تازہ تر ین

حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاکc

تل ابیب: حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کم سے کم 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

العربیہ نیوز کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے میتولا نامی شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ لبنان سے حزب اللہ نے کیا ہے جس کا بدلہ لیں گے۔

خیال رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل کی سرزمین پر حملے پر صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ پر معاونت کا الزام عائد کرکے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔

جس کے بعد اسرائیل نے شام، لیبیا اور لبنان میں متعدد حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈرز اور ایران کے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل کی سرحدی پٹی پر ڈرون حملے کیے ہیں جن میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv