اسلام آباد: وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ادوار میں اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 31 ماہ میں پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 220 بلین کی ریکوری کی، مسلم لیگ ن کے 10 سال کی نسبت اُن کی حکومت نے 192 بلین کی اراضی واگزار کروائی۔