تازہ تر ین
peer of sial shareef

ختم نبوت ایمان کا حصہ کٹ مرینگے سمجھوتہ نہیں ہو گا : پیر حمیدالدین سیالوی

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پیر صاحب سیال شریف حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ وہ نہ بکیں گے اور نہ ہی جھکیں گے مطالبات پر قائم ہیں دھرنا دیا اور نہ ہی دوں گا رانا ثناءاللہ مستعفی نہ ہوئے تو گجرات ، گوجرانوالہ اور پھر لاہور میںجلسے کریں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ میں نے نہ پہلے دھرنا دیا تھا اور نہ ہی اب دھرنا دوں گا میں جھکوں گا نہین نہ ہی مجھے خریدا جاسکتاہے میں اپنے مطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا اگر رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو ہم گجرات اور گوجرانوالہ پھر لاہور جائیں گے ان تینوں مقامات پر دھرنا نہین دیں گے انہوں نے کہا کہ استعفوں سے (ن) لیگ کو فرق نہیں پڑتا تو نہ پڑے ابھی مزید استعفے بھی آئیں گے بہت سے ایم این ایز اور ایم پی ایز استعفے کی پیشکش لے ائے تھے انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے استعفوں کی یقین دہانی کرائی ہے ان کی تعداد نہیں بتا سکتا تاہم استعفے اتنے ہوں گے جو (ن) لیگ کے لئے کافی ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت سے بات چیت ہوسکتی ےہ ہم اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں شہباز شریف نے ملاقات کیلئے آنے کا کہا تھا مگر نہیں آے ان کے نہ آنے کا سوال ان سے پوچھا جائے انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت پر جان قربان کرنے والے دھرنے میں موجود تھے ہماری اس جدوجہد کے خلاف سنگین پراپیگنڈا کیا گیا رانا ثناءاللہ کی تقریر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے وہ ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلفیہ بیان دیں۔ رانا ثناءکی مرضی ہے استعفیٰ دے یا نہ دے، اگر وہ ختم نبوت پر یقین رکھتا ہے تو اسے اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے اگرایمان نہیں رکھتا تو مستعفی نہ ہو۔ رانا ثناءکی تقریر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے وہ آ کر کہے کہ میں مسلمان ہوں نبی پاک کے آخری نبی ہونے پر یقین رکھتا ہوں۔ پیر سیالوی نے کہا کہ علماءاور مشائخ سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل دیں گے۔ کسی سیاسی پارٹی سے رابطہ کیا ہے نہ کریں گے۔ شہباز شریف نے خود رابطہ کر کے کہا کہ 3 دن کے اندر آئیں گے آپ کے تمام تحفظات دور اور مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔ ابھی تک نہیں آئے دیکھ رہے ہیں کہ ان کو کب عقل آتی ہے۔ ہماری جدوجہد کے خلاف سنگین پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پیر سیالوی نے کہا کہ ابھی اور استعفے آئیں گے، اب اتنے استعفے آئیں گے جو ن لیگ کے لئے کافی ہوں گے، بہت سے رکن قومی و صوبائی اسمبلی میرے پاس استعفے کی پیش کش کے لئے آئے۔ حکومت نے بات چیت ہو سکتی ہے مطالبات منوائے جا سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv