تازہ تر ین

پاکستان میں امریکا کو فوجی اڈے بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر خارجہ

کستان نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے امریکا کو اپنی ملٹری بیسز فراہم دینے کے امکانات کو یکسر مسترد کردیا۔

سینیٹ میں ‘اسرائیل کے ماہ رمضان میں مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر منظم حملے’ کے متعلق بحث سمیٹنے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کو فوجی اڈے دینے کے حوالے سے رپورٹس مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت، امریکا کو کسی صورت فوجی اڈے نہیں دے گی، نہ ہی اسے پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دی جائے گی۔

ان کا یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ افغانستان کے پڑوس میں متعدد وسطی ایشیائی ممالک سے اپنے فوجی تعینات کرنے کے لیے بات کر رہی ہے، تاکہ افغان سرزمین دوبارہ القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپوں کا اڈا نہ بن جائے۔

تاہم امریکی عہدیداران نے پاکستان کا نام نہیں لیا جس کی افغانستان کے ساتھ لگ بھگ 2 ہزار 600 کلومیٹر کی مشترکہ سرحد ہے، نہ ہی انہوں نے میڈیا کی ان افواہوں پر تبصرہ کیا کہ فوجی اڈوں کا معاملہ دوطرفہ بات چیت میں اٹھایا جاسکتا ہے۔

وزیر خارجہ کا بیان پینٹاگون عہدیدار کے اس بیان کے بعد بھی سامنے آیا ہے کہ پاکستان نے امریکا فوج کو اس کی زمینی و فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاکہ وہ افغانستان میں اپنی موجودگی یقینی بنا سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv