All posts by Channel Five Pakistan

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد ، سعودی فرمانروا سے ملاقات

ریاض (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سعودی ولی عہد سمیت شاہی خاندان و اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی فرمانروا سے ملاقات کے لیے شاہی محل پہنچے، امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی ملاقات میں موجود تھیں ۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا اور عالمی سیکیورٹی اوراستحکام میں مددگار ہوگا۔سعودی شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا اور امریکی صدراور ان کے وفد کےاعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ظہرانے میں سعودی شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔اس موقع پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی سیکیورٹی اوراستحکام میں مددگار ہوگا۔

غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں بارے شہباز شریف کا ارہم اعلان

مریدکے(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھر میں ہر قسم کی غیرمنظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے رجسٹرار حضرات کو اس پر سختی سے عمل کرنے کا پابند بنا دیا۔’تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے صوبہ بھر میں غیر منظور شدہ رہائشی کالونیوں کی رجسٹریاں منظور نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے تحصیل مریدکے میں بھی ایسی ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں روک دی گئی ہیں۔ جی ٹی روڈ کے اطراف اور دیگر علاقوں میں غیر منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کی بر مار کے باعث شہری جہازی سائز کے ہورڈنگز کو دیکھ کر اپنی جمع پونجھی لٹا رہے ہیں اور سوسائٹیوں کی انتظامیہ شہریوں کو منظور شدہ ہونے کے جھوٹے دعوو¿ں کے ذریعے لوٹ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریدکے اور اس کے گردو نواح میں ایک سو سے زائد غیر منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹیاں دھڑلے سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہاں پر پلاٹ خریدنے والے رجسٹریوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ سالم کھاتہ کو ظاہر کرکے سوسائٹی کا ذکر کئے بغیر رجسٹریاں کروا رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے احکامات کے ذریعے تمام رجسٹرار حضرات کو سختی سے منع کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹی کی رجسٹری نہ کریں اور ان کے خلاف فوری کارروائی کریں

انوشکا بارے تماشائیوں کے ریمارکس پر ویرات کوہلی نے ایسا کام کر دکھایا کہ سب حیران

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ”معاشقے“ کی باتیں تو زبان زد عام ہیں اور جب بھی انوشکا بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی میچ دیکھنے جاتی ہیں تو اس میچ میں ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس کا ملبہ بھی ان کے سر ڈال دیا جاتا ہے۔چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی،دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیسی لگی ۔
خبر! اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی شائقین بھی سمجھ گئے ہیں کہ ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس کا انوشکا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب ایک میچ کے دوران تماشائیوں نے ویرات کوہلی کو باﺅنڈری پر فیلڈنگ کرتے دیکھا تو ان کی محبوبہ کا نام پکارنا شروع کر دیا، مگر ویرات کوہلی نے پھر کچھ ایسا کر دیا کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی۔
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان میچ میں ویرات کوہلی باﺅڈری پر فیلڈنگ کیلئے آئے تو تماشائیوں کی تو جیسے عید ہو گئی کیونکہ وہ اپنے سٹار کرکٹرز کو اتنے قریب سے جو دیکھ رہے تھے۔ ایسے میں تماشائیوں نے انوشکا، انوشکا، کی آوازیں لگانا شروع کر دیدیں، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کرنے پر ویرات کوہلی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ہوں گے، مگر ایسا نہیں ہوا اور انہوں نے اپنی شرٹ کے پیچھے اشارہ کرتے ہوئے تماشائیوں کو صحیح نام لینے کی تاکید کی۔ویرات کوہلی کی تاکید پر بھی تماشائی باز نہ آئے تو انہوں نے ہاتھوں کا اشارہ کرتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ وہ تماشائیوں کی آواز سن ہی نہیں رہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کو بڑا سرپرائز

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی کٹ بھی متعارف کرا دی ہے جسے شائقین خوب پسند کر رہے ہیں اور شدت سے اس دن کے منتظر ہیں جب کھلاڑی نئی وردی پہن کر میدان میں اتریں گے۔شاہد آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ہیمپشائر کا حصہ بن گئے ۔
چیمپینز ٹرافی کیلئے متعارف کرائی گئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس پر پی سی بی کے لوگو کیساتھ ساتھ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ئ کا لوگو بھی کندہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کے دوران استعمال ہونے والی کٹس کی فراہم کر دی گئی ہیں جن کی تیاری میں سبز اور سلیٹی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہے۔ ٹریننگ کٹ پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سپانسرز اور پی سی بی کا لوگو بھی پرنٹ کیا گیا ہے

بھارت کے سب سے بڑے بزنس مین کی بیٹی بارے خاص خبر

ممبئی(ویب ڈیسک)یلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی بیٹی عیشا امبانی نے میٹ گالا میں شرکت کرکے سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ میٹ گالا میں جلوہ گر ہونے والے عیشا امبانی نے بھی اپنے کیریئر کا باقاعدہ طور پر آغازکر دیا ، وہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مشہور تاجر مکیش امبانی کے صاحبزادی ہیں۔
میٹ گالا میں انکی شرکت نے نہ صرف تقریب کو چار چاند لگا دیے بلکہ انکی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔عیشا امبانی میٹ گالا میں موتی اور پتوں سے مزین ڈیزائن والا لہنگا پہن کر جلوہ گر ہوئیں تو دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔ اس کے علاوہ عیشا امبانی نے میٹرو پولیٹن میوزیم برائے آرٹس گالا میں بھی شرکت کی۔عیشا امبانی اس وقت سٹینفرڈ یونیورسٹی میں گریجوایٹ سکول آف بزنس سے ایم بی اے کر رہی ہیں جبکہ اپنی والدہ کے ہمراہ صحت اور تعلیم کے مختلف منصوبوں پر بھی کام میں مصروف ہیں۔

ثانیہ مرزا کا ٹوئیٹر پر ایسا پیغام کہ فوری واپس لینے پر مجبور ہو گئیں

لاہور (ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا مصروفیات کے باوجود سوشل میڈیا استعمال کرنے کیلئے وقت نکال لیتی ہیں اور وقتاً فوقتاً پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں مگر اس مرتبہ انہوں نے ایک ’جھوٹا‘ پیغام جاری کیا تو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا اور پھر فوراً ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی۔چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی،دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیسی لگی ۔
تفصیلات کے مطابق سمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنے سمارٹ فون کی تشہیر کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا تو ثانیہ مرزا سمیت کئی مشہور شخصیات کو اس کام کیلئے منتخب کر لیا۔ لہٰذا اس مہم کیلئے ثانیہ مرزا نے ایک ٹویٹ کی لیکن فوراً ہی یہ انکشاف ہو گیا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں ون پلس 3T چند مہینوں سے استعمال کر رہی ہوں اور اس سمارٹ فون کو استعمال کرنے کا بہت ہی لطف آیا ہے۔“

بھارت میں زیر عتاب رہنے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سعودی حکومت کی اہم پیش کش

ریاض(ویب ڈیسک)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کی طرف سے شدت پسند قرار دیئے جانے اورحوالگی کے مطالبات کے بعد سعودی عرب کی شہریت ملنے کا امکان ہے۔ اس بات کا اظہار ایک سعودی صحافی نے ایک ٹیلی ویڑن پروگرام میں کیا جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سعودی نیشنلٹی مل گئی ہے مگر تاحال مستند ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں۔یاد رہےانڈیا نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو دہشت گرد قرار دے کر انٹرپول سے حوالگی کامطالبہ کررکھاہے۔عرب سوشل میڈیا پر “ذاکر نائیک دہشت گرد نہیں”کے نام سے ہیش ٹیگ بنا کر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سپوٹ کیا جارہا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 2015 میں سعودی عرب نے ذاکر نائیک کو ملک فیصل ایوارڈ بھی دیا۔

اداکارہ دیپکا اور فواد میں کیا چل رہا ہے ؟؟؟ تہلکہ خیز انکشافات

نیو دہلی(ویب ڈیسک)فلمی حلقوں اور مداحوں میں آج کل پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی دوستی اور خفیہ چھٹیوں کا چرچا ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فواد اور دپیکا حال ہی میں بارسلونا میں چھٹیاں منانے گئے۔میڈرڈ سپین میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے بعد مذکورہ جوڑی بالی ووڈ سے وقفہ لے کر بارسلونا روانہ ہو گئے۔ بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر بھی وہاں موجود تھے۔اس رپورٹ سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کرن جوہر جلد ہی دپیکا پڈوکون اور فواد خان کے ساتھ کوئی فلم بنانے جا رہے ہیں تاہم اب تک اس بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

اداکارہ شلپا شیٹھی کا شوہر دیپکا کا عاشق نکا ، پھر کیا ہوا ، دیکھیئے خبر

ممبئی(ویب ڈیسک)”دیپیکاڈیڈی کی پسندیدہ ہیروئن ہے “،اداکار ہ شلپا شیٹھی اپنے صاحبزادے ویان کا انکشاف سن کر حیران رہ گئیں۔شلپا شیٹھی کے بیٹے ویان نے ایئر پورٹ پر اداکارہ دیپکا پڈوکون کا پوسٹر دیکھ کر اپنی والدہ کے سامنے سارہ ماجرہ کھول کر رکھ دیا ، ویان کا کہنا تھا کہ ”یہ ڈیڈی کی فیورٹ ہیروئن ہے “۔ جس پر شلپا شیٹھی دنگ رہ گئی اور غصے سے لال پیلی ہو گئی۔بیٹے کے اس انکشاف کے بعد شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں اپنی اہلیہ سے معافی طلب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “مجھے معاف کردو شلپا ،مجھے نہیں پتہ ویان کویہ سب کس نے کہا ہے”۔

موقع ملا تو عدل و انصاف کا نظام لیکر آئینگے:عمران خان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر شکرگزار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا، پھر بھی اتنی بے روزگاری کیوں ہے؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ انگریزوں کے آنے سے پہلے ہندوستان ایک امیر ملک تھا مگر ان کے آنے کے بعد غریب ہو گیا کیونکہ انگریزوں نے ہندوستان کا پیسہ چوری کرکے اسے بیرون ملک بھیج دیا تھا جبکہ آج پاکستان اس لئے غریب ہے، بلوچستان اس لئے غریب ہے کیونکہ نواز شریف اور پاکستان کے دیگر حکمران خاندان یہاں سے کرپشن کرکے یعنی عوام کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیج دیتے ہیں اور اس سے پانامہ میں کمپنیاں بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں آج بھی کمپنیوں کی حکومت ہے، جیسے ماضی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت تھی، آج کی حکمران شریف خاندان لمیٹڈ کمپنی ہے، آصف زرداری نے سندھ میں کمپنی بنا رکھی ہے، بلوچستان میں فضل الرحمان اور اچکزئی نے کمپنی بنا رکھی ہے، خیبر پختونخوا میں اسفند یار ولی نے کمپنی بنا رکھی ہے، آج یہ کمپنیاں امیر ہو رہی ہیں، عوام غریب ہو رہے ہیں، ہر سال ایک ہزار ارب روپیہ چوری ہو کر ملک سے باہر جاتا ہے حالنکہ یہ پیسہ عوام پر لگنا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر خرچ کریں تو وہ خود ہی پل، میٹرو اور سڑکیں بنا لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موت کا وقت مقرر ہے، مجھے کہا گیا کوئٹہ مت جاو¿ مگر میں نے کہا جانا تو ایک دن ہے ہی، جب تک خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک ہم مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی میں نواز شریف کا ماڈل ہوتا تو وہ قوم ہی ختم ہو جاتی، جرمنی اور جاپان میں پہلے سرمایہ کاری انسانوں پر ہوئی تھی، کرپشن کا مطلب آپ کے گھر پر ڈاکہ ڈالنا ہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، بلوچستان کو وفاق اور صوبے کے حکمران مل کر لوٹتے ہیں، کلبھوشن یادیو نے دہشتگردی کا اعتراف کیا تھا، نواز شریف پاکستانی قوم کو آپ پر کوئی اعتماد نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صرف اپنے مفاد کے لئے کھڑے ہیں۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے لوگوں کو ہاتھ نہ لگاو¿، سوشل میڈیا پر پابندی لگائی تو سڑکوں پر نکلیں گے، کارکنوں کی سڑکوں پر آنے کی بڑی پریکٹس ہو چکی ہے، اللہ نے موقع دیا تو بلوچستان کو تبدیل کریں گے، بلوچستان کے پولیس والے خیبر پختونخوا کا پولیس ایکٹ مانگ رہے ہیں، کے پی میں کرپشن پر قابو پا لیا ہے، کے پی میں پولیس کا نظام مثال بن چکا ہے، کے پی کو نہ پوری گیس ملتی ہے نہ بجلی اور نہ پانی، یہی حال بلوچستان کا ہے، چھوٹے صوبوں کو ان کا حق نہیں ملتا، کچھی کینال بن جائے تو بلوچستان کو فائدہ ہو گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ یوتھ لون سکیم کے 75 فیصد قرضے پنجاب لے جاتا ہے، اقتدار میں آ کر عدل اور انصاف کا نظام لیکر آئیں گے، ایسا نظام بنائیں گے کہ تمام صوبوں کو مکمل حقوق ملیں گے