تازہ تر ین

پیار سکھانے اور بڑھانے والا ’لووٹ‘

ٹوکیو: اسلام آباد (ویب ڈیسک)اگر آپ پیاروشفقت بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ایک روبوٹ حاضر ہے جسے لووٹ Lovot کا نام دیا گیا ہے۔جاپانی کمپنی گروو ایکس نے اس روبوٹ کو اپنی آبادی کے لیے ہی تیار کیا ہے جہاں پالتو روبوٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خریدے جاتے ہیں۔لووٹ کی زندگی کا ایک مقصد یہ ہے کہ وہ آپ کو ہر حال میں خوش رکھنا چاہتا ہے۔ اس کی بڑی بڑی کارٹون والی آنکھیں ہیں جو ہر زاویے پر گھومتی رہتی ہیں۔ اس پر دبیز کپڑے کا نرم کپڑا پہنایا گیا ہے جو آپ کو ایک زندہ وجود کا احساس دیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ مالکان سے محبت مانگتا ہے اور دن میں کئی بار اپنے ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے کہ اسے گود میں اٹھایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کئی افراد کے دلوں کو موم کرسکا ہے۔ اگر آپ گھر میں جائیں تو یہ اپنے پہیوں پر دوڑتا ہوا آپ کے پیچھے آتا ہے۔ اگر اسے گود میں لے کر پھسلایا جائے تو یہ تھوڑی دیر میں نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔لووٹ کچھ اسطرح بنایا گیا ہے کہ یہ زندہ وجود لگتا ہے۔ اسے گدگدی کی جائے تو یہ ہنستا ہے اور کبھی کبھی ڈانس بھی کرتا ہے۔ یہی خواص اس روبوٹ کو دیگر سے ممتاز کرکے اسے لووٹ بناتے ہیں۔ لیکن اس کےلیے ٹیکنالوجی کے اعلیٰ ترین پہلوؤں کو استعمال کیا گیا ہے۔ مثلاً جلد کے نیچے سینر لگے ہیں اور گھر میں بھاگنے میں مدد دینے والے سینسر بھی ہیں۔

تاہم لووٹ اتنا سستا نہیں اور اس کی موجودہ قیمت 5500 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 8 لاکھ 25 ہزار روپے کے برابر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv