تازہ تر ین

عظمیٰ بخاری کا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل شفٹ ہونے کا مشورہ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل میں شفٹ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ بیرسٹر صاحب اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے، حرکتیں خیبرپختونخوا کی حکومت کی ٹک ٹاکرز، بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں، بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ جن کی حکومت اڈیالہ سے چل رہی ان کو مریم نواز کی حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟ مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی ہیں، اصل تکلیف یہی ہورہی، مریم نواز لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں، ان سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں، مریم نواز پنجاب کے تمام طبقات کے لیے بلا تفریق اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے لے کر ان کے چمچوں تک سب ایک ہی سانچےمیں تیار کیے گئے، پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیاء نہیں، ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ فورا مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پختونوں نے آپ کو زبان درازی اور چرب زبانی کے لیے ووٹ نہیں دیے، پنجاب میں جو سہولیات مریم نواز لوگوں کو فراہم کررہی وہ پختونوں کا بھی حق ہے، پختونوں کو وہ وزیراعلیٰ ملا جس کو اڈیالہ جیل سے فرصت ہی نہیں ملتی، علی امین گنڈاپور کو چاہیئے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv