All posts by Channel Five Pakistan

بچے بھوکے سکول جانے پر مجبور،دل دہلا دینے والی خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے صارفین مہنگے داموں
لکڑیاں خرید کر جلانے پر مجبور ہو گئے۔ لاہور میں 100فیڈر ڈیڈشارٹ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قصور‘ گوجرانوالہ‘ شیخوپورہ‘ اوکاڑہ‘ رینالہ خورد اور نوشہرہ ورکاں سمیت کئی شہروں میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ لاہور میں بارش کے بعد لیسکو کے 100 فیڈر ڈیڈشارٹ ہو گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی سپلائی معطل رہی۔ صحافی کالونی گرڈ سٹیشن میں آصف ٹاﺅن فیڈر ڈیڈشارٹ ہونے کی وجہ سے شام 5بجے سے رات گئے تک بجلی بحال نہ ہو سکی۔ لیسکو سسٹم میں پیر کو بجلی کی طلب 2175میگاواٹ رہی‘ سپلائی 1700میگاواٹ اور شارٹ فال 475میگاواٹ رہا۔ شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جہاں گھریلو خواتین اور طلباءکو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑتا ہے وہاں کاروباری طبقہ بھی شدید پریشانی دکھائی دیتا ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں میں مسلسل 7گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر ہو گیا۔ ایس ڈی او واپڈا نے بتایا کہ نقص دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بجلی کی مسلسل بندش اور بارش کی وجہ سے شہریوں کو سخت کوفت کا سامنا رہا۔ دوسری جانب ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے جیسے ہی سردی بڑھی کئی شہروں میں گیس یا تو بالکل غائب ہو گئی یا پھر پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گھریلو‘ تجارتی اور صنعتی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس غائب ہونے کی وجہ سے صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں۔ ہوٹل مالکان اور گھریلو صارفین مہنگے داموں لکڑیاں خرید کر جلانے پر مجبور ہیں۔ گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے طلباءاور ملازمت پیشہ افراد کو گزشتہ صبح ناشتہ کئے بغیر جانا پڑا۔ سوئی ناردرن انتظامیہ کے گیس کی طلب پوری کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لاہور کے علاقوں ماڈل ٹاﺅن‘ اقبال ٹاﺅن‘ گارڈن ٹاﺅن‘ ٹاﺅن شپ‘ گرین ٹاﺅن‘ گلبرگ‘ اچھرہ‘ اندرون شہر‘ شادباغ‘ ہربنس پورہ‘ سرحدی دیہات سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند ہے۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کے بعد گیزر اور ہیٹر چلنے کی وجہ سے گیس پریشر میں مشکلات ہو رہی ہیں تاہم موسم بہتر ہونے کے بعد گیس کی سپلائی معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔ قصور میں گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ کھانا بنانے کے اوقات میں صبح‘ دوپہر اور شام کو گیس بند رہتی ہے جبکہ ایل پی جی کا سلنڈر 3سے 4سو روپے مہنگا ہو گیا۔ لوگ مہنگے داموں سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ گیس اور سلنڈر فروخت کرنے والے دکانداروں کا موقف ہے کہ ایل پی جی پیچھے سے مہنگی کر دی گئی ہے جس کا اثر ایجنسی ہولڈروں پر بھی پڑ رہا ہے۔
گیس‘ بجلی غائب

فلسطینی نے اسرائیلی گارڈ کا سینہ پھاڑ ڈالا

مقبوضہ بیت المقدس (نیااخبار رپورٹ) مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ روز ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی گارڈ کو سینے میں خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ چاقو فوجی کے دل میں لگا۔ 24 سالہ یاسین ابوالقور کو اسرائیلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کا تعلق نابلوس کے قریبی علاقے تالوزہ سے ہے جبکہ اسرائیلی گارڈ یروشلم کے سنٹرل بس سٹیشن پر تعینات تھا۔ یاسین نے حملے سے چند گھنٹے قبل اپنی فیس بک پوسٹ میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضے اور بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت قرار دینے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا اے میرے وطن میرے بیت المقدس اے مسجد اقصیٰ ہمارا خون آپ پر نچھاور ہے۔

ایان علی نے زرداری کو ناچنا سکھا دیا ‘ عمران مرد بنیں عابد شیر

فیصل آباد (نیا اخبار رپورٹ)وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مخالفین نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔اگر دھرنوں سے حکومت جانے لگی توکوئی پارٹی حکومت نہیں کر سکے گی۔علی بابا چالیس چوروں کا یہ ٹولہ نہیں چاہتا انتخابات وقت پر ہوں۔یہ ٹولہ ملک میں انتشار چاہتا ہے۔یہ چاہتے ہیںکسی طرح بھی مسلم لیگ ن کو کمزور کیا جائے۔اگر ملک میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو عمران خان اور ان کے لٹیرے اتحادی مردبنیں اور سینٹ میں الیکشن کابل پاس کریں۔یہ الیکشن سے قبل ہی شکست مان چکے ہیں۔ان کو معلوم ہے 2018ءکے انتخابات کے بعد عمران خان کے ہاتھ سے خیبرپختونخوا اور زرداری کے ہاتھ سے سندھ جائے گا۔ دینی معاملات کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہئے۔کوئی ہم سے بڑھ کر عاشق رسول نہیں ہے۔کسی کے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔ختم نبوت کا معاملہ پر پیدا ہونی والی صورتحال حساس نوعیت کی ہے، معاملات بات چیت سے حل ہونے کی چاہئیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سدھار سبزی منڈی کے آڑھتی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے معاملہ پر سی پی او سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ایم ایم اے کا سربراہ کون؟ سراج الحق

لاہور (نیااخبار رپورٹ) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا حتمی فیصلہ‘ ایم ایم اے کی بحالی کا باقاعدہ اعلان کل 13 دسمبر کو کیا جائے گا۔ دینی جماعتوں کے اتحاد کی بحالی کے لئے اجلاس کراچی میں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ جس میں سپریم کونسل کی تشکیل دی جائے گی۔ سپریم کونسل اجلاس کے سربراہ اور سیکرٹری جنرل کا انتخاب کرے گی۔ ایم ایم اے کے سربراہ کے لئے سنیٹر سراج الحق اور مولانا فضل الرحمن میں سے کسی ایک کا نام فائنل کیا جائے گا۔ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد طے کیا جائے گا کہ جماعت اسلامی کے پی کے کی حکومت سے باہر نکلے گی یا نہیں‘ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بھی ن لیگ کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ اتحاد کرے گا۔ ایم ایم اے میں چھ جماعتوں کو ہی شامل رکھا جائے گا۔ جماعت اسلامی‘ جے یو آئی فضل الرحمن‘ مرکزی جمعیت اہلحدیث‘ اسلامی تحریک‘ جمعیت علمائے پاکستان او جے یو آئی سمیع الحق شامل ہوں گی۔ دینی جماعتوں کے قائدین نے جے یو پی اور اسلامی تحریک کو اپنے بکھرے دھڑوں کو متحد کرنے کی بھی تجویز دے دی ہے۔ جے یو پی نورانی کو اپنے سے الگ ہونے والے رہنماﺅں کو منانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ اسلامی تحریک مجلس وحدت المسلمین کو متحد کرے گی۔

سرکاری ملازمین کی موجیں ‘ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

سرگودھا (خصوصی رپورٹ) صوبائی محکموں کے ملازمین 25دسمبر کو عام تعطیل کے حوالہ سے 2جبکہ وفاقی محکموں کے ملازمین 3چھٹیوں کا مزا لیں گے۔ 25دسمبر بروز سوموار ہونے کی وجہ سے صوبائی محکموں کے ملازمین اتوار اور سوموار کو دو چھٹیوں کے مزے لیں گے جبکہ وفاقی محکموں کے ملازمین 23‘ 24‘ 25دسمبر کی چھٹیوں کا مزا لیں گے۔ اسی طرح سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حکومت پنجاب نے 24دسمبر سے یکم جنوری تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
عام تعطیل

اپوزیشن کو نکیل ڈالنے کا خفیہ پلان ‘ تجوریوں کے منہ کس نے کھولے ‘ دیکھئے خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومت مخالف ممکنہ گرینڈ الائنس میں شامل ہونے والی جماعتوں پرنظر رکھنے اور ان کے اہم رہنماﺅں کے پس پردہ رابطوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کیلئے سول خفیہ اداروں کے سیکرٹ فنڈز میں اضافہ کرکے ایک مکمل سیاسی آپریشن لانچ کردیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سول خفیہ ادارے فنڈز کی کمی کی وجہ بتا کر ممکنہ گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شامل ہونے والی جماعتوں کی اندر کی تمام اطلاعات حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔ اداروں نے حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کی نگرانی کیلئے ان کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ پیر آف یال شریف کے تحت چلنے والی ختم نبوت تحریک کو اول نمبر پر رکھا گیا ہے، دوسرے نمبر پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی عوامی تحریک اور تیسرے نمبر و دیگر قومی اور مذہبی جماعتیں رکھی گئی ہیں جن میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، پیپلزپارٹی، عوامی مسلم لیگ ، پاک سرزمین پارٹی اور دیگر شامل ہیں۔ پیر آف سیال شریف کی تحریک سے جڑنے والے پیر صاحبان اور مذہبی گروپس کی چوبیس گھنٹے کی نگرانی کی جائے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس وقت گرینڈ اپوزیشن الائنس کا محور ہیں۔ سول خفیہ اداروں کو یہ بھی ٹاسک دیا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی تمام کارروائیوں کی آئندہ الیکشن تک روکنا ہے، چاہے کوئی بھی فارمولا آزمانا پڑے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سول خفیہ اداروں کے گریڈ 20 کے افسران اس سارے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پاکپتن:صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی مسلم لیگ ن مشا ئخ ونگ سے مستعفی

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) درگاہ بابا فرید کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کے فرزند دیوان احمد مسعود چشتی نے مسلم لیگ ن کے علماءمشائخ ونگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے استعفیٰ اور ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ کے جلسہ میں کیا ہے‘ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر منورجبیں قادری نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ کا مطالبہ درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کواستعفیٰ دے دینا چاہئے۔ پاکپتن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی مشیر سے پوچھا گیا کہ پیر حمیدالدین سیالوی نے ختم نبوت کے حوالے سے رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے کیا انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے؟ اس پر صوبائی مشیر نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہے، ایسی بات معاف کرنے والی نہیں۔
مستعفی

کالا باغ ڈیم ‘ نواز شریف ‘ راجہ پرویز اشرف ‘ چار اور وزرائے اعلی پھنس گئے

لاہور (نیااخبار رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم نہ بنانے پر میاں نوازشریف سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔ دائر درخواست میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف‘ نوازشریف‘ شہبازشریف‘ قائم علی شاہ‘ پرویز خٹک اور عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ عدالت نے حکم دیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کالا باغ ڈیم بنایا جائے لیکن عدالتی حکم کے مطابق پانچ سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور ڈیم فوری بنانے کا حکم دے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف‘ میاں نوازشریف سمیت فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
کالا باغ ڈیم

شریف اسمبلی اور پی پی کیخلاف کمزور ریفرنس تیار کئے ‘ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں اور بااثر کاروباری شخصیات کو بچانے میں سرگرم نیب میں موجود کرپٹ عناصر کیخلاف نیب کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب نے افسران کی جانب سے شریف خاندان اور پیپلزپارٹی کی شخصیات سمیت اہم افراد کیخلاف کرپشن کے سنگین الزامات اور ثبوتوں کے باوجود قانونی لحاظ سے کمزور ریفرنس تیار کرنے کا پتہ چلا لیا۔ نیب کے ڈائریکٹوریٹس اور پراسیکویشن ونگ میں موجود بعض افسران کے ملزمان سے تعلقات کے باعث عدالتوں میں کمزور ریفرنس دائر کرکے ملزمان کو بری کرانے کی راہ ہموار کی جاتی ہے۔ چیئرمین نیب نے چند دیانتدار افسران سے مشاورت اور دو ماہ کی ذاتی انکوائری کے بعد شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات کردیئے۔ مستقبل میں ریفرنس کی ناکامی کی ذمہ داری متعلقہ ڈائریکٹر جنرل اور تحقیقات میں کمزوری اور خامیوں کی ذمہ داری انکوائری آفیسر اور متعلقہ ڈائریکٹر پر عائد کرکے قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین نیب کے حکم پر نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو لکھے گئے خط کی کاپی کے مطابق جاوید اقبال نے کرپشن میں ملوث ملزمان کیخلاف ٹھوس ثبوتوں کے باوجود عدالتوں میں کمزور ریفرنسز پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ احتساب عدالت میں کمزور ریفرنس دائر ہونے کے باعث پراسکیوشن کو ٹرائل کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کمزور ریفرنس دائر ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت میں نیب کا ریفرنس خارج اور ملزم سزا سے بچ جاتے ہیں۔ چیئرمین نیب کے حکم پر ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ریفرنس کے ذریعے کرپشن میں ملوث ملزموں کو سزا دلوانے میں ناکامی ہوئی تو ان کی ذمہ داری متعلقہ ڈائریکٹر جنرل پر عائد ہوگی۔ تحقیقات میں کمزوری اور گواہان آفیسر اور ڈائریکٹر پر ذمہ داری عائد کی جائے گی۔ بلوچستان میں اربوں کی کرپشن میں ملوث سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کیخلاف بھی کمزور تحقیقات کے ذریعے ان کے بری ہونے کی راہ ہموار کی گئی تاہم اعلیٰ عدلیہ کے نوٹس کے باعث مشتاق رئیسانی رہا نہیں ہوسکے۔
کمزور ریفرنس

پرویز خٹک30ہزار مساجد کے امام صاحبان کو 10ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

نوشہرہ (نیااخبار رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2018ءکے انتخابات میں پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ صوبے میں حکومت 30 ہزار پیش امام صاحبان کو دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے گی۔ بدرشی اور کوثر پان میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے اے این پی‘ مسلم لیگ‘ پی پی پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کیا آپ اپنے شوہر کو ناپ ساے پکارتی ہیں ےا پھر ۔۔دلچسپ سروے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 48 فیصد پاکستانی شادی شدہ خواتین کبھی بھی اپنے شوہر کا نام نہیں پکارتیں جبکہ ہر دو میں سے ایک خاتون شوہر کا نام لینے کی بجائے ان کو اپنے بچوں کی نسبت سے پکارتی ہیں۔ گیلپ پاکستان کی تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق 48فیصد پاکستانی شادی شدہ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کا نام لے کر نہیں پکارتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں بعض گھرانوں میں یہ رواج ہے کہ بیویاں کبھی بھی اپنے شوہروں کو نام لے کر نہیں پکارتی ہیں،آپ بتائیں کہ کیا آپ اپنے شوہر کو نام لے کر پکارتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں 52فیصد خواتین کے مطابق ہاں وہ اپنے شوہر کو نام لے کر پکارتی ہیں جبکہ 48 فیصد خواتین کے مطابق وہ اپنے شوہر کو نام لے کر نہیں پکارتی ہیں۔ سروے کے دوران دوسرا سوال پو چھا گیا کہ کیا آپ اپنے پڑوس میں کسی ایسی خاتون کو جانتی ہیں جو کہ اپنے شوہروں کا نام نہیں لیتی ہیں اور اگر نام نہیں لیتیں تو اپنے شوہر کو کس طرح پکارتی ہیں تو48 فیصد نے کہا کہ ایسی خواتین اپنے شوہر کو بیٹا یا بیٹے کا ابو کہہ کر پکارتی ہیں۔21 فیصد خواتین اپنے شوہر کو پیشہ کے نام سے مثلا ڈاکٹر صاحب یا وکیل صاحب وغیرہ پکارتی ہیں 12 فیصد اپنے شوہر کو ہیلو یا ارے، سنتے ہیں کہہ کر پکارتی ہیں 9 فیصد عرفی نام یا لقب سے پکارتی ہیں جبکہ 10 فیصد کے مطابق وہ اپنے شوہر کو پیار یا محبت سے رکھے ہوئے نام سے پکارتی ہیں۔ یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں میں دیہی اور شہری علاقوں میں کیا گیا۔

ختم نبوت ایمان کا حصہ کٹ مرینگے سمجھوتہ نہیں ہو گا : پیر حمیدالدین سیالوی

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پیر صاحب سیال شریف حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ وہ نہ بکیں گے اور نہ ہی جھکیں گے مطالبات پر قائم ہیں دھرنا دیا اور نہ ہی دوں گا رانا ثناءاللہ مستعفی نہ ہوئے تو گجرات ، گوجرانوالہ اور پھر لاہور میںجلسے کریں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ میں نے نہ پہلے دھرنا دیا تھا اور نہ ہی اب دھرنا دوں گا میں جھکوں گا نہین نہ ہی مجھے خریدا جاسکتاہے میں اپنے مطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا اگر رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو ہم گجرات اور گوجرانوالہ پھر لاہور جائیں گے ان تینوں مقامات پر دھرنا نہین دیں گے انہوں نے کہا کہ استعفوں سے (ن) لیگ کو فرق نہیں پڑتا تو نہ پڑے ابھی مزید استعفے بھی آئیں گے بہت سے ایم این ایز اور ایم پی ایز استعفے کی پیشکش لے ائے تھے انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے استعفوں کی یقین دہانی کرائی ہے ان کی تعداد نہیں بتا سکتا تاہم استعفے اتنے ہوں گے جو (ن) لیگ کے لئے کافی ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت سے بات چیت ہوسکتی ےہ ہم اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں شہباز شریف نے ملاقات کیلئے آنے کا کہا تھا مگر نہیں آے ان کے نہ آنے کا سوال ان سے پوچھا جائے انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت پر جان قربان کرنے والے دھرنے میں موجود تھے ہماری اس جدوجہد کے خلاف سنگین پراپیگنڈا کیا گیا رانا ثناءاللہ کی تقریر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے وہ ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلفیہ بیان دیں۔ رانا ثناءکی مرضی ہے استعفیٰ دے یا نہ دے، اگر وہ ختم نبوت پر یقین رکھتا ہے تو اسے اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے اگرایمان نہیں رکھتا تو مستعفی نہ ہو۔ رانا ثناءکی تقریر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے وہ آ کر کہے کہ میں مسلمان ہوں نبی پاک کے آخری نبی ہونے پر یقین رکھتا ہوں۔ پیر سیالوی نے کہا کہ علماءاور مشائخ سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل دیں گے۔ کسی سیاسی پارٹی سے رابطہ کیا ہے نہ کریں گے۔ شہباز شریف نے خود رابطہ کر کے کہا کہ 3 دن کے اندر آئیں گے آپ کے تمام تحفظات دور اور مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔ ابھی تک نہیں آئے دیکھ رہے ہیں کہ ان کو کب عقل آتی ہے۔ ہماری جدوجہد کے خلاف سنگین پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پیر سیالوی نے کہا کہ ابھی اور استعفے آئیں گے، اب اتنے استعفے آئیں گے جو ن لیگ کے لئے کافی ہوں گے، بہت سے رکن قومی و صوبائی اسمبلی میرے پاس استعفے کی پیش کش کے لئے آئے۔ حکومت نے بات چیت ہو سکتی ہے مطالبات منوائے جا سکتے ہیں۔

ایک طرف تھر میں بھوک دوسری جانب وزیر اعلی سٹینگ پروگرام کے تحت اراب کے فنڈز جاری

لاہور (نیااخبار رپورٹ) بچوں میں پست قدوقامت کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام کے لیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے 9ارب کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ اس بجٹ میں سے اشتہارات اور پبلسٹی پر 21کروڑ 20لاکھ خرچ کیا جائیگا جبکہ پانچ کروڑ چالیس کروڑ سیمینار اور کانفرنسز کیلئے مختص ہیں۔ 30لاکھ ٹرانسپورٹ رپیئرنگ پر اور دو ارب 61 کروڑ 62لاکھ دیگر باقی اخراجات پر خرچ کیے جائیں گے ۔ اس سے قبل حکومت پنجاب تین ارب 60 کروڑ کی لاگت سے توانا پاکستان پروگرام شروع کیا گیا ہے جو مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔