تازہ تر ین

شریف اسمبلی اور پی پی کیخلاف کمزور ریفرنس تیار کئے ‘ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں اور بااثر کاروباری شخصیات کو بچانے میں سرگرم نیب میں موجود کرپٹ عناصر کیخلاف نیب کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب نے افسران کی جانب سے شریف خاندان اور پیپلزپارٹی کی شخصیات سمیت اہم افراد کیخلاف کرپشن کے سنگین الزامات اور ثبوتوں کے باوجود قانونی لحاظ سے کمزور ریفرنس تیار کرنے کا پتہ چلا لیا۔ نیب کے ڈائریکٹوریٹس اور پراسیکویشن ونگ میں موجود بعض افسران کے ملزمان سے تعلقات کے باعث عدالتوں میں کمزور ریفرنس دائر کرکے ملزمان کو بری کرانے کی راہ ہموار کی جاتی ہے۔ چیئرمین نیب نے چند دیانتدار افسران سے مشاورت اور دو ماہ کی ذاتی انکوائری کے بعد شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات کردیئے۔ مستقبل میں ریفرنس کی ناکامی کی ذمہ داری متعلقہ ڈائریکٹر جنرل اور تحقیقات میں کمزوری اور خامیوں کی ذمہ داری انکوائری آفیسر اور متعلقہ ڈائریکٹر پر عائد کرکے قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین نیب کے حکم پر نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو لکھے گئے خط کی کاپی کے مطابق جاوید اقبال نے کرپشن میں ملوث ملزمان کیخلاف ٹھوس ثبوتوں کے باوجود عدالتوں میں کمزور ریفرنسز پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ احتساب عدالت میں کمزور ریفرنس دائر ہونے کے باعث پراسکیوشن کو ٹرائل کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کمزور ریفرنس دائر ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت میں نیب کا ریفرنس خارج اور ملزم سزا سے بچ جاتے ہیں۔ چیئرمین نیب کے حکم پر ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ریفرنس کے ذریعے کرپشن میں ملوث ملزموں کو سزا دلوانے میں ناکامی ہوئی تو ان کی ذمہ داری متعلقہ ڈائریکٹر جنرل پر عائد ہوگی۔ تحقیقات میں کمزوری اور گواہان آفیسر اور ڈائریکٹر پر ذمہ داری عائد کی جائے گی۔ بلوچستان میں اربوں کی کرپشن میں ملوث سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کیخلاف بھی کمزور تحقیقات کے ذریعے ان کے بری ہونے کی راہ ہموار کی گئی تاہم اعلیٰ عدلیہ کے نوٹس کے باعث مشتاق رئیسانی رہا نہیں ہوسکے۔
کمزور ریفرنس



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv