ریلوے آئندہ 9 ماہ میں منافع بخش ادارہ بن جائیگا،اعظم سواتی

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان ریلوے آئندہ 6 سے 9 ماہ میں منافع بخش ادارہ بن جائے گا

اسلام آباد : وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان ریلوے آئندہ 6 سے 9 ماہ میں منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔ 1 لاکھ 32 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لئے اکائونٹ نمبر 17 مختص کردیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ مال بردارگاڑیوں کی حالت زار بھی بہتر بنائی جا رہی ہے اور ان کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ ریلوے مزدوروں اور آفیسرز کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فلیٹس بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو کرپشن فری ادارہ بنادیا گیا ہے ۔ ریلوے اراضی کو بھی واگزار کرایا جارہا ہے ۔ رائل پام 50 ارب کی زمین تھی جسے سپریم کورٹ نے قبضہ مافیا سے واگزار کر وا کر دیا ہے جس پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں، ریلوے میں ابھی تک میں نے ایک نائب قاصد تک بھرتی نہیں کیا ۔

عمر اکمل نے جرمانے کی ادائیگی کردی

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے 42 لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور کرٹر عمر اکمل پر  کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے  42 لاکھ پچاس ہزار روپے کا جرمانا عائد کیا تھا جس کی ادائیگی انہوں نے کر دی ہے۔

مزید یہ کہ عمر اکمل اب پی سی بی کے ری ہیب  پروگرام کے اہل ہیں۔

وزیراعظم سیرت نبویؐ سے متعلق کانفرنس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان سیرت نبویؐ سے متعلق کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حضورۖ کی سیرت سے متعلق عالمی کانفرنس جمعرات کو ہو گی۔

سیرت نبویؐ کانفرنس کا اہتمام او آئی سی کے ذیلی ادارے آئسیسکو نے کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کانفرنس میں اسلاموفوبیا سے متعلق بھی خطاب کریں گے۔

چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، مریم نواز

اہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایسے انسان کےبارےمیں سوال کریں جس کی کوئی قانونی حیثیت ہو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا، پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا رمضان کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ہمیں نمبرکی کوئی ضرورت نہیں، یہ منصوبے بناتے جارہےہیں جو پہلے کی طرح ناکامی سے دوچارہورہےہیں، آپ نے جیسا کیا اس سے زیادہ آپ نے بھرا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی نے وہی مؤقف اپنایا ہے جو ن لیگ اور میرا مؤقف ہے، پیپلزپارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس کا جواب ابھی تک ہیں آیا ، شاہد خاقان نے بالکل صحیح بات کی ہے۔

عشائیہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا شہبازشریف نے عشائیہ بطوراپوزیشن لیڈر دیا اس کا پی ڈی ایم سے تعلق نہیں، عشائیہ پارلیمنٹیرینز کیلئے تھا ، شہبازشریف کے ہوتے میری موجودگی نہ ہونےکوایشو نہ بنایاجائے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قدرت کاعمل پوری دنیادیکھ رہی ہے، فیگرزمیں ردوبدل کرکےجھوٹ بولاجارہاہےکہ گروتھ اتنی ہے، یہ ایسا جھوٹ ہےکہ ان کےاپنےلوگ ماننےکوتیارنہیں، مہنگائی نے لوگوں کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کردیاہے۔

مریم نواز نے چوہدری نثار کے حلف پر جواب دیتے ہوئے کہا حلف اٹھانےوالاجانے،ہماراکیاہے، چوہدری نثارکا مسلم لیگ ن سے کیا تعلق ہے، ایسے انسان کے بارے میں سوال کریں جس کی کوئی اپنی یا قانونی حیثیت ہو۔

عالمی اولمپکس کمیٹی کا ہنگامی حالات میں بھی ٹوکیو گیمز کرانے کا اعلان

ٹوکیو:  انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ہنگامی حالات ہوئے، تو اس کے باوجود ٹوکیو گیمز کو منعقد کرایا جائے گا۔

اس بات کا اعلان اولمپکس کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس نے کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ٹوکیو کے شہریوں اور تمام کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

جان کوٹس کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ممکنہ بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اولمپکس گیمز کو شروع ہونے میں صرف چند ہفتے رہ گئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے جاپانی شہریوں کے خدشات کو دور کر لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 جولائی سے پہلے ٹوکیو شہر کے 80 فیصد سے زیادہ رہائشیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی جائے گی۔

دوسری جانب ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے جاپان میں ایک سروے کیا ہے۔ اس کے نتائج کے مطابق جاپانی شہریوں کی 70 فیصد تعداد اولمپکس گیمز کو ملتوی کرنے یا منسوخ کرنے کے حق میں ہے۔

پہلی مرتبہ کل ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی: اسد عمر

اسلام آباد:  اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کل ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، 2 لاکھ 67 ہزار 953 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے جلد اپنی ویکسی نیشن کرائیں، جن افراد کو دوسری ڈوز لگنی ہے وہ بروقت ویکسی نیشن کیلئے جائیں۔

اسد عمر نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ گردشی قرض میں 189 ارب روپے کمی ہوئی، رواں سال 100 ارب روپے تک گردشی قرض کی توقع ہے، رواں سال کا ممکنہ گردشی قرض لیگی حکومت کے آخری سال سے کم ہے، لیگی حکومت کے فیصلوں کے باوجود گردشی قرض میں بہتری آئی، گردشی قرض رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا، گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں گردشی قرض 449 ارب تھا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 92 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ میں 3 لاکھ 10 ہزار 557، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 187، بلوچستان میں 24 ہزار 638، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512، اسلام آباد میں 80 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 726 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 23 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 92 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 839، سندھ میں 4 ہزار 936، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 970، اسلام آباد میں 746، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بحرین میں پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پا بندی عائد

بحرین نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین نے پاکستان اور بھارت سمیت جن 5 ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی ان میں بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہاں پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

مزید برآں بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستثنیٰ  ہوں گے اور بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر 10 روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی کورونا کے مریض نکلے

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر ہی کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پی ایس ایل سے باہر کئے جانے کے بعد اب فرنچائز کے آل راؤنڈر انور علی بھی کورونا کے مریض نکل آئے۔

  پی ایس ایل 6 کی مشکلات کم نہیں ہو پا رہیں کہ لیگ کو ایک اور دھچکہ لگ گیا، گزشتہ روز کراچی کے معروف ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جس میں آل راؤنڈر انور علی کورونا کے مریض نکل آئے ہیں، گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ہوٹل میں کھلبلی مچ گئی، جس کے بعد اب انور علی ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرسکیں گے، کورونا کے شکار انور علی کو ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روزکوئٹہ گلیڈی ایٹر ہی کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی پرانی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے پر لیگ سے باہر کرکے گھر بھیج دیا تھا جبکہ ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے سبب پی ایس ایل 6 سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کرکٹرز اور بھارت سے تعلق رکھنے والے نشریاتی عملے کے ارکان ہنوز متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے اجراء کے منتظر ہیں۔

اشنیٰ شاہ اور عمران عباس اپنی شادی کی خبروں پر حیران

اداکار عمران عباس اور اشنیٰ شاہ اگرچہ متعدد بار ڈراموں میں دولہا اور دلہن کا کردار ادا کر چکے ہیں، تاہم حال ہی میں وہ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اپنی شادی کی ویڈیوز دیکھیں۔

اشنیٰ شاہ اور عمران عباس نے 24 مئی کو انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور اس بات پر ہنستے رہے کہ انہوں نے کب شادی کی؟

دراصل دونوں اداکاروں نے یوٹیوب چینلز پر فوٹو شاپ کی گئی تصاویر کے ذریعے ان کی شادی کا دعویٰ کیا گیا۔

دونوں اداکاروں کو جب اپنی جعلی تصاویر کی ویڈیو کا علم ہوا تو دونوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کی شادی کب ہوئی؟

اشنیٰ شاہ نے اپنی شادی کی جعلی ویڈیو چلانے والے یوٹیوب چینل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عمران عباس کو مینشن کرتے ہوئے انہیں مزاحیہ انداز میں مبارک باد پیش کی۔

نوجوانوں کیلئے روزگار کیلئے 2 پروگرام لا رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کیلئے 2 پروگرام لا رہے ہیں، 50 ہزار سکالرشپس ہائر ٹیکنالوجیز کیلئے دی جائینگی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں نوجوانوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ کوشش ہے نوجوان آبادی کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ یہ ملک کو ترقی دےسکیں، دنیا بھر میں روزگار پرائیویٹ سیکٹر میں ملتا ہے یا لوگ اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں، ایک لاکھ 70 ہزار سکل ایجوکیشن کیلئے سکالرشپس دے رہے ہیں، نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کا فنڈز مختص کیا گیا ہے، کوشش ہے کہ ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع نجی شعبہ فراہم کرتا ہے۔

اسراعیلی  مصنوعات کامکمل با ئیکاٹ کرنا ہو گا:سعدیہ سہیل یہودیوں سے نفرت ہمار اایمان: شیبا بٹ ،کوک پیپسی پر پابندی لگائی جائے :دردانہ رحمٰن مکڈونلڈ کا بائیکاٹ کر کے اسرائیل سے نفرت کی جائے ؛ سہانہ راجپوت

اسراعیلی  مصنوعات کامکمل با ئیکاٹ کرنا ہو گا:سعدیہ سہیل
یہودیوں سے نفرت ہمار اایمان: شیبا بٹ ،کوک پیپسی پر پابندی لگائی جائے :دردانہ رحمٰن
مکڈونلڈ کا بائیکاٹ کر کے اسرائیل سے نفرت کی جائے ؛ سہانہ راجپوت

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کوکاکولا، پیپسی کی بوتلیں ضائع

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کوکاکولا، پیپسی کی بوتلیں ضائع
مکڈونلڈ،کرکرے،لیز وغیرہ کا سرکاری دفاتر میں استعمال ترک، ٹاﺅن ہال میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی
حکومت بھی ہر محاز پر اسرائیل کا راستہ روکے: محبوب بھٹی ، یہودیوں کو منہ توڑجواب دیا جائے؛ منیر ٹکا،چودھری عقیل ، اختر ارائیں، ملک رفیق کی گفتگو

بحرین میں پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پا بندی عائد

بحرین نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین نے پاکستان اور بھارت سمیت جن 5 ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی ان میں بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہاں پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

مزید برآں بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستثنیٰ  ہوں گے اور بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر 10 روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔