All posts by Channel Five Pakistan

رنگپور کوہرا کر ڈھاکہ کا دوسری پوزیشن پر قبصہ

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن کی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے رنگپور رائیڈرز کو 43 رنز سے شکست دے کر ساتویں کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی، شکیب نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اور 2 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو کھیلے گئے میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، کپتان شکیب الحسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 47 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، مہدی معروف 33 ایون لیوس 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، روبیل حسین اور عبادت حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 94 رنز بنا سکی، روی بوپارا نے 28 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے، جانسن چارلس 26 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔، برینڈن میک کولم ایک رن بنا سکے، شکیب الحسن اور ابو حیدر نے دو، دو محمد عامر، سنیل نارائن اور مصدق حسین نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ٹرمپ کا اہم اعلان ،پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کا احتجاج

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا نیا دارلحکومت تسلیم کرلیا ہے اور انہوں نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں موجود امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں ، مقبوضہ بیت المقدس کامیاب جمہورتوں کا دل ہے اور وہاں پر اسرائیلی پارلیمنٹ موجود ہے۔ یروشلم میں تمام مذاہب کے لوگ بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔اس وقت دنیا کو نفرت کی نہیں بردباری کی ضرورت ہے ، تمام مذہب اقوام کو باہمی احترام کی بنیاد پر ا?گے بڑھنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کچھ امریکی صدور نےکہا کہ ان میں سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنےکی ہمت نہیں لیکن مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے۔مشرق وسطیٰ کا مستقبل روشن اور شاندار ہے اورمیں یقین دلاتا ہوں کہ علاقے میں امن وسلامتی کے لیے کاوشیں جاری رہیں گی۔دوسری جانب پاکستان،سعودی عرب، فلسطین، اردن، مراکش،ترکی، مصر اور عرب لیگ کے علاوہ یورپی یونین اور امریکی محکمہ خارجہ کے کئی عہدیداروں نے سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے بیت المقدس کو سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے اسے عبور نہ کرنے کا پیغام دیا تھا جبکہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امن کیلئے مسلمانوں یہودیوں اور عیسائیوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اس طرح کے اقدام سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہو گی۔ بیت المقدس کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی کا فیصلہ مقدس شہر القدس الشریف کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کر دے گا۔ امریکہ کے اعلی حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکطرفہ طور پر یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کی جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ سمیت دیگر ہنماﺅں نے انھیں متنبہ کیا ہے کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی صدر نے گزشتہ دنوں متعدد علاقائی رہنماﺅں کو فون کر کے بتایا کہ وہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سعودی عرب کے شاہ سلمان نے امریکی رہنما کو بتایا کہ ایسا کوئی بھی اقدام دنیا بھر کے مسلمانوں کو اشتعال دلا سکتا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے یا یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں اشتعال پیدا ہو سکتا ہے۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے اس حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ایسے فیصلے کے نتائج نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین ہو سکتے ہیں۔اردن کے شاہ عبد اللہ نے کہا یہ فیصلہ امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کو کمزور کرے گا اور مسلمانوں کو اشتعال دلائے گا۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ علاقے کی صورتِ حال کو پیچیدہ نہ کریں۔فرانسیسی صدر امینوئیل میکروں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ انھیں فکر ہے کہ بیت المقدس کی حیثیت پر کوئی بھی فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بنیادی ڈھانچے میں ہونا چاہیے۔عرب اتحاد کے سربراہ احمد ابول غیث نے متنبہ کیا ‘یہ ایک خطرناک قدم ہے جس کے بالواسطہ اثرات ہوں گے۔سعودی عرب نے کہا ‘اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع میں تاخیری تصفیہ سے پہلے ایسا قدم امن کے قیام کے عمل کو بری طرح متاثر کرے گا۔ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل میں ا مریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل اور اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کے مجوزہ منصوبے کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامناہے ،عالمی برادری کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام خطرناک اور خطے میں کشیدگی کوہوادینے کاباعث بن سکتاہے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہاکہ ہمیں کشیدگی میں ممکنہ اضافے سے متعلق خدشات لاحق ہیں ،تمام متعلقہ فریقین کوعلاقائی امن اورسلامتی کوذہن میں رکھناچاہئے ،الفاظ اوراقدامات کی صورت میں احتیاط سے کام لیناچاہئے اورفلسطین کے معاملے کے حل کیلئے رکھی جانے والی بنیادپراثراندازہونے سے بچناچاہئے اورخطے میں نیامحاذکھولنے سے گریزکرناچاہئے۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے منصوبے پر اسے تشویش لاحق ہے ، وزیرخارجہ بورس جونسن نے بدھ کے روز برسلزمیں نیٹواجلاس میں شرکت کیلئے آمدکے موقع پرکہاکہ ہم ان اطلاعات جوہم نے سنی ہیں کوتشویش کے طورپردیکھتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ بیت المقدس کوباالآخراسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے حتمی حل کاحصہ ہوناچاہئے ۔برطانیہ کی جانب سے انتباہ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے پریورپی یونین کی چیف سفارتکارفیڈریکارموغرینی کی جانب سے سخت تنقیدکے بعدسامنے آیاہے ،جنہوںنے کسی بھی ایسے اقدام سے متعلق خبردارکیاتھاجوکہ کسی بھی ممکنہ امن عمل کونقصان پہنچاسکتاہو۔ جونسن کاکہناتھاکہ برطانیہ کااپناسفارتخانہ منتقل کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔ترک حکومت نے بھی کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے متوقع طورپر مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام سے مشرق وسطیٰ میں چنگاری بھرکنے کے خطرات پیداہوسکتے ہیں اوریہ انتہائی تباہ کن ثابت ہوگا، ترک نائب وزیراعظم اورحکومتی ترجمان باکربوزداگ نے ٹوئیٹرپرلکھاکہ تسلیم کرنے سے خطہ اوردنیاآگ کی لپیٹ میں آجائے گی اورکوئی نہیں جانتاکہ یہ کب بجھے گی۔ان کاکہناتھاکہ یہ اقدام ایک بڑاتباہ کن ہوگا،جس سے تباہی ،بدامنی اورفسادات پھوٹیں گے۔ شامی حکومت نے بھی بدھ کے روزامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔ حماس کے سربراہ اسرائیل ہانیہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے اور شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اقدام خطرناک ہے جو ہر ایک ریڈ لائن کو پار کر گیا۔

کامران نے کیو یز ٹور میں واقع ملنے کی آس لگالی

کراچی (نیوزایجنسیاں) قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ نیشنل ٹی 20کپ سمیت دیگر ڈومیسٹک ایونٹس میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے باعث سلیکٹرزمیری طرف بھی متوجہ ہونگے اوردورہ نیوزی لینڈکےلئے منتخب کرنے کےلئے غورکریں گے۔پوری امید ہے کہ گرین شرٹس نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ماہ سے ہونے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔ ایک گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی طرح وہ بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کی نمائندگی کیلئے پرامید ہیں اور اب گیند حتمی فیصلے کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کے کورٹ میں ہے۔ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر قومی ٹیم نے ثابت کیا کہ یہ کسی بھی حریف کو ان کے ہوم گراو¿نڈ پر بھی شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے اور اگر گزشتہ گیارہ سیریز میں پاکستان نے کیویز کیخلاف صرف دو سیریز جیتی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس بار بھی نتائج ویسے ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ کافی مضبوط اور اس کے جوش و ولولے سے بھرپور نوجوان کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کی بھوک بھی نظر آتی ہے۔ قومی وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد پاکستان ٹیم کی عمدگی سے قیادت کر رہے ہیں اور اس کڑے امتحان میں بھی سرخرو ہونے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی جہاں میزبان ٹیم کافی خطرناک حریف ثابت ہو گی لیکن امید ہے کہ گرین شرٹس قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سے پاکستان کا مورال بلند ہے اس مشکل سیریز میں بھی کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔

ورلڈ الیون کی آمد کا شیڈول فائنل ٹور سے ملک میں ہاکی کی رونقیں بحال ہونگی:شہباز

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا، مہمان ٹیم 10 جنوری کو پاکستان آنے کے بعد کراچی اور لاہور میں میچز کھیلے گی جب کہ ہال آف فیم ایوارڈ تقریب بھی سجائی جائے گی۔پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ ماہ 12 اور 14 جنوری کو پاکستان میں دو میچز کھیلے گی۔ورلڈ الیون کی ٹیم ارجنٹائن، ہالینڈ، آسٹریلیا، اسپین اور بلجیم سے تعلق رکھنے والے دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی اور 10 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔شہباز احمد نے کہا کہ ورلڈ الیون پاکستان آمد کے بعد اپنا پہلا میچ 12 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 14 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر پاکستان اور دیگر ملکوں کے سابق عظیم کھلاڑیوں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہال آف فیم میں اعزاز سے نوازا جائے گا جبکہ اس دورے سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستانی ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے راضی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کیلئے انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کے دروازے بند ہو گئے تھے۔اس کے منفی اثرات ہاکی پر بھی مرتب ہوئے اور اس کے بعد کسی بھی بڑی انٹرنیشنل ہاکی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تاہم رواں سال ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان میں کھیلوں کی واپسی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ کیلئے پی ایچ ایف کو گرین سنگل دیا تھا۔

ٹیلی فونک رابطے ، ملاقات متوقع

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری آج پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے اہم ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں طاہرالقادری نے آصف زرداری کو لاہور میں ملاقات کی دعوت دی جو سابق صدر نے قبول کرلی۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو مل کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اسلام آباد سے لاہور کے لیے 4 بجے روانہ ہوں گے جب کہ ملاقات میں خورشید شاہ اور قمرالزمان کائرہ سمیت پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت بھی موجود ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی اور عدم استحکام کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کی دعوت طاہرالقادری نے دی جس پر ملنے جارہے ہیں تاہم قادری صاحب سے ملاقات نئی نہیں، پہلے بھی رابطے رہے ہیں، ہم 2002 میں پرویز مشرف کے خلاف بھی ایک ساتھ چلے ہیں۔

زیادہ دولت کس نے لوٹی ؟؟

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے، اس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنے میں ہے، اگر آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بن جائے گا اورمولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آجائیں گے اور سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر سال 200 ارب روپے کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے، نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اورسعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جب کہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں۔

کوہلی اور انوشکا شادی طے پا گئی ‘بھارتی میڈیا کا دعوی

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پاگئی۔بھارتی کرکٹ اور بالی وڈ کا رشتہ بہت پرانا ہے اور ماضی میں بھی کئی کرکٹرز کی فلمی حسیناں کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔بھارتی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتا ن اظہر الدین ، ہربھجن سنگھ، یوو راج سنگھ اور ظہیر خان کی بالی وڈ حسیناں سے شادی کے بعد اب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی اگلے ہفتے شادی طے پائی ہے اور ان کی شادی کی تقریبات آئندہ ہفتے 9، 10 اور 11 دسمبر کو یورپی ملک اٹلی میں ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی شادی کے کل ہی اٹلی روانہ ہونے والے ہیں اور باقی خاندان اور دوستوں کے لیے بھی یورپی شہر میلان میں ہوٹلز کی بکنگ کرالی گئی ہے۔میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کے لیے شادی کا جوڑا فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے اور انہیں گزشتہ ہفتے اداکارہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔دوسری جانب ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب ممبئی میں 21 دسمبر کو ہوگی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا گیا ہے۔چند روز قبل ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی جانب سے مسلسل کھلائے جانے پر بھٹ پڑے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ کوئی روبوٹ نہیں اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔اس کے بعد انہیں چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے اور اب انہی چھٹیوں میں شادی کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔دوسری جانب انوشکا شرما کے ترجمان نے شادی کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دوستی کو طویل عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں کی شادی کی خبریں اس سے قبل بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ سری دیوی لباس کی وجہ سے تنقید کا شکار

ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی نے ایسا لباس زیب تن کیا جسے دیکھ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف بھارتی اداکاروں نے شرکت کی اس تقریب میں سری دیوی نے ایسا لباس زیب تن کیا جو ان کے تنقید کا باعث بن گیا۔یاد رہے کہ معروف اداکارہ سری دیوی اپنے خوبصورت ملبوسات کے باعث ہمیشہ میڈیا کی نظروں میں رہتیں ہیں۔ لیکن ان کے گزشتہ روز کے لباس کے باعث ان کے مداحوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی وفعہ سے وہ ایسے ملبوسات پہنے سے گریز کریں کیونکہ ان کو ایسے کپڑے زیب نہیں دیتے۔

فلم ” بتی گل میڑ چالو“ میں ہیروین کیلئے ایلینا ڈی کروز سے رابطے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ پروڈیوسر پریرنا اروڑا نے فلم ”بتی گل میٹر چالو“ میں اداکار شاہد کپور کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے ایلیانا ڈی کروز سے رابطے بڑھا لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں پروڈیوسر پریرنا اروڑا کا کہنا ہے کہ ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم ”بتی گل میٹر چالو“ میں اداکار شاہد کپور کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ ایلیانا ڈی کروز کو کاسٹ کرنے کے لئے ان سے بات کریںگے، فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دونوں اداکار 2013 ءمیں راج کمار سنتوشی کی فلم ” پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو“ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔ اس فلم میں ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔ اسی وجہ سے انہیں اس بار بھی ایک ساتھ کام کےلئے چنا گیا ہے۔

بی بی سی نے رشی کپور کی جگہ امیتابھ‘اور رشی کپور کو مار دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) بالی وڈ معروف اداکار ششی کپور کے انتقال کی خبر نے دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو غم ذدہ کردیا، جس کے بعد پوری دنیا سے اداکار کو ٹریبیوٹ بھی ہیش کیے گئے۔کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے ششی کپور نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جن میں دیوار، جب جب پھول کھلے اور آ گلے لگ جا شامل ہیں۔ششی کپور کے انتقال کی خبر ہر نیوز چینل کا حصہ بنی لیکن شاید برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی ششی کپور کے چہرے کو نہیں پہچان سکا۔ششی کپور کوایک ویڈیو ٹریبیوٹ میں ادارے نے ان کی کارکردگی کو تو خوب سراہا، لیکن اس رپورٹ میں ششی کپور کی جگہ امیتابھ بچن اور رشی کپور کی ویڈیوز پیش کیں۔اس رپورٹ کی ویڈیو ٹوئٹر پر بھی شیئر کی گئی۔بعدازاں صارفین نے بی بی سی کو اس غلطی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔تنقید کے بعد بی بی سی کے ایڈیٹر پال روئل نے اس غلطی پر ایک ٹویٹ کے ذریعے معذرت بھی کی۔

صائمہ خان نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا

لاہور(شوبز ڈیسک )معروف اداکارہ صائمہ خان نے فلموں میں کام کرنے سے انکارکردیا۔بتایاگیا کہ انہیں مختلف ہدایتکاروں کی طرف سے پنجابی فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے معذرت کرلی۔ وہ سٹیج ڈراموں کے ذریعے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔صائمہ خان کاکہناتھا مجھے خدانے بہت شہرت اوردولت سے نوازاہے ماضی میں دن رات محنت کی اورجنون کیساتھ کام کیا تاہم اب منتخب کام کرناچاہتی ہوں کیونکہ فلموں کاوہ معیاربھی نہیں رہاجوماضی میں تھا لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جب فنکارکوخدااسکی محنت کاصلہ عطاکردے تواسے کمانے کی لالچ نہیں کرنی چاہیے اب میں پیسے کمانے نہیں بلکہ ن کی خدمت کرناچاہتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھا اگرکسی ٹی وی پروگرام میں پیشکش ہوئی تو غورکرونگی۔واضح رہے صائمہ خان ان دنوں الحمراہال نمبرایک مال روڈپرزیرنمائش ڈرامے میں اداکاری کے جوہردکھارہی ہیں۔

5 ججوں کے فیصلہ سے ملک کا ستیا ناس ہو گیا

لندن /اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو ریفرنسزمیرے خلاف بنائے گئے ہیں میں ان کو قطعا نہیں مانتا کیوں کہ یہ انتقام پر مبنی ہے اور ملک میں انتشار پھیلانے کے مترادف ہے،پہلے ایک ڈکٹیٹر نے ہماری حکومت ختم کی اور اب پانچ ججوں کے فیصلے سے ملک کا ستیا ناس ہونا شروع ہوگیا ہے، پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے یہ گھناﺅنا مذاق ہورہا ہے ،ہم سے پہلے بھی دہشت گردی تھی اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا اور سب رپورٹس منظرعام پر آنی چاہئیں ورنہ کمیشن بنانے کا کیا فائدہ ہے۔گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا لیکن اس کا یہ صلہ ملا کہ ہمیں ملک بدر کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے یہ گھناونا مذاق ہورہا ہے جب کہ ہم سے پہلے بھی دہشت گردی تھی اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا اور سب رپورٹس منظرعام پر آنی چاہئیں ورنہ کمیشن بنانے کا کیا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور کو بھی پکڑو، صرف نوازشریف کا ہی گلا دبوچتے ہو، یہی وجہ ہے کہ جو ملک میں اندھیرے پیدا کرتے ہیں وہ عیش کررہے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں اب لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے اور بجلی وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ 2013میں 20،20گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی مگر ہم ملک میں روشنیاں واپس لائے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 2013سے دھرنے ہی دیکھتے رہے ہیں، نجانے پاکستان میں کیا رواج بن گیا ہے کہ دھرنے سے کم میں بات ہی نہیں کرتے۔

صدرٹرمپ کا پرائیویٹ جاسوسی نیٹ ورک قائم کرنے پر غور

واشنگٹن (این این آئی)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ منصوبے کا مقصد ریاست کے خلاف کام کرنے والے دشمن عناصر پر نظر رکھنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ بدنام زمانہ پرائیویٹ کنٹریکٹر کمپنی بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔منصوبے کے تحت نجی جاسوسی کا ایک ایسا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا جو صرف سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو اور صدر ٹرمپ کو جواب دہ ہوگا۔نجی جاسوسی کے اس نیٹ ورک کا دیگر امریکی انٹیلی جنس اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ معلومات دیگر اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق اس پرائیویٹ نیٹ ورک کا مقصد انٹیلی جنس اداروں میں موجود ایسے افراد پر نظر رکھنا ہے جو ریاستی مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔