چین نے مغربی ہمالیہ میں 38 ہزار مربع کلو میٹر پر قبضہ کرلیا

بھارت نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات سرحدی تنازع کے بعد بیچ چوراہے پر ہیں۔

خبر ایجنسی ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بھارت-چین تعلقات کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘سرحدی علاقوں میں امن کی بنیاد دیگر شعبوں میں تعلقات کی بہتری پر ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جو حالات ہوئے اس کے اثرات بھی ہوں گے جو صرف دونوں ممالک کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہوں گے’۔

جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ دہائیوں میں بہتری کی رفتار سست رہی ہے اور چین، بھارت کا سب سے بڑا کاروباری شراکت دار بن گیا تھا۔

چین اور بھارت کے درمیان تجارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، منصوبوں میں شراکت داری اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ساتھ سیاحت اور تعلیم میں ایک دوسرے کے شراکت دار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو چین کے مؤقف میں واضح تبدیلی کا انتظار ہے یا سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی کی وجوہات درکا ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ یہ ایک الگ معاملہ ہے کہ ہماری فورسز اپنے دفاع میں جوابی وار کر رہی ہیں اور اس سے انہیں سخت چیلنج کا سامنا ہے۔

دوسری جانب چین سے اس بیان کے جواب میں کوئی ردعمل نہیں آیا۔

خیال رہے کہ بھارت اور چین کی سرحدیں ہمالیہ سے ملتی ہیں اور دونوں ممالک میں طویل عرصے سے سرحدی تنازع جاری ہے، دونوں ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

چین، بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں 90 ہزار مربع کلومیٹر کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ چین نے مغربی ہمالیہ میں اس کے 38 ہزار مربع کلومیٹر پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس سرحدی تنازع پر دونوں ممالک کے متعلقہ حکام درجنوں ملاقاتیں کرچکے ہیں لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکل سکا۔

دونوں ممالک کے درمیان5 مئی 2020 کو مشرقی لداخ میں خطرناک تصادم ہوا تھا جس کے بعد 9 مئی کو دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں جون میں دونوں فوجوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 20 بھارتی فوجیوں کے ساتھ ساتھ نامعلوم تعداد میں چینی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

اس تصادم کے بعد دونوں فریقین نے معاملات میں بہتری کے لیے مذاکرات شروع کیے تھے اور کہا تھا کہ وہ سرحد پر حالات بہتر بنانے کے لیے راہیں تلاش کر رہے ہیں، لیکن بات چیت کے نتیجے میں معمولی پیش رفت ہوئی جبکہ دونوں فریقین نے شدید سردی کے باوجود علاقے میں بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے

مئی تک افغانستان سے فوج نہیں نکالیں گے، امریکہ

چوبیس گھنٹوں کے فاصلے پر ، افغان صدر اور دو اعلی امریکی عہدے داروں نے علیحدہ طور پر تجویز پیش کی ہے کہ طالبان کے تشدد کی بڑھتی ہوئی سطح سے امریکی فوجیوں کو یکم مئی کے انخلاء کی آخری تاریخ سے آگے افغانستان میں ہی رہنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے جس کے ساتھ امریکہ نے معاہدہ کیا تھا۔ پچھلے سال عسکریت پسند اسلامی گروپ۔

جمعرات کے روز محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ، “یہ دیکھنا مشکل ہے کہ ہم وہاں سے وہاں پہنچتے ہیں جہاں اب ہیں۔” “طالبان تشدد کو کم کرنے اور القائدہ سے اپنے تعلقات ترک کرنے کے اپنے وعدوں پر پورا نہیں اتر رہے ہیں۔”

صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جمعہ کے روز 2020 میں ہونے والے معاہدے کا ، جو دوحہ ، قطر میں دستخط کیے اس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن ٹیم اس حد تک “سخت نظر ڈال رہی ہے” جسے معاہدے کی شرائط کے تحت طالبان اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہیں۔ سلیوان نے امریکی انسٹی ٹیوٹ برائے پیس ویب کاسٹ کے بارے میں کہا ، “اس تناظر میں ہم اپنی طاقت کی کرن اور اپنی سفارتی حکمت عملی کے بارے میں فیصلے کریں گے۔

'ملک میں بدعنوانی کی جڑیں گہری ہیں، محض ڈھائی برس میں ختم نہیں ہوسکتیں'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں اضافے سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ ہم متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ بدعنوانی کی جڑیں ملک میں اس قدر گہری ہیں کہ محض ڈھائی برس میں ختم نہیں ہوسکتیں۔

کراچی میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی صنعت ہے اور نہ ہی کوئی کاروبار لیکن ماضی میں وزیر اعظم کاروبار کے ساتھ اکامے پر نوکریاں بھی کررہے تھے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں کرپشن کا تاثر پیدا ہوگا جس سے ملک کے بارے میں بدعنوانی کی درجہ بندی متاثر ہوگی اس لیے ہماری کوشش ہے کہ چیزیں بتدریج بہتر ہوں۔

سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو ملنے والی گیس آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

شبلی فراز نے مردم شماری کے حوالے سے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل ہوگی اور وفاق بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے حکومتِ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روشنیوں کے شہر کراچی کو گھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اشرافیہ پر مبنی حکومت سندھ کی کرپشن کی داستان پورے ملک میں مشہور ہیں، لاڑکانہ کی بد حالی کو دیکھ کر دیگر اضلاع کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ جو حکومتیں سندھ پر مسلط رہی ہیں ان کی کرپشن سے متعلق داستانیں پورے ملک میں مشہور ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس وبا کے معاملے میں بھی وفاق کی مخالفت کی اور اپنے عمل سے معاشی بحران پیدا کردیا اور گندم کی ترسیل جاری نہ کرکے پورے ملک میں گندم کا بحران پیدا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب یہ کھلواڑ، سلیکٹڈ اور سلیکشن کا کاروبار بند ہوگا، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر نے کہا کہ اشرافیہ سندھ میں عوام کا خون چوستا رہا ہے اور موجودہ حکومت کے بارے میں تشویش ہے کہ وہ اپنے صوبے کے لوگوں کے خلاف فیصلے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے پیکج کا اعلان کیا لیکن اس پیکج میں حکومت سندھ روڑے اٹکا رہی ہے۔

جزائر بنڈل آئی لینڈ کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ جزائر کی وجہ سے سرمایہ کاری سندھ کو ملے گی اور اس سے فلاح و بہبود کے منصوبے شروع ہوسکتے ہیں لیکن صوبائی حکومت کو عوام کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Découvrez tout des tremblements de terre, des origines à la détection en passant par les signes avant-coureurs. I will pass this on, Priligy Pharmacie Paris. En arrivant au Club, le GM échangeait ses francs contre un Priligy Pharmacie paris de perles lui permettant de payer ses menus frais. cialispascherfr24.com Faire des enfants permet de réduire ce nombre et de majorer sa pension, Priligy Pharmacie Paris.

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکا

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکاہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکےکی نوعیت کےبارےمعلومات لی جارہی ہیں، دھماکے میں  تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا عبدالکلام روڈ  پر ہوا جہاں اسرائیلی سفارتخانہ بھی موجود ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پر موجود متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کراچی ایئر پورٹ، مسافر سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی منشیات برآمد

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہ مسافر کے قبضے  سے منشیات  برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کرکے مسافر کے قبضے سے منشیات  برآمد کرلی ہے۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ افریقی ملک سے آیا مسافر خلیجی ایئر لائن کے زریعے کراچی پہنچا تھا۔ ملزم  سے تقریباً ایک کلو کوکین ملی جس کی مالیت تقریباًڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ ملزم مسافر نے منشیات سوٹ کیس کے خفیہ حصوں میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم افریقی مسافر دوحا ایئر پورٹ سے ہوتا ہوا آیا ہے لیکن وہاں نہیں پکڑا گی

Viagra Walgreens Viagra à base de plantes femelles. cialispascherfr24.com Cialis marque vs générique Viagra de vente par correspondance.

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان، بھارت سنجیدہ مذاکرات کریں، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پش کش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں جوہری طاقتیں اپنے مسائل اور خصوصآً کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 2021 کی پہلی پریس کانفرنس کے موقع نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مل کر سنجیدگی سے بات چیت کریں اور اس سلسلے میں ثالثی کے لیے ان کی بطور سربراہ اقوام متحدہ خدمات ہر وقت دستیاب ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے کیونکہ یہ واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی بھی فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشیدگی کا خاتمہ یقیناً بہت ضروری ہے اور دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مل کر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تمام علاقوں میں انسانی حقوق کا احترام کرنا بہت ضرور ی ہے۔

اونتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے کے حوالے سے 8 اگست 2019 کو دیے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ چیزیں صحیح سمت میں نہیں جارہی ہیں لیکن بطور سربراہ اقوام متحدہ ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہیں اور ہم اس مسئلے کے پرامن حل کی تلاش پر زور دیں گے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دے رہے ہیں بلکہ گزشتہ برس افغان مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے 4 روزہ دورے میں بھی انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل پر اسی طرح زور دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم سلامتی کونسل کی قرار داودوں سے متعلق اپنا مؤقف لے چکے ہیں تاکہ کشیدگی کے خاتمہ ہو۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا تھا کہ دوسرا پہلو یہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور آزادی کا مکمل احترام کیا جائے اور کیا وہاں بھی شہری نقل و حرکت میں آزاد ہیں جس طرح پاکستان کی طرف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت کی طرف بھی اسی طرح کے حالات ہوں گے اور مسئلے کے حل کے لیے اپنے دفاتر کی سہولت حاصل کرنے پیش کش کرتا ہوں اور ہمارا مؤقف ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل کیا جائے۔

اگست 2019 میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر انتونیو گوتریس نے بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے مقبوضہ جموں کشمیر کی حیثیت پر فرق پڑے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا اس خطے کے حوالے سے مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ پرامن انداز میں حل کیا جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد: یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافےکا امکان ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی ہے، مٹی کا تیل 7 روپے، لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں

گزشتہ ماہ دسمبر میں پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد ایمن خان کے برابر ہوگئی تھی اور اب وہ انہیں پیچھے چھوڑ کر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔

اپریل 2020 میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی تھیں، بعدازاں اگست میں ان کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی اور وہ سب سے زیادہ انسٹا فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں۔

اکتوبر میں ہونے والے ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی کا خصوصی اعزاز دیا گیا تھا۔

— فوٹوز: انسٹاگرام
— فوٹوز: انسٹاگرام

اس وقت اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 74 لاکھ تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 78 لاکھ ہوگئی تھی۔

اور دسمبر میں عائزہ خان کے فالوورز کے تعداد 78 لاکھ ہوگئی تھی اور وہ سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ایمن خان کے برابر آگئی تھی۔

اب عائزہ خان نے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اداکارہ عائزہ خان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایمن خان کے فالوورز کی تعداد 79 لاکھ ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ایمن خان اور عائزہ خان دونوں ہی اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال رہتی ہیں۔

ایمن خان اپنی شادی کے بعد سے ڈراما انڈسٹری سے کچھ دور ہوگئی ہیں اور 2019 کے بعد ان کا کوئی نیا ڈراما سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ڈراما ‘میرے پاس تم ہو’ سے عائزہ خان کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا تھا۔

یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ 2 برس قبل عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اچانک پرائیویٹ کردیا تھا بعدازاں انہوں نے اکاؤنٹ کو پبلک کردیا تھا۔

برطانیہ کے لیے ایمریٹس ایئرلائن کی پروازیں معطل

ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے برطانیہ کے لیے پروازیں معطل کردیں گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت کے احکامات پر آج 29 جنوری سے ایمریٹس ایئرلائن کی پروازیں معطل کی جارہی ہیں تاہم پروازیں آئندہ احکامات تک بند رہینگی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث برطانیہ نے یو اے ای سمیت دیگر ملکوں پر گزشتہ روز پابندی عائد کی تھی جو کہ اگلے حکم تک جاری رہینگی۔

ایمریٹس ایئرلائن کی پسنجر سروس برمنگھم، گلاسگو، لندن مانچسٹر سے برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سے معطل کی جارہی ہیں۔

قبضہ گروپس کے محل گرنا، بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا ہی تبدیلی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ جس کی پشت پر سابق وزیراعظم اور ان کی حکومت تھی میں نے اس کا محل گرتے دیکھا، لوگ پوچھتے ہیں تبدیلی کیا ہے تو تبدیلی یہ ہے۔

ساہیوال میں احساس اور کامیاب جوان پروگرام کے سلسلے میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سے سب پہلے عثمان بزدار، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو بڑے بڑے قبضہ گروپس کے محل گرانے پر خاص طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قبضہ گروپس کی لعنت غریبوں کی زمینوں پر قبضے کرتے ہیں جس سے سب سے زیادہ متاثر وہ محنت کش تارکین وطن پاکستانی متاثر ہوتے ہیں جو محنت سے پیسے جمع کر کے گھر بنانے کے لیے زمین خریدتے ہیں اور اس پر قبضہ ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان طاقتور افراد کے خلاف بے بس ہوتے ہیں، میں نے لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا جس کی پشت سابقہ وزیراعظم اور ان کے اہلِ خانہ موجود تھے اور ان کے ہوتے ہوئے زمین پر نہ صرف قبضہ ہوا اور انہوں نے اس کو تحفظ بھی فراہم کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وزیراعظم اور اس کی حکومت قبضہ گروپ کو بچائے گی تو عام لوگ کیا کریں گے، کہتے ہیں تبدیلی کیا ہے؟ یہ ہے تبدیلی، بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالا جائے گا یہ تبدیلی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کبھی کوئی ملک اس وقت تک تبدیل نہیں ہوا یا اس نے ترقی نہیں کی جب تک وہاں قانون کی بالادستی نہ ہوئی، دنیا میں جس ملک نے بھی ترقی کی ان سب ممالک میں خوشحالی کی سب سے بڑی وجہ قانون کی بالادستی ہے، وہاں کوئی ڈاکو نہیں کہ سکتا ہے کہ جب تک مجھے این آر او نہیں دوگے میں تمہاری حکومت گرادوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں نبیﷺ نے انصاف قائم کیا تھا، انصاف خوشحالی کی بنیاد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ شرمیلا ہے، اپنی تشہیر پر اربوں روپے نہیں خرچ کرتا، 40، 40 گاڑیوں کے قافلے میں نہیں جاتا لیکن یہ اصل میں کرنے کے کام ہیں۔

انہوں نے کہا عام آدمی کے لیے سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ پیسہ نہیں ہونے پر بیماری کی صورت میں وہ ہسپتال میں علاج کرواسکے اس لیے ساہیوال میں سب کو ساڑھے 7 لاکھ روپے کی صحت انشورنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ موقع ہوتا ہے کہ جب کوئی بھی گھرانا سب سے مشکل وقت سے گزرتا ہے، تحقیق میں یہ بات آئی کہ جب غربت کی لکیر سے اوپر کے گھرانے بھی بیماری کی صورت میں غربت کی لکیر سے نیچے چلے جاتے ہیں اور شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے کا مقصد بھی یہی تھا۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ رواں برس دسمبر تک پورے پنجاب کے عوام کو صحت انشورنس حاصل ہوجائے گی۔

انہوں نے امیر ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی اور جیسا کہ ہمارا ملک اسلامی فلاحی ریاست کے ویژن کی جانب گامزن ہے جس میں سب سے پہلے عام آدمی کا علاج اور اس کے بعد تعلیم پر خاص توجہ دینی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپریل میں وفاقی حکومت پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں یکساں تعلیمی نصاب متعارف کروادے گی اس سے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اوپر آنے کا موقع ملے گا جنہیں ابھی تعلیم کی وجہ سے اوپر آنے کا موقع ہی نہیں مل پاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر فلاحی ریاست میں نچلے یا غریب طبقے کے لیے ایک سیفٹی نیٹ ہوتا ہے کہ وہ بیماری کی صورت میں مفت علاج کرواسکیں، بچوں کو مفت تعلیم دے سکیں اور روزگار کے مواقع ہوں اور احساس پروگرام کا مقصد یہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لبنان میں عوام سڑکوں پر ہیں جن کے احتجاج کی وجہ یہ ہے کہ جب کورونا کے درمیان لاک ڈاؤن لگا تو حکومتی امداد درست طریقے سے تقسیم نہیں کی گئی لیکن ہم نے احساس پروگرام کے ذریعے مختصر وقت میں 180 ارب روپے تقسیم کیے اور ایک آدمی یہ نہیں کہ سکا کہ سیاسی بنیاد پر پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین نے بھی اس بات کو تسلیم کیا، سندھ جہاں ہماری حکومت نہیں وہاں سندھ کی آبادی سے زیادہ پیسے تقسیم کیے گئے کیوں کہ صرف اور صرف میرٹ پر تقسیم کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات نچلی سطح تک ملے اور انشا اللہ اسی سال انتخابات ہوں گے تو اس نظام میں لوگوں کے مسائل ان کے گھروں میں حل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی ماحولیات پر توجہ ہی نہیں دی گئی، بڑے بڑے جنگل ٹمبر مافیا کی وجہ سے ختم ہوگئے اس لیے ہم پاکستان میں دوبارہ جنگلات اگانے کی کوشش کررہے ہیں جسے عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جارہا ہے۔

کراچی ٹیسٹ :پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی میں کھیلے جا گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے 187 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی تو اسے صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔

چوتھے دن کی پہلی ہی گیند پر حسن علی نے کیشپ مہاراج کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو یادگار آغاز فراہم کیا جبکہ دو اوورز بعد یاسر شاہ نے جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک کی اہم وکٹ حاصل کی۔

40 رنز بنانے والے ٹیمبا باووما کے سوا کوئی بھی جنوبی افریقی بلے باز پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا۔

ٹیمبا باووما کا ساتھ دینے جیارج لنڈے آئے تو دونوں کھلاڑیوں نے وکٹیں گرنے کا سلسلہ کچھ دیر کے لیے روک دیا اور ساتویں وکٹ کے لیے 42رنز کی شراکت قائم کی۔

نعمان علی نے 11 رنز بنانے والے لنڈے کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا اور پھر کگیسو ربادا بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اینرچ نورجے بھی کوئی رن نہ بنا سکے جبکہ نعمان نے 40 رنز بنانے والے ٹیمبا باووما کو آؤٹ کر کے پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 5 جبکہ یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز ایک مرتبہ پھر متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔

22 کے مجموعی اسکور پر عابد علی اینرچ نورجے کی وکٹ بن گئے جبکہ ایک رن کے اضافے سے عمران بٹ کی اننگز بھی تمام ہوئی۔

23 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد خدشہ تھا کہ کہیں آسان ہدف کے تعاقب میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی بیٹنگ یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار نہ ہو جائے لیکن کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے ٹیم کی ناؤ پار لگا دی۔

دونوں کھلاڑیوں نے اس کے بعد سنبھل کر بیٹنگ کی اور پاکستان کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔

فتح سے دو رنز قبل بابر اعظم 30 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز کی طرح کیشپ مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

پہلی اننگز کے مرد میدان فواد عالم نے کیشپ مہاراج کو چوکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔

واضح رہے کہ 14سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 220 رنز ہر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جواب میں 27 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا ئے تھے، فواد عالم نے سنچری جبکہ اظہر علی اور فہیم اشرف نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے گوشواروں میں اثاثے چھپانے کے الزام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواست یکم فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق فواد چوہدری کے نااہلی کیس کو یکم فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست گزار سمیع ابراہیم کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے درخواست پر فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پہلے ہی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

کوئی قانون سے بالا تر نہیں ،فضل الرحمن باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ،جواب دینا پڑے گا:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سال 18-2017 کا ڈیٹا حاصل کیا، جب یہ اردو ترجمہ کروائیں گے انہیں پتا چل جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ن لیگ اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈ شیٹ کی انکوائری کریں گے، عظمت سعید نیب میں زرداری کے خلاف انکوائری کر رہے تھے تب ن لیگ خوش تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے، مولانا کو جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی قانون سے بالا تر نہیں ،ان لوگوں نے ہمارے خلاف کیس کیا مگر خود پھنس گئے۔