پاکپتن (خصوصی رپورٹ) درگاہ بابا فرید کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کے فرزند دیوان احمد مسعود چشتی نے مسلم لیگ ن کے علماءمشائخ ونگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے استعفیٰ اور ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ کے جلسہ میں کیا ہے‘ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر منورجبیں قادری نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ کا مطالبہ درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کواستعفیٰ دے دینا چاہئے۔ پاکپتن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی مشیر سے پوچھا گیا کہ پیر حمیدالدین سیالوی نے ختم نبوت کے حوالے سے رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے کیا انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے؟ اس پر صوبائی مشیر نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہے، ایسی بات معاف کرنے والی نہیں۔
مستعفی




























