وزیراعظم کل سی پیک کےتحت پاکستان کے پہلے صنعتی زون کا افتتاح کریں گے

پشاور: وزیراعظم عمران خان کل رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے ، رشکئی صنعتی زون ملک کا پہلا صنعتی زون ہے، جو سی پیک کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کےتحت پاکستان کا پہلا رشکئی صنعتی زون نوشہرہ میں کام تیزی سے جاری ہے ، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے ، افتتاحی تقریب کیلئےانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان، گورنر،وزیراعلیٰ کے پی اور چینی حکام و صنعت کار شرکت کریں گے ، رشکئی صنعتی زون ملک کا پہلا صنعتی زون ہے، جو سی پیک کا حصہ ہے ،سرکاری حکام

رشکئی صنعتی زون سے بل واسطہ،بلاواسطہ ڈھائی لاکھ سےزائدروزگارکےمواقع ہوں گے ، چین 1ہزار کنال پرمشتمل رشکئی صنعتی زون کیلئے91فیصدمالی تعاون کررہاہے۔

یاد رہے مارچ میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت رشکئی اقتصادی زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں بتایا گیا تھا کہ دو ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کیلئےدرخواستیں دی ہیں، رشکئی زون میں کیمپ آفس قائم کیا جا چکا ہے، صنعتی یونٹ نے زون کے اندر اپنا تعمیراتی کام

نائیجریا: دریا میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد لاپتہ

 نائیجریا کے دریا میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

نائیجریا کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ 200 افراد سوار تھے۔ کشتی دو حصوں میں ٹوٹ کر ڈوب گئی۔ امدادی کارکنوں نے درجنوں افراد کو بچا لیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری ہے، حکام نے اکثر افراد کے ہلاک ہو جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی عوامی مہم 9ویں روز بھی جاری

اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی عوامی مہم 9ویں روز بھی جاری
شاہ عالم الیکٹرک مارکیٹ کے تاجروں کا کوکا کولا کی بوتلیں توڑ کر احتجاج، پیپسی ،مکڈونلڈ،کا بھی بائیکاٹ کیا جائے ،:ملک عثمان،رانا افض

ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 جون کو عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جو بہت بڑا اعزاز ہے اور اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جو سنجیدگی کے ساتھ گلوبل وارمنگ کے اثرات کم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہ کوششیں دنیا کو دکھانے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے کررہے ہیں کہ کیوں کہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے بڑا نقصان آنے والی نسلوں کو اس لیے ہوگا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دریاؤں میں پانی گلیشیئرز سے آتا ہے اور عالمی درجہ حرارت بڑھنے گلیشیئرز اسی تیزی سے پگھلتے رہے تو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود جبکہ فاسٹ بالر محمد عامر ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہوگئے۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر اور فخر زمان ساتویں نمبر پرموجود ہیں، بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن کیرئیر بیسٹ دوسرے نمبر پر آگئے، مہدی حسن نے تین درجے ترقی کی۔

نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، محمد عامر ایک درجے تنزلی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے۔ ون ڈے کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور محمد عامر کا کریبین پریمیئر لیگ سی پی ایل سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ محمد عامر بارباڈوس ٹرائیڈ ینٹس جبکہ شعیب ملک کی گیانی ایمزون واریئرز میں واپسی ہوئی ہے۔

کریبین پریمیئر لیگ کے میچز رواں سال اگست میں شروع ہوں گے ،سی پی ایل میں دیگر کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے پلیئرز ڈرافٹ اٹھائیس کو ہوں گے۔

خطے میں امریکی اڈے کا قیام ایک عظیم اور تاریخی غلطی ہو گی: افغان طالبان

دوحہ:  خطے میں امریکی اڈوں کے قیام سے متعلق افغان طالبان نے انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کو ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایسا ہوا تو یہ تاریخی غلطی ہو گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دوحہ میں افغان طالبان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خدانخواستہ اگرایک بار پھر اس قسم کا کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے تو یہ ایک عظیم اور تاریخی غلطی اور بدنامی ہوگی جو تاریخ میں لکھی جائے گی۔ اس پر طالبان خاموش نہیں رہیں گے۔

طالبان نے بیان میں کسی ملک کا ذکر تو نہیں کیا صرف ہمسایہ ملک کی جانب اشارہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ترجمان دفتر خارجہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کا کوئی فوجی یا فضائی اڈہ نہیں۔

افغان طالبان کے بیان کے مطابق حال ہی میں مختلف ذرائع ابلاغ سے ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد ہمارے ہمسائے میں اس مقصد سے رہے گا کہ وہ ہمارے ملک میں آپریشنز کر سکے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ ہم نے دوسروں کو بار بار اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری سرزمین دوسروں کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، چاہتے ہیں کہ وہ بھی اپنی زمین اور فضائی حدود ہمارے ملک کے خلاف استعمال نہ کریں۔ اگر کوئی ایسا قدم اٹھایا جاتا ہے تو تب ساری بدبختیوں کی ذمہ داری اور مشکلات ان لوگوں پر عائد ہوتی جو ایسی غلطیاں کرتے ہیں۔

طالبان نے کہا کہ وہ اس موضوع کی حساسیت کے لحاظ سے اپنے موقف کو واضح کرنا چاہتا ہے۔ غیر ملکی افواج خطے میں عدم تحفظ اور جنگ کی اصل وجہ ہے اور یہ سب سے بڑا المیہ ہے جو ہم نے گزشتہ برسوں میں دیکھا۔ خاص طور پر ہمارے لوگ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور اب بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پینٹاگون کے عہدیدار ڈیوڈ ایف ہیلوے نے کہا تھاکہ پاکستان نے افغانستان میں موجود اپنی افواج کی سپورٹ کے لیے اپنی فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس حوالے سے کوئی بھی قیاس آرائی بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس سے گریز کرنا چاہیے۔

فیفا نے ورلڈ کپ 4 کے بجائے 2 سال بعد کرانے کی تجویز کی حمایت کر دی

لندن: فٹ بال کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر ہے ، فیفا نے ورلڈ کپ چار کے بجائے دو سال بعد کرانے کی تجویز کی حمایت کر دی۔

سعودی فٹ بال فیڈریشن نے مردوں اور خواتین کے عالمی کپ ہر دو سال بعد کرانے کی تجویز دی تھی ۔فیفا ورچوئل کانگریس کے اجلاس میں ایک سو چھیاسٹھ ارکان نے اس تجویز کی حمایت کی ۔

فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو کا کہنا ہے کہ اس اسٹڈی کو کھلے ذہن کےساتھ کرانے کا وقت آ گیا ہے۔ موجودہ نظام میں فٹ بال ورلڈ کپ ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے ۔ اگلا عالمی مقابلہ نومبر 2022ء سے قطر میں شیڈول ہے۔

شیخ رشید اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پا گئی

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات کل ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں شیخ رشیداحمد اور وزیر اعلیٰ سندھ  کے درمیان سندھ کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج شام کراچی پہنچیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد رینجرز ہیڈ کوارٹر میں امن وامان سے متعلق اہم ترین اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے پولیس سمیت دیگر تمام اداروں کورینجرز ہیڈکوارٹر میں مدعو کیا گیا ہے۔

‘ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ادوار میں اینٹی کرپشن، نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے’

اسلام آباد:  وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ادوار میں اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 31 ماہ میں پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 220 بلین کی ریکوری کی، مسلم لیگ ن کے 10 سال کی نسبت اُن کی حکومت نے 192 بلین کی اراضی واگزار کروائی۔

کورونا ویکسینیشن : پاکستان میں کل سے 19سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کل سے 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی نے 19 سال سے زائدعمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنےکافیصلہ کیا ہے ، رجسٹریشن کافیصلہ این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا، 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی ، اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئےہوگی جنہیں ماہرین صحت نےویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے۔

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ 8 ویں روزبھی ملک بھر میں احتجاج کوکا کولا، پیپسی ،لیز،میکڈونلڈ سمیٹ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ نہ کیا تومسلمان آگ میں جلتے رہیں گے احتجاج کے دوران شہریوں، طلبہ، فنکاروں، سول سوسائٹی کے افراد نے اسرائیلی مصنوعات کی بوتلیں توڑ دیں

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ 8 ویں روزبھی ملک بھر میں احتجاج
کوکا کولا، پیپسی ،لیز،میکڈونلڈ سمیٹ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ نہ کیا تومسلمان آگ میں جلتے رہیں گے
احتجاج کے دوران شہریوں، طلبہ، فنکاروں، سول سوسائٹی کے افراد نے اسرائیلی مصنوعات کی بوتلیں توڑ دیں

پاکستان میں امریکا کو فوجی اڈے بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر خارجہ

کستان نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے امریکا کو اپنی ملٹری بیسز فراہم دینے کے امکانات کو یکسر مسترد کردیا۔

سینیٹ میں ‘اسرائیل کے ماہ رمضان میں مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر منظم حملے’ کے متعلق بحث سمیٹنے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کو فوجی اڈے دینے کے حوالے سے رپورٹس مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت، امریکا کو کسی صورت فوجی اڈے نہیں دے گی، نہ ہی اسے پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دی جائے گی۔

ان کا یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ افغانستان کے پڑوس میں متعدد وسطی ایشیائی ممالک سے اپنے فوجی تعینات کرنے کے لیے بات کر رہی ہے، تاکہ افغان سرزمین دوبارہ القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپوں کا اڈا نہ بن جائے۔

تاہم امریکی عہدیداران نے پاکستان کا نام نہیں لیا جس کی افغانستان کے ساتھ لگ بھگ 2 ہزار 600 کلومیٹر کی مشترکہ سرحد ہے، نہ ہی انہوں نے میڈیا کی ان افواہوں پر تبصرہ کیا کہ فوجی اڈوں کا معاملہ دوطرفہ بات چیت میں اٹھایا جاسکتا ہے۔

وزیر خارجہ کا بیان پینٹاگون عہدیدار کے اس بیان کے بعد بھی سامنے آیا ہے کہ پاکستان نے امریکا فوج کو اس کی زمینی و فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاکہ وہ افغانستان میں اپنی موجودگی یقینی بنا سکے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں معیشت پر گفتگو ہوئی ہے جبکہ بجٹ سے قبل معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کابینہ کے سب سے زیادہ اجلاس بلا کر تاریخ رقم کی ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں 67 جبکہ ن لیگ کے دور میں صرف 23 کابینہ اجلاس ہوئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں کابینہ کمیٹی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ تحریک انصاف شروع کرنا چاہتی ہے جبکہ  الیکشن کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ پر کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا  کہ چیف الیکشن کمشنر کو وضاحت دینا چاہیئے کہ پوسٹ کیسے سوشل میڈیا پر کی گئی جبکہ پریس کلب اور بار کونسلز کو الیکٹرانک ووٹنگ میں معاونت کریں گے، 8.5  ملین اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے انتظامات کرے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کو اسپیشل ویزہ دیا جائے گا اور 48  گھنٹوں میں 2 سال کا ویزہ دیا جائے گا جبکہ پاکستانی سفارتخانے میں ویزے کے لئے خصوصی ڈیسک بھی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہا گیا جبکہ مسئلہ کشمیر پر ہونے والی پیش رفت پر بھی وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے مزید کہا کہ کابینہ نے کورونا کے حوالے سے طبی امداد اور ادویات بوسنیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کابینہ نے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی عارضی ذمہ داریاں محمد ایوب کو دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔