تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی

حیدرآباد دکن: کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جےرام کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ اُن کے اہلخانہ شدید زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 12 مئی اتوار کے روز اداکارہ پاویترا جےرام اپنی بہن اور شوہر کے ہمراہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے سے واپسی کا سفر کررہی تھیں کہ اچانک اُن کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھونے پر اداکارہ کی گاڑی پہلے سڑک پر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر اس کے بعد مبینہ طور پر اُن کی گاڑی ایک بس سے ٹکرا گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے محبوب نگر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ پاویترا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اُن کے شوہر، بہن اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔

اداکارہ پاویترا کی اچانک موت سے کنڑ اور تیلگو ٹیلی ویژن انڈسٹریز کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاویترا کے شوہر اور اداکار چندرکانت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اہلیہ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی اور اہلیہ کی یاد میں جذباتی پیغام بھی لکھا۔

واضح رہے کہ پاویترا جےرام کو مقبول ٹی وی سیریل ‘ترینیانی’ میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv