تازہ تر ین

پیٹرول کی قیمت میں 16 مئی سے بڑی کمی کا امکان

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ 16 مئی سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی ایک بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جزوی استحکام ہے کیونکہ ایران اسرائیل میزائل حملے ختم ہونے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی کم ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 6.32 ڈالرز فی بیرل کم ہوئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت اب 4.97 ڈالرز فی بیرل ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کے اختتام پرآئندہ 15 روز کے لیے وزارت خزانہ کے نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv