All posts by Channel Five Pakistan

اورنج لائین ٹرین میں روکاوٹیں ڈالنے والوں کا عوام محاسبہ کرینگے :شہباز شریف

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے
قریب لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سائٹ آفس پراجلاس منعقد ہوا، جس مےں منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گےا اور وزےراعلیٰ کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزےراعلیٰ نے سائٹ آفس پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپرےم کوٹ سے منصوبے پر عملدر آمد کی اجازت ملنے پر پوری ٹےم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ےہ سب آپ کی مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی اقدامات کا نتےجہ ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے مےں 22ماہ کی بے پناہ تاخےر ہوئی ہے اور مفاد عامہ کے اس عظےم منصوبے مےں تاخےر کی ذمہ دارتحرےک انصاف ہے۔ باشعور عوام پی ٹی آئی کا محاسبہ کرےںگے۔ انہوں نے کہا کہ جن سیاسی عناصر نے اس عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان کا محاسبہ عوام کریں گے۔ پی ٹی آئی نے عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے منصوبہ دو بارہ ٹرےک پر آگےا ہے۔ زندگی مےں اےسے مواقع آتے رہتے ہےں تاہم ہمےں صبر وتحمل، برداشت اور ہمت سے کام جاری رکھنا ہے اور ےہ قوم کو کچھ کر دکھانے کا موقع ہے۔ آپ سب دن رات محنت کرےں اور منصوبے کی جلد تکمےل کےلئے جت جائےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے۔ ہم نے ہر دور میں عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے شاندار ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں کی طرح وعدوں اور دعووں کی بجائے ہر شعبہ کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور توانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے بھرپور جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نامور ادیب، ہمدرد ایڈیٹوریل بورڈ کے سربراہ اور بچوں کے رسالے ”ہمدرد نونہال“ کے مدیر مسعود احمد برکاتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے سندر میں کرنٹ لگنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزےر ملک نعےم خان اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حدیبیہ کیس ،صرف میڈیا پر پابندی ،سیاستدانوں پر کیوں نہیں جوروزانہ عدالتوں کی ایسی تیسی پھیرتے ہیں:ضیا شاہد


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ طاہر القادری صاحب کے ساتھ اکٹھے ہونے والے تمام افراد کا مقصد ایک ہے۔ تمام سیاستدانوں کا مقصد یہ ہے کہ سپریم کورٹ سے وزیراعظم کو نااہل کروا دینے کے باوجود وہ پارٹی کے صدر اور ان کے چھوٹے بھائی پنجاب میں وزیراعلیٰ موجود ہیں۔ لہٰذا عملا تو اقتدار میاں نوازشریف کے پاس ہی رہا۔ اب یہ تمام سیاستدان مشترکہ کاوش کے ذریعے انہیں گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو طاہر القادری کی صورت میں ایک مضبوط سہارا مل گیا ہے جس کے پیروکار دھرنے سے جاتے بھی نہیں۔ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے سیاسی مقاصد کے لئے طاہر القادری کو استعمال کرنا چاہتی ہیں تا کہ حکومت کو نیچا دکھا سکیں۔ طاہر القادری بھی ان افراد کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تا کہ اپنے شہداءکے خون کے بدلے کے طور پر حکومت کو گرا سکیں۔ اس مرتبہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے دکھائی نہیں دیئے۔ عمران خان، آصف زرداری کے خلاف دھواں دھار تقاریر کر رہے ہیں۔ آصف زرداری عمران خان کے خلاف ہیں۔ یوں اگر ڈاکٹر صاحب دھرنا دیتے ہیں تو ایک دن آصف زرداری کے ساتھ اور ایک دن عمران کے ساتھ دھرنا دینا ہو گا۔ جو ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ مصطفی کی مثال ایک یوسف بے کارواں جیسی ہے۔ انہوں نے فوج پر الزام لگایا کہ ہمیں ایم کیو ایم سے ملوایا۔ ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ عمران خان کے والد اکرام اللہ خاں نیازی کی کرپشن کے بارے کچھ زیادہ معلوم نہیں کسی دن قمرزمان کائرہ سے اس بارے معلومات لیں گے۔ ضیاءالحق اور خود بھٹو کے دور میں دائیں بازو اور بائیں بازو کی دونوں پارٹیاں اکٹھی بیٹھتی رہی ہیں۔ بریلوی مسلک کے لوگ مولانا شاہ احمد نورانی کی قیادت میں اور دیو بند کے پیروکار مفتی محمود کی قیادت میں اکٹھے ہوئے تھے۔ جو ایک دوسرے کے پیچھے نماز تک نہیں پڑھتے تھے۔ وہ لوگوں کو دکھانے کے لئے اکٹھے ہو گئے تھے۔ یہ بات طے ہے کہ جہاں مصطفی کمال ہوں گے وہاں فاروق ستار نہیں ہوں گے۔ مصطفی کمال کو خیال آیا کہ طاہر القادری سے مل کر وہ مین اسٹریم میں آ سکتے ہیں اس لئے وہ یہاں آ گئے۔ بابر غوری کے لئے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر مصطفی کمال کے ساتھ ملنا مشکل ہو گا۔ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز پر تبصرہ نہ کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔ صحافت کا بھی یہی اصول ہے کہ معاملہ عدالت میں ہو تو اس پر بات نہیں کرنی چاہئے پہلے تو جج صاحبان فوراً ایکشن لے لیتے تھے۔ لیکن آہستہ آہستہ ایسا ہونا بند ہو گیا۔ اور لوگ خوب خوب اپنی رائے ساتھ ساتھ دیتے رہتے ہیں۔ نوازشریف صاحب کو عدالت نے اس وقت بحال کر دیا جب انہیں صدر نے 58/2B استعمال کرتے ہوئے گھر بھیج دیا تھا۔ محترمہ بینظیر کو فارغ کیا گیا تو عدالت نے انہیں بحال نہیں کیا بلخ شیر مزاری اس وقت نگران وزیراعظم بنے تھے۔ بینظیر بھٹو نے عدالت کے بارے لفظ استعمال کیا کہ ان پر ”چمک کا اثر“ ہے۔ چمک سے مراد”پیسہ“ ہے۔ یوسف رضا گیلانی وہ واحد شخص ہے۔ جس نے نااہلی کے بعد عدالت پر ایک لفظ تک نہیں کہا اور خاموشی سے گھر چلا گیا۔ نوازشریف صاحب جب سے نااہل ہوئے ہیں ان کی بیٹی، داماد اور سارے رشتہ داروں نے کابینہ کے تمام ارکان نے عدالت کو وہ بے نقد سنائی ہیں۔ کھلم کھلا جج کو فیصلوں کو عدالتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے آج میڈیا پر تو قدغن تو لگا دی ہے۔ لیکن یہ پابندی سیاستدانوں پر کیوں نہیں لگائی۔ حدیبیہ کوئی متبرک کاغذ ہیں جن کے بارے بات نہیں کی جا سکتی؟ قانون دان ہی اس بارے میں اچھی رائے دے سکتے ہیں۔ سی پی این ای کے اجلاس میں ہم ملکی اہم اشخاص کو لے کر ان سے بات کرنے ہی اویس لغاری کے بجلی کے معاملے میں بہت کچھ کہا ہے۔ یہ پہلے مشرف دور میں آئی ٹی کے وزیر بھی ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے کل ہمیں بتایا کہ اوور بلنگ کرنے پر ایکسین کو تین سال سزا سنائی جائے گی۔ قومی اسمبلی نے تو بل پاس کر لیا تھا۔ لیکن سینٹ میں اسے مسترد کر دیا گیا ہے لگتا ہے کہ میٹر ریڈرز حضرات سے لے کر ایکسین حضرات کے نمائندے وہاں تک پہنچ گئے اور بل کو منظور ہونے سے روک دیا ہے۔ تحریک انصاف کے نعیم الحق نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے دھرنوں عوامل کو ہمیں دیکھنا ہو گا کہ پی ٹی آئی ان کے ساتھ اس وقت شریک ہو جس وقت اس میں زرداری صاحب نہ ہوں۔ دھرنا ایک نہیں بلکہ کئی ہوں گے۔ طاہر القادری کا ایک ایجنڈا ہے۔ وہ ماڈل ٹاﺅن سانحہ ہے ہم ملکی دیگر مسائل کے ساتھ نکلے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ زرداری کو ساتھ ملانے کے لئے اپنے اصولوں کی قربانی نہیں دے سکتے۔ عمران خان زرداری کی کرپشن کے پیچھے کھڑے نہیں ہوں گے۔ لیکن جمہوریت بچانے کے لئے انہیں ساتھ ملایا جا سکتا۔ تحریک انصاف کے عمران سمیت بارہ لیڈران اور 200 کارکنوں کے خلاف ججز صاحبان نے فیصلہ لکھا ہے۔ مینجمنٹ میں لکھا ہے کہ صرف امتیازی سلوک روانہ رکھنے کا وجہ سے آج کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔ آج مشاورت کی ہے کہ اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جانا چاہئے کہ نہیں۔ ماہر قانون جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر بات چیت کرنے سے ذرا پرہیز ہی کرنا چاہئے۔ سیاستدانوں کی طرف آنے والے کئی بیانات ”توہین“ کے زمرے میں آتے ہیں۔ عدالتوں میں آج کل رواداری کا ایک تاثر پایا جاتا ہے جو کہ اچھا عمل ہے۔ حدیبیہ کیس کی بڑی زیادہ اہمیت ہے۔ نیب کورٹ میں معاملات میاں صاحب کے خلاف چل رہے ہیں۔ غلط روش پر چلنے والے دیگر سیاستدانوں پر بھی کیسز چلیں گے۔ ان تمام کیسز میں سب سے اہم حدیبیہ کیس ہے۔ میڈیا کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھی اس پر بات نہ کرے۔ ہمارے جج صاحبان نے ابھی اس پر مشاہدہ دیا ہے۔ لگتا ہے مزید فیصلہ بھی آئے گا۔

ویرات کوہلی اور انوشکاشرما ایک دوسرے کے ہوگئے ،شادی ہندورسم ورواج کے مطابق ہوئی

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات اٹلی کے شہر میلان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں جاری ہیں جہاں ’’بوگو فینو چیتو‘‘ ریزورٹ پر انوشکا اور ویرات رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی دوست شریک ہیں  جب کہ دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق کی گئی ہے جس کے بعد پنجابی رسم و رواج سے بھی شادی ہوگی۔انوشکا اور ویرات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی پہلی بار اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔دونوں نے ٹوئٹر پر ایک ہی پیغام میں کہا کہ آج ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے اور یہ دن ہم دونوں کے علاوہ ہمارے خاندانوں اور مداحوں کے لیے بھی اہم ہے۔اس سے قبل بھارتی فلم نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے اور کیمرے کی آنکھوں سے دور رکھنے کے لیے تقریب میں آئے مہمانوں، میزبانوں اور منتظمین سے بانڈ سائن کروائے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات کوہلی شادی کی تقریبات مکمل ہونے کے بعد جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے جہاں کوہلی آنے والی کرکٹ سیریز کی تیاری شروع کریں گے اور انوشکا بھی نئے سال کے جشن میں کوہلی کے ہمراہ ہوں گی۔اس کے بعد دونوں جنوری کے پہلے ہفتے میں بھارت واپس آجائیں گے۔انوشکا اور ویرات کے ترجمان کے مطابق وطن واپسی کے بعد انوشکا شرما ممبئی میں اپنی نئی فلم کے حوالے سے شیڈول مرتب کریں گی جس میں شاہ رخ خان بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

نیویارک ،بس ٹرمینل خوفناک دھماکہ سے گونج اُٹھا ،خوف و ہراس پھیل گیا

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا سنا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔جائے دھماکا سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مین ہٹن بس ٹرمینل کی 42اسٹریٹ اور 8ایونیو کے درمیان زوردار دھماکا ہوا ہے ۔ متاثرہ مقام پر اے،سی اور ای لائن موجود ہیں جسے مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکاپورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کےقریب ممکنہ پائپ بم پھٹنےسےہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ویرات اور انوشکا پہلے ہی میاں بیوی نکلے ۔۔۔ صحافی کے انکشاف نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

 اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے چرچے ہیں۔ گزشتہ ہفتے انوشکا شرما اپنے خاندان سمیت اٹلی روانہ ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں ٹسکنی کے تاریخی قلعہ بورگو فینو چیٹو میں دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔جہاں ایک جانب دونوں ستاروں کے مداح انتظار کررہے ہیں کہ شادی کے جوڑے میں دلہا اور دلہن کیسے نظرآئیں گے، وہیں دوسری طرف بھارت کے ایک اسپورٹس صحافی نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کرکے ہنگامہ مچادیا ہے کہ انوشکا اور ویرات پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں  کی شادی کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیاجائے گا۔ جب کہ انوشکا اور ویرات نے  اس حوالے سے کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق صحافی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ہفتے کےروز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور بہت جلد باقاعدہ یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔واضح رہے کہ دونوں ستارے شادی کے لیے ہی اٹلی گئے ہیں جہاں شادی بورگو فینو چیٹو قلعے میں پنجابی انداز میں انجام پائے گی۔ ولا میں 22 کمرے ہیں جن میں 44 مہمانوں کی گنجائش ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم بعد میں یہ خبریں محض افواہ ثابت ہوئی تھیں۔

شیشہ فلیورز کی فروخت نہ رک سکی

وکٹوریہ سٹی (نیٹ نیوز) ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بیری اینجی اپنے دوست کو پسند کرتی ہے جسے متاثر کرنے کیلئے وہ پلاسٹک سرجری کی لت کا ایسا شکار ہوئی کہ اس نے اب تک 30 سے زائد بار پلاسٹک سرجری کرالی ہے ۔بیری کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار پلاسٹک سرجری اس وقت کرائی جب وہ 17 برس کی تھی ۔لڑکی نے کہا کہ ہربار سرجری کروانے کے بعد وہ خود کو پہلے سے زیادہ حسین محسوس کرتی تھی لیکن اسکے باوجود اسکا دوست اسے ناپسند کرتا اور بے عزتی کرتا رہا، بار بار ناپسندیدہ لڑکی ہونے کا طعنہ دیتا جسکے بعد بوائے فرینڈ کو راغب کرنے کی غرض سے اس نے 6 ماہ کے دوران پلکوں، ناک اور پیشانی سمیت چہرے کی 30 سے زائد مختلف سرجریز کرائیں لیکن بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ دوسرے کو خوش کرنے کے چکر میں پلاسٹک سرجری کی لت کا شکار ہو چکی ہے ۔

امریکہ میں ایل ای ڈی بیلٹ متعارف

لاہور(نیٹ نیوز) سائیکل پر کسی بھی قسم کی لائٹس نصب نہ ہو نے کے باعث رات کی تاریکی میں یہ دیگر بڑی گا ڑیوں کے ڈرائیوروں کو نظر نہیں آتی جسکے باعث بعض اوقات حاد ثات بھی رونما ہو جاتے ہیں اسی مشکل کو حل کر نے کیلئے امریکہ میں ایسی ایل ای ڈی بیلٹ متعارف کر وائی گئی ہے جسے سائیکل سوار اور راہگیرپہن کر اندھیرے میں نمایاں ہو جاتے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ اسے آپ اپنے پالتو جانوروں کو بھی پہنا سکتے ہیں۔LEDسے مزین اس بیلٹ کو سائیکلسٹ اور راہگیر اپنی مرضی سے پیلے ،ہرے ،لال اور نیلے رنگ میں بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔