تازہ تر ین
zia shahid with hafiz saeed

بھارتی آبی دہشتگردی: ضیا شاہد نے جو کام شروع کیا اسے انتہا تک پہنچائیں گے: حافظ محمد سعید

لاہور (وقائع نگار) جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ میری نظر بندی کے دوران برادرم ضیاشاہد، روزنامہ خبریں اور چینل ۵ نے بھرپور انداز میں میرے لئے مہم چلائی جس کے لئے میں آپ کا اور آپ کے اداروں کا مشکور ہوں۔ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد کے ساتھ ملاقات کے دوران حافظ محمد سعید نے کہا کہ آپ کی ایک کتاب مجھے نظربندی کے دوران مل گئی تھی جس کا نام ”امی جان“ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کو پڑھنا شروع کیا تو اس وقت چھوڑا جب اس کی آخری سطر تک پہنچ گیا۔ کاش اس قوم کے ہر بچے اور نوجوان کو ایسی ہی ماں نصیب ہو۔ انہوں نے دیگر کتب میں سے ”پاکستان کے خلاف سازش“ اور ”گاندھی کے چیلے“ کے متعلق کہا میں ہر پاکستانی کو تجویز کرونگا کہ وہ ان کا بغور مطالعہ کرے تاکہ آج پاکستان کے استحکام اور سالمیت کو جو خطرات ہیں وہ ان سے آگاہ ہو سکیں اور ہم سب مل کر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی دونوں قسم کی سرحدوں کا مل کر دفاع کر سکیں۔ حافظ محمد سعید نے چیف ایڈیٹر خبریں کی بھارت کی آبی دہشتگردی کے خلاف اور ستلج، بیاس، راوی کے پانیوں کی مکمل بندش کے حوالے سے اخبار اور چینل ۵ کے علاوہ عوامی جلسوں کو سراہا۔ اس سلسلے میں ملکی اور بین الاقوامی قانون کی مناسبت سے انہوں نے متعدد سوالات کئے اور ان کے بارے میں بحث کی۔ حافظ محمد سعید نے کہا میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آپ نے وہ کام شروع کیا جس کو میں انتہا تک پہنچانا چاہتا ہوں۔ مجھے بخوبی احساس ہے کہ پاکستانی عوام کی بقا اور ہماری زراعت کے علاوہ آپ کے بقول آبی حیات اور ماحولیات کےلئے مشرقی دریاﺅں کے پانی کو سوفیصد بند کرنا بھارت کی دہشتگردی ہے۔ ہمیں عوامی سطح پر لوگوں کو متحرک کرنا اور ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں میں اپنے جائز حق کے حصول کےلئے قانونی جنگ لڑنی چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ یہ ایجنڈا ہمارا اور ہمارے ساتھیوں کا ایجنڈا ہے۔ آپ کے ساتھ مل کر ہم اس کے لئے بھرپور عوامی اور قانونی جنگ لڑیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv