شاہد آفریدی نے آصف علی کو خود سے بہتر پلیئر قرار دے دیا

شاہد آفریدی نے آصف علی کو خود سے بہتر پلیئر قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آصف علی کو خود سے بہتر پلیئر قرار دے دیا۔

 اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان اور افغانستان کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

میچ ختم ہونے کے بعد ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آصف علی نے ان سے بھی اچھا کھیل پیش کیا ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے کریم جنت کو 4 چھکے لگا کر میچ ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا۔

انڈیا میں ہر گھنٹے تقریبا 17 افراد خودکشی کر رہے ہیں، یومیہ اجرت والے سب سے زیادہ

تاریخ میں جب جب سنہ 2020 کا ذکر آئے گا تو کورونا کی وبا کا ذکر بھی ضرور آئے گا۔

کورونا کا ذکر آتے ہی انڈیا میں آنکھوں کے سامنے علاج کے لیے تڑپتے لوگوں، ایمبولینسز کے شور، شمشان گھاٹوں سے اٹھتے دھویں، آکسیجن سلنڈروں کے لیے بھاگ دوڑ اور ایک شہر سے دوسرے شہر پیدل جانے والے مزدوروں کی تصویریں ابھرتی ہیں۔

مزدوروں کو بھوک کے ساتھ ساتھ بیماری کے دوہرے عذاب کا بھی سامنا تھا۔

اب نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے سنہ 2020 کی ‘حادثاتی اموات اور خودکشی’ کی رپورٹ جاری کی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ سنہ 2020 میں سب سے زیادہ یومیہ اجرت والے مزدوروں نے خودکشی کی ہے۔

مزدوروں پر کورونا کے اثرات؟

این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق انڈیا میں گذشتہ سال تقریباً 1 لاکھ 53 ہزار لوگوں نے خودکشی کی، جن میں سے تقریباً 37 ہزار یومیہ اجرت والے مزدور تھے۔ خودکشی کرنے والوں میں تمل ناڈو کے سب سے زیادہ مزدور تھے۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تلنگانہ اور گجرات کے مزدوروں کی تعداد ہے۔

تاہم اس رپورٹ میں محنت کشوں کی خودکشی کی وجوہات کے ذیل میں کورونا کی وبا کا ذکر نہیں ہے۔

لیکن مارچ کے آخر میں انڈیا میں مکمل لاک ڈاؤن کے بعد، ہر کسی نے مزدوروں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور ہجرت کی تصویریں دیکھی تھیں۔

نہ جانے کتنے ہی بھوکے پیاسے لوگ پیدل اپنے گاؤں کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

کچھ ریاستی حکومتوں نے دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے اپنے لوگوں کے لیے ٹرینوں اور بسوں کا بھی انتظام کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے غریبوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ لیکن محنت کشوں کے مصائب، پریشانی اور فاقہ کشی کے وسیع مسائل کے سامنے یہ کوششیں ناکافی تھیں۔

انڈیا میں سنہ 2017 سے ہر سال خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا آرہا ہے۔ سنہ 2020 میں گذشتہ سال سنہ 2019 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خودکشی کے واقعات میں اسکولی طلبہ کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، انگلینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

دبئی : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا۔

اس سے قبل گروپ اے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو  4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی اننگز

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز  میں 10 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

’بلیک لائیو میٹرز‘ کے معاملے پر گھٹنے نہ ٹیکنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو معافی مانگنے کے بعد آج پروٹیز پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کی اننگز

جنوبی افریقا نے 143 رنز کا ہدف ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک گیند پہلے ہی مکمل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹمبا باووما 46 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی کے طیارے   نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال  کیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے )کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

بوئنگ 777، تھری ہنڈرڈ ای آرکے 7066   جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نیو دہلی سے ٹیک آف کیا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی آن بورڈ تھے۔

بھارتی وزیر اعظم کا جہاز بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل ہواتھا اور تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ایئراسپیس سے باہر گیا۔

نریندر مودی واپسی پر بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر نیو دہلی جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی ایک کمرشل پرواز بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی  گئی تھی۔

صرف ٹی ایل پی والے نہیں ہم سب عاشقِ رسولﷺ ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف ٹی ایل پی والے نہیں ہم سب عاشقِ رسولﷺ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام نے ملاقات کی جس میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں کسی قسم کا خون خرابہ نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے سے فرانس کو کچھ فرق نہیں پڑے گا ، گستاخِ رسولﷺ سے سب مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے ، گستاخِ رسولﷺ کے خلاف میں نے پوری دنیا میں آواز اٹھائی اور اسلاموفوبیا کے خلاف ہر فورم پر بات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتجاج کا یہ طریقہ نہیں کہ آپ لوگوں پر تشدد شروع کردیں ، ہم نے ہر صورت ریاست کی رٹ کو قائم رکھنا ہے ، سعد رضوی کو رہا نہیں کرسکتے ، علمائے کرام اپنا کردار ادا کریں۔

ملاقات میں 19 علماء اور 3 وزراء نے شرکت کی۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا طاہر اشرفی کی عمران خان سے ملاقات میں شرکت پر علمائے کرام نے شدید اعتراض کیا۔

علمائے کرام کا اعتراض تھا کہ طاہراشرفی اگر ملاقات میں ہوں گے تو ہم شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علماء کے اعتراض پر وزیراعظم نے طاہر اشرفی کو جانے کا کہا اور طاہر اشرفی کو ملاقات سے جانا پڑا۔

سعودی عرب نے لبنان کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

سعودی عرب نے لبنان سے تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی کرتے ہوئے سفیر کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے رواں ہفتے لبنان کے وزیر اطلاعات کی اس ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں لبنانی وزیر نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد پر تنقید کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سعودی عرب نے لبنان کی تمام درآمدی اشیاء پر پابندی عائد کردی ہے اور ساتھ ہی سعودی عرب میں لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اس کےعلاوہ سعودی حکومت نے لبنان سے شہریوں کی ملک میں آمد پر بھی پابندی عائد کردی اور لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت کو لبنانی حکام کی جانب سے حقائق کو نظرانداز کرنے اور درست اقدامات لینے میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے لبنان کے ساتھ تعلقات میں برآمد ہونے والے نتائج پرافسوس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اسی معاملے پر دو روز میں لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جس کی تصدیق بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی وزیر اطلاعات نے یمن جنگ میں سعودی اتحاد پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن میں حوثی غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کررہے ہیں۔

دوسری جانب لبنانی وزیر اطلاعات کا کہنا ہےکہ ان کا یہ بیان ذاتی نوعیت کا ہے جو وزارت میں آنے سے پہلے کا ہے۔

علاوہ ازیں لبنان کے وزیراعظم نجیب میکاتی نے سعودی اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سعودی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ بحران پر قابو پانے میں ہماری مدد کریں۔

پاک بھارت میچ کے دوران بابر کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں: والد اعظم صدیق کا حیران کن انکشاف

تینوں میچز بابر نے بڑی پریشانی کے عالم میں کھیلے، میرا دبئی آنا بنتا تو نہیں تھا لیکن اس لئے آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے،
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیرو بابر اعظم کے والد نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں قوم کو اس تلخ حقیقت کے بارے آگاہ کیا جس سے کوئی بھی ان کر حیران رہ جائے ان کا کہنا تھا کہ کچھ سچ اب میری قوم کو پتہ ھونا چاھیے آپ سب کو مبارک تینوں جیت پر ھمارے گھر پے   بڑا امتحان تھا جس دن انڈیا سے میچ تھااُس دن بابر کی والدہ ونٹیلیڑرپے تھی اُن کا آپریشن ھواتھا بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچ کھیلا میرا یہاں آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ ھ جاے کرم ھےپروردگا ر کا اب وہ ٹھیک ھیں بات شعر کرنے کا مقصد خدارا اپنے قومی ھیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نا بنایا کریں اور ھاں مجھے پتہ ھے مرے    بھی دینے پڑ تے ھیں پاکساتن زندہ بادبخیر جنت نہیں

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے باعث قیمتیں بڑھانےکی تجویزدی تھی لیکن  وزیراعظم نے تجویزکردہ اضافہ مسترد کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ حکومت عالمی سطح پربڑھتی مہنگائی کا بوجھ منتقل کرنےکی بجائے عوامی ریلیف کو ترجیح دےرہی ہے لہٰذا اوگراکے تجویز کردہ حالیہ اضافےکی مد میں عوام پربوجھ کو حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔

No Deposit Bonus – Get Free Money Today!

Online casinos offer no deposit bonus to their players. This may sound great to you, but you need to understand that it’s its own set of advantages. There are lots of online casinos offering such bonuses and most of these casinos charge you a commission for availing those bonuses. These no deposit bonus websites usually require you to turn into Continue reading No Deposit Bonus – Get Free Money Today!

How to choose games casinos for free that will earn you money

A free game casino can be a fun way to play solitario spider online gratis online casino games, because it doesn’t require you to put any money down at all. It is possible to play games for fun without ever having to worry about losing money or losing your health! Have you ever heard someone complain that Continue reading How to choose games casinos for free that will earn you money

ملک میں مہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی اپیل پر سندھ بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کئے گئے، کارکنوں نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا کر حکومت مخالف نعرے لگائے۔ 

ملک میں مہنگائی کے خلاف بلاول بھٹو کی اپیل پر سندھ میں مظاہرے کیے گئے۔ حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ پارٹی پرچم اٹھائے کارکنوں نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

سکھر میں بھی پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی، ریلی مختلف راستوں سےہوتے ہوئےپریس کلب پہنچی۔ جیالوں نے خوب نعرے بازی کی۔ مرکزی رہنماوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نےعوام کے لئے روٹی کا حصول بھی مشکل کردیا ہے۔

لاڑکانہ میں بھی پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ غالب نگرسے جناح باغ تک ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے مہنگائی اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

ٹنڈوجام میں پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ پارٹی پرچم اٹھا کر وفاقی حکومت پر تنقید کے تیر چلائے۔

دادومیں بھی پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، پیر ہائوس سے شروع ہونے والی ریلی دادو پریس کلب پہنچی، جہاں رہنماؤں نے خطاب کیا۔

شکارپورمیں بھی مہنگائی کےخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے زندگی اجیرن کردی ہے۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی جیالوں نے ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے