک وزیر اعظم کے بجائے ‘برونکس’ کے ووٹر کی طرح گفتگو کر رہے ہیں۔اس ویڈیو کے دوران پروگرام کے میزبان نے عمران خان کو ووٹر سے تشبیہ دی لیکن سہواگ اسے ووٹر کے بجائے ‘ویلڈر’ سمجھ بیٹھے۔اس ویڈیو کلپ کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے لکھا کہ اینکر نے کہا کہ آپ برونکس سے تعلق رکھنے والے ویلڈر کی طرح گفتگو کر رہے ہیں، چند دن قبل اقوام متحدہ میں واہیات تقریر کے بعد یہ شخص اپنی تذلیل کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہا ہے’۔عمران خان کی تذلیل کا تو پتہ نہیں البتہ یہ ٹوئٹ وریندر سہواگ کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی اور تذلیل کا سبب بن گئی۔معروف صحافی فارس غنی نے سہواگ کو مذکورہ کلپ غور سے اور بار بار سننے کی ترغیب دی۔ایک اور ٹوئٹر صارف نور نے لکھا کہ اکثر بھارتی افراد کو امریکی زبان کا لہجہ سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے، انہوں ویلڈر نہیں ووٹر کہا تھا، حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک بھارتی شہری آکسفورڈ کے گریجویٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے ویلڈر کہہ رہا ہے حالانکہ ان کا اپنا وزیر اعظم ایک چائے والا ہے جس نے پوری پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا ہوا ہے۔کالم نگار مہر تارڑ بھی اس موقع پر پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے لکھا کہ بھارتیوں کا ووٹر کو ویلڈر بنا کر وزیر اعظم عمران خان کا مذاق اڑانا 2019 کی سب سے مضحکہ خیز چیز ہے، پہلے غلط سنا جو ان کی امریکی زبان کے لہجے کے ایک آسان سے لفظ کو سمجھنے کی صلاحیت سے محرومی ہے لیکن پھر ویلڈر کو گالی کے طور پر استعمال کرنا بہت ہی عجیب بات ہے۔سہواگ کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کے درمیان ایک بحث شروع ہو گئی جہاں بھارتی صارفین اس بات پر مصر تھے کہ میزبان نے ویلڈر ہی کہا ہے اور اس چیز کو دیکھتے ہوئے پروگرام کے میزبان کو خود ٹوئٹر پر آ کر وضاحت دینا پڑی۔ایم ایس این بی سی کے میزبان جو اسکار بورو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح کی بات کر رہے ہیں، جیسا کہ میں نے پہلے بھی ٹوئٹ کی تھی کہ میں نے انہیں ‘برونکس کا ووٹر’ کہہ کر پکارا تھا۔پروگرام کے میزبان کی جانب سے وضاحت کے بعد بلاگر فرحان ورک نے وریندر سہواگ سے اپنی غلطی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔سابق بھارتی اوپنر کی اس نااہلی پر بھارتی عوام نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنا مذاق نہ بنوائیں۔سہواگ نے ابھی تک تو اپنی غلطی تسلیم نہیں کی لیکن امید ہے کہ وہ جلد اس پر معافی مانگ لیں گے۔
پستہ قد پاکستانی کی شادی انٹرنیٹ پر وائرل
لاہور:(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر آج کل ناروے میں رہائش پذیر پاکستانی برہان چشتی کی شادی وائرل ہوچکی ہے، جس میں وہ ایک پنجابی گانے پر رقص کرتے نظر آئے۔اور وائرل ہونے کی وجہ بھی سمجھ میں آتی ہے کیونکہ برہان چشتی جن کو بوبو کی عرفیت سے زیادہ جانا جاتا ہے، کا قد صرف 2 فٹ ہے جبکہ ان کی دلہن عام قدوقامت رکھتی ہیں۔گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق برہان چشتی پولیو کا شکار اور وہیل چیئر تک محدود ہیں، مگر اس سے ان کی زندگی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔اوسلو میں ہونے والی شادی کی تقریبات کی ویڈیو میں دلہا اپنے دوستوں کے ہاتھوں میں رقص کررہے ہیں جبکہ وہ دلہن فوزیہ کے ساتھ سیلفی بھی لے رہے ہیں۔
جوڑا تقریب میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آیا تھا جس دوران برہان چشتی الیکٹرک وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تھے۔شادی کی تقریب میں 13 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی جس کی وجہ برہان چشتی کا سوشل میڈیا پر متحرک ہونا ہے اور ان کے جاننے والے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ان کی دلہن فوزیہ کا کہنا تھا کہ وہ بوبو سے محبت کرتی ہیں اور اپنے شوہر کا نام انہوں نے اپنے ہاتھ میں لکھوایا ہوا ہے۔
دنیا بھر میں موجود مداح
بوبو کے مداح کم از کم 13 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور اوسلو میں ان کی شادی کی تقریبات میں شریک بھی ہوئے۔اپنی معذوری سے ہٹ کر برہان چشتی پرتعیش طرز زندگی گزارتے ہیں اور متعدد کاروبار چلاتے ہیں جن میں بوبو اسٹائل ایونٹ، سوٹس اور منیجمنٹ وغیرہ بھی شامل ہیں۔