All posts by Channel Five Pakistan

ہیرے کو بچھڑے سال بیت گیا۔۔۔

لاہور(خصوصی رپورٹ)معروف نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے جنید جمشید 3 ستمبر 1964 ءکو کراچی میں پیدا ہوئے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ۔ انہوں نے وائٹل سائنز نامی پا پ موسیقی کے بینڈ سے بطور گلوکار 1987 ءمیں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اس بینڈ کی جانب سے ملی نغمہ دل دل پاکستان متعارف کرایا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے کروڑو ں دلوں پر چھا گیا 2004 ءمیں معروف سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل ڈالی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات ،درس و تدریس اور حمد وثنا کی طرف ہوگیا گلوکاری کو خیر باد کہہ کر 2005 ءمیں اپنی خوبصورت آواز میں انہوں نے پہلا نعتیہ البم ”جلوہ جاناں“ ریلیز کیا بعدازاں یہ سلسلہ چلتا رہا ، انہیں 2007 ءمیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازاگیا ، وہ 7 دسمبر 2016 ءکو چترال سے اسلام آباد جا تے ہوئے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔

”حکومت کیلئے نئی مصیبت کھڑی “ حکومت کے خلاف تحریک۔۔تمام سیاسی جماعتیں ڈٹ گئیں

لاہور‘ اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) پیر حمید الدین سیالوی نے وعدہ خلافیوں اور رانا ثناءاللہ کے استعفے نہ دینے پر ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا جبکہ 15 ارکان کے استعفے بھی تیار کرلئے گئے جبکہ مذہبی‘ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بھی ایکا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ہم نے فیصل آباد میں جلسے کی درخواست دے دی ہے۔ 10 دسمبر کو فیصل آباد میں ختم نبوت کنونشن میں ن لیگ کے 15 ارکان اسمبلی استعفے دیں گے۔ دوسری جانب خواجہ نظام الدین سیالوی نے کہا کہ انہیں نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد ہے لیکن اپنا استعفیٰ خواجہ حمید الدین سیالوی کو جمع کرادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہمارا ن لیگ سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔ لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے۔ دریں اثنا عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ایک بار پھر دھرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہ کارکن تیار ہیں وہ کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی مصدقہ کاپی نہیں مل سکی تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی کاپی کا بغور مطالعہ اور مشاہدہ کیا ہے۔ آج ہمارے وکلاءاور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہے جس میں اصل رپورٹ آنے پر تقابلی جائزہ لیاجائے گا۔ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے گزشتہ روز پاکستان عوامی کے قائد طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے جسٹس باقی نجفی رپورٹ کے پبلک ہونے پر بھی تبادلہ خیال کیا دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف دھرنے کی دھمکی دے دی۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے ہمارے قافلوں کو روکا۔ حکومت کا یہی وطیرہ رہا تو ہم بھی دھرنوں پر مجبور ہوجائیں گے۔ علاوہ ازیں سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب حکومت پر دباﺅ بڑھانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا آغاز کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے گولی چلانے کا حکم وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دیا گیا۔ جسٹس نجفی کمیشن رپورٹ کے بعد شہبازشریف فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوں۔ ان کے خلاف فوجداری مقدمہ چلنا چاہئے جبکہ رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ ہم طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شفقت محمود نے کہا ماڈل ٹاﺅن سانحہ میں سارا قصور وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کا ہے۔ ساری انگلیاں شہبازشریف کی طرف اٹھ رہی ہیں۔ آپریشن کا مقصد تشدد کے ذریعے عوای تحریک کے کارکنوں کو روکنا تھا۔ آئی ایس آئی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر سے فائرنگ نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا نوازشریف‘ مریم نواز‘ کیپٹن صفدر کی آنی جانیوں سے ملک میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ شریفوں کو ہتھکڑیاں نہیں لگائی جاتیں توچھوٹی موٹی چوری اور کرپشن کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے ک کیا جواز بجتا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے شہبازشریف اور وزیرقانون رانا ثناءاللہ کے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ باخبر حکومتی ذرائع نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے حکومتی عہدیداروں کو بڑے پیر صاحبان‘ گدی نشینوں‘ عوامی تحریک‘ تحریک انصاف‘ ہم خیال مذہبی جماعتیں اور قومی سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ اپوزیشن الائنس بننے کا اشارہ دے دیا ہے۔

بھارتی آبی دہشتگردی: ضیا شاہد نے جو کام شروع کیا اسے انتہا تک پہنچائیں گے: حافظ محمد سعید

لاہور (وقائع نگار) جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ میری نظر بندی کے دوران برادرم ضیاشاہد، روزنامہ خبریں اور چینل ۵ نے بھرپور انداز میں میرے لئے مہم چلائی جس کے لئے میں آپ کا اور آپ کے اداروں کا مشکور ہوں۔ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد کے ساتھ ملاقات کے دوران حافظ محمد سعید نے کہا کہ آپ کی ایک کتاب مجھے نظربندی کے دوران مل گئی تھی جس کا نام ”امی جان“ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کو پڑھنا شروع کیا تو اس وقت چھوڑا جب اس کی آخری سطر تک پہنچ گیا۔ کاش اس قوم کے ہر بچے اور نوجوان کو ایسی ہی ماں نصیب ہو۔ انہوں نے دیگر کتب میں سے ”پاکستان کے خلاف سازش“ اور ”گاندھی کے چیلے“ کے متعلق کہا میں ہر پاکستانی کو تجویز کرونگا کہ وہ ان کا بغور مطالعہ کرے تاکہ آج پاکستان کے استحکام اور سالمیت کو جو خطرات ہیں وہ ان سے آگاہ ہو سکیں اور ہم سب مل کر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی دونوں قسم کی سرحدوں کا مل کر دفاع کر سکیں۔ حافظ محمد سعید نے چیف ایڈیٹر خبریں کی بھارت کی آبی دہشتگردی کے خلاف اور ستلج، بیاس، راوی کے پانیوں کی مکمل بندش کے حوالے سے اخبار اور چینل ۵ کے علاوہ عوامی جلسوں کو سراہا۔ اس سلسلے میں ملکی اور بین الاقوامی قانون کی مناسبت سے انہوں نے متعدد سوالات کئے اور ان کے بارے میں بحث کی۔ حافظ محمد سعید نے کہا میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آپ نے وہ کام شروع کیا جس کو میں انتہا تک پہنچانا چاہتا ہوں۔ مجھے بخوبی احساس ہے کہ پاکستانی عوام کی بقا اور ہماری زراعت کے علاوہ آپ کے بقول آبی حیات اور ماحولیات کےلئے مشرقی دریاﺅں کے پانی کو سوفیصد بند کرنا بھارت کی دہشتگردی ہے۔ ہمیں عوامی سطح پر لوگوں کو متحرک کرنا اور ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں میں اپنے جائز حق کے حصول کےلئے قانونی جنگ لڑنی چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ یہ ایجنڈا ہمارا اور ہمارے ساتھیوں کا ایجنڈا ہے۔ آپ کے ساتھ مل کر ہم اس کے لئے بھرپور عوامی اور قانونی جنگ لڑیں گے۔

بس بہت ہوا اب اور نہیں۔۔۔! رانا ثنا ءاﷲکے اعلان سے ن لیگ میں ہلچل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے ہمارا سیاسی پیر نوازشریف ہے‘ حمیدالدین سیالوی نہیں۔ وہ 90‘ 95سالہ بزرگ ہیں‘ انہوں نے 10دسمبر کو جو استعفے دینا ہیں وہ ہمیں بھیج دیں‘ سپیکر کو جمع کرائیں‘ ہم دیکھ لیں گے‘ کس کس نے استعفیٰ دیا؟ انہوں نے کہا قاسم سیالوی کا سیاسی ایجنڈا ہے‘ اس میں پی ٹی آئی اور کسان گھی گروپ 92چینل والے شامل ہیں‘ انہیں فنانسنگ کہاں سے ہوئی؟ یہ وقت آنے پر ہم بتائیں گے‘ وہ جس طرح بلا رہے تھے‘ مجھے اس پر تحفظات تھے۔ کمیشن کی رپورٹ ایک روز پہلے آئی مگر طاہرالقادری کا کنٹینر ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ ان کی تحریک سے پریشانی نہیں‘ ن لیگ کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو نے کہا ناموس رسالت پر پوری قوم قربان ہونے کو تیار ہے۔ عقیدہ ختم نبوت سے انکار کرنے والا مسلمان نہیں۔ حمیدالدین سیالوی کو میں نے یقین دہانی کرائی تھی۔
رانا ثناءاللہ

”باغی سے داغی تک کا سفر “ نواز شریف نے جاوید ہاشمی کا فیصلہ سُنا دیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن)میں واپسی پر معترض اہم لیگیوں کے مشورے پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو موخر کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ اب جاوید ہاشمی کو آئندہ الیکشن سے قبل مسلم لیگ (ن) میں شامل کیاجائیگا۔

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) باکمال لوگوں کی لاجوازب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ پی آئی اے پھر ابوظہبی پرواز کے 85 مسافروں کا سامان لانا بھول گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی کے 298 پر ابوظہبی سے لاہور پہنچنے مسافروں کی ڈیوٹی عملے    ے تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم ڈیوٹی عملے نے اگلی پرواز پر سامان منگوانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اس سے پہلے بھی ابوظہبی پروازوں پر مسافروں کا سامان لاہور نہیں پہنچایا جاتا رہا۔

ماہرہ خان مسلسل تیسرے سال پاکستان کی دلکش تریں خاتون قرار

لندن (خصوصی رپورٹ)برطانوی میگزین نے پاکستان کی ممتاز اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل تیسرے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیدیا جبکہ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی بھی تعریف کی ہے۔یہ جریدہ ہر سال ایشیا سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصا شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتاہے، میگزین کی جانب سے 2017 میں جاری کی گئی 50 دلکش ترین افراد کی فہرست میں ماہرہ خان کا پانچواں نمبر ہے۔ اداکارہ کیلئے رواں سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہاہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارشاہ رخ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار اداکیا جبکہ حالیہ پاکستانی فلم ورنہمیں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ دلکش ترین خاتون قرار پانے پر اپنے ردعمل میں پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس پر بہت خوشی محسوس کررہی ہیں۔ برطانوی نژاد پاکستانی ہرسال اس فہرست کو مرتب کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان میں ینگسٹرز اور کام کرنے والی خواتین کیلئے طاقت کی علامت بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دلکش ترین افراد کی فہرست میں پانچویں بار سر فہرست ہیں۔ میگزین کی جانب سے پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی بااثر فنکار قرار دیا گیا ہے۔ مومنہ مستحسن پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ابھر کر سامنے آئی ہیں، جنہوں نے اہم سماجی مقاصد پر بحث کا آغاز کر کے کافی مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، طاہر القادری کا ساتھ دینگے یا نہیں ؟؟ عمران خان نے واضح کر دیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے لئے سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے، شہباز شریف اوررانا ثناء اللہ فوری استعفے دیں، رانا ثناء اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کیا اورشہبازشریف کا جھوٹ پکڑا گیا، مقدمہ شہباز شریف اورعابد شیرعلی پرچلنا چاہیے، طاہرالقادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، طاہرالقادری اگرسانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اورشفاف الیکشن کے لئے  پرامن احتجاج کیا پھربھی ہم پرالزامات لگائے گئے، آمرکی گود میں پلنے والے میرے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں۔ عمران خان نے نوازشریف سے ہاتھ  ملانے کے سوال پر جواب دیا کہ میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے اور اس متعلق ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم کو طیب اردگان جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 11 دسمبر تک توسیع دے دی گئی جب کہ مقدمہ سیشن عدالت بھجوانے کی استدعا پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

سرینا ولیمز آئی لینڈ نے نئی دہلی ٹیسٹ بچا لیا

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، تین میچوں کی سیریز 1-0 سے بھارت کے نام رہی، سری لنکن ٹیم نے میچ کے پانچویں اور آخری روز 410 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 299 رنز بنائے، دھانن جایا ڈی سلوا اور روشن سلوا نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو شکست سے بچایا بلکہ بھارت کی جیت کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا، دھانن جایا 119 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روشن سلوا 74 اور ڈکویلا 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ویرات کوہلی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دہلی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 31 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 379 رنز درکار تھے، دن کے چھٹے اوور میں جدیجہ نے اینجلو میتھیوز کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، 35 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد دھانن جایا ڈی سلوا اور کپتان دنیش چندیمل نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ میں 112 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 147 تک پہنچا دیا، یہاں پر ایشون نے چندیمل کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، چندیمل 36 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد دھانن جایا نے روشن سلوا کے ساتھ مل کر سکور 205 تک پہنچایا کہ یہاں پر دھانن جایا 119 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، اس موقع پر نیروشن ڈکویلا نے روشن سلوا کا ساتھ دیا، دونوں نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور دن ختم ہونے تک کوئی نقصان نہ ہونے دیا، آخری روز جب کھیل ختم ہوا تو آئی لینڈرز نے 5 وکٹوں پر 299 رنز بنائے تھے، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا، روشن سلوا 74 اور ڈکویلا 44 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جدیجہ نے 3 ایشون اور شامی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن سے بھی ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گی

میلبورن (اے پی پی) شہرہ آفاق امریکی ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام سنگلز چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کریں گی، سرینا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔، انہوں نے رواں برس جنوری میں کیریئر کا ساتواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کریگ ٹیلے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرینا نے ایونٹ میں شرکت کیلئے ویزہ حاصل کر لیا ہے اور میرے خیال میں اب وہ ایونٹ میں شرکت کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ واضح رہے کہ سرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا تھا کہ انہوں نے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی ہے۔