تازہ تر ین

ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ جاری ،2023میں پاکستان کو2ارب 35 کروڑ ڈالر فراہم کیے

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال2023 میں پاکستان کو2ارب 35 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔رپورٹ کے مطابق قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 81 کروڑ ڈالر، اشتراکی فنانسنگ کی مد میں 52 کروڑ 41 لاکھ ڈالر دیے گئے، اس دوران ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 3 منصوبے شروع کئے، تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کی معاونت کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، قرضوں کے بہتر انتظام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے پروگرام شروع کئے ہیں، جن سے مثبت نتائج متوقع ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv